گرمی کا دشمن کیری کا شربت

1,305

گرمیوں کا موسم آئے اور کیری کا شربت نہ پیا جائے یہ تو پھر زیادتی ہوئی نہ ؟کیری موسم گرما کا خاص تحفہ ہے اور کہتے ہیں کہ لو لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے کیری کے شربت سے بہتر کوئی مشروب نہیں اور ساتھ ساتھ یہ جسم کے اندر ٹھنڈک بھی پیدا کردیتی ہے۔انھی گرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم یہاں کیری کے شربت کی نہایت آسان اور مزیدار ترکیب دے رہے ہیں۔ جس کا استعمال کرکے آپ گرمی اور لو سے نبرد آذما ہوسکتے ہیں۔

کیری کا شربت

اجزاء:
کیری 3 عدد
پانی ½ کپ
چینی ½ کپ
پودینہ حسب ضرورت
نمک ½ چائے کا چمچ
کالا نمک ½ چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
پانی 3 سے 4 کپ

ترکیب:

؎کیری کو پانی میں ابال لیں تاکہ وہ نرم ہوجائیں، اس کے بعد اس کا چھلکا اور گٹھلی الگ کرکے گودا نکال لیں۔
؎ایک بلینڈر میں کیری کا گودا، ½ کپ پانی، پودینہ، نمک، کالا نمک اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
؎اب اسے جگ میں نکال لیں اور ٹھنڈا پانی اور برف شامل کرکے پیش کریں۔


مزید جانئے

:کھجور کا حلوہ


 بچوں کی خوراک میں پالک شامل کرنے کی تراکیب


6 مختلف طریقوں سے لیمن ایڈ بنانے کے طریقہ


مزید جانئے : صحت بخش اسنیک


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...