مزیداربھنڈی جسے آ پ بھی کھاناپسندکریں گے

3,236

بھنڈی اورمزیداریہ بات شایدآپ کچھ عجیب لگی ہوگی لیکن یہ بات سچ ہے کہ بھنڈی ایک نہایت ذائقہ دار،مزیداراورصحت بخش سبزی ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ اب لوگ سبزی کھاناپسندنہیں کرتے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم میں سے اکثریت اب سبزیوں سے دوراورفاسٹ فوڈیامرغن غذاؤں سے قریب ترہوتے جارہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صحت کے مسائل بھی دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔سبزیوں سے دوری صحت پرمنفی اثرات مرتب کررہی ہے۔حالانکہ ڈاکٹرزکے مطابق ہرموسم میں آنے والی سبزی ہرانسان کو کھانی ضروری ہے تاکہ اچھی صحت قائم ودائم رہ سکے۔
ماضی میں لوگ سبزی بڑے ذوق وشوق سے کھاتے تھے۔ہفتے میں 5دن سبزی کھاناصحت کی علامات سمجھی جاتی ہے۔دوپہرکے کھانے میں دال چاول کے ساتھ سبزی کی بھجیاکارواج عام تھا۔کھانے میں گوشت کے نہ پکنے کاکوئی افسوس بھی نہیں ہوتاتھاہرکوئی مزے سے کھاناکھاکربغیرشکایت اٹھ جاتاتھا۔لیکن اب وقت بدل چکاہے۔اب لوگ کھانوں میں زیادہ ترگوشت کے پکوان پسندکرتے ہیں۔جسے ضرورت سے زیادہ کھایابھی جاتاہے۔سبزیوں کوترک کرنے کی وجہ سے اب لوگ پہلے کی طرح چاک وچوبند اورصحت مند نہیں رہے۔اسی لئے اگرآپ کے ساتھ بھی ایساہی ہے تواب آپ کوبھی یوٹرن لینے کی ضرورت ہے تاکہ صحت مند زندگی کی طرف واپس آسکیں۔
ویسے توبہت سی صحت بخش سبزیاں موجود ہیں لیکن ہم بات کررہے تھے بھنڈی کی جوایک ذائقہ داراورصحت کے لئے انتہائی مفید سبزی ہے۔جوڑوں سے لے کرشوگرتک کے مریضوں کے لئے یکساں مفیدہے۔ اسے مختلف طریقوں سے پکایاجاسکتاہے جیسے:
1۔فرائیڈ بھنڈی
2۔بھنڈی کی بھجیا
3۔دیگرسبزیوں اورگوشت کے ملاپ سے جیسے(بھنڈی آلو،بھنڈی گوشت وغیرہ)
یقینا اسے پکانے کے اوربھی بہت سے طریقے ہوں گے لیکن آج ہم آپ سے شیئرکرنے جارہے ہیں ایک بہت سادہ،آسان اورمخصوص طریقہ جوآپ کوضرورپسندآئے گاوہ یہ ہے:



ہماری ثقافت کا اہم حصہ : دال چاول


فرائیڈبھنڈی مصالحہ ود پوٹاٹو

اجزاء

تیل 2-3 کھانے کے چمچ
بھنڈی ½کلوکٹی ہوئی
آلو3 عددکیوب کی شکل میں کٹے ہوئے
پیازدرمیانی 2عددکٹی ہوئی
ٹماٹر3 عدد کٹے ہوئے
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر2 چائے کے چمچ
ہلدی ½ چائے کاچمچ
زیرہ پاؤڈر1چائے کاچمچ
ہری مرچ 3 عدد لمبائی میں کٹی ہوئی
چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ

ترکیب

1۔بھنڈی کواس وقت تک فرائی کریں جب تک وہ کرسپی نہ ہوجائے۔آلوبھی اس کے ساتھ ہی فرائی کرلیں۔
2۔اس کے بعد پیپرٹاول پرنکالیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
3۔دیگچی میں تیل اورپیازشامل کریں اورپیازلائٹ گولڈن ہونے تک ہلکی آنچ پرپکائیں۔
4۔ا سکے بعد ٹماٹرشامل کرکے اتناپکائیں کہ وہ اچھی طرح گھل جائیں اورپیازکے ساتھ یکجاں ہوجائیں۔
5۔ہری مرچ شامل کرکے مکس کریں اوراسمیں نمک،مرچ،ہلدی اورزیرہ شامل کرکے بھون لیں۔
6۔اس کے بعد اس میں بھنڈی اورآلوشامل کریںاوربھون لیں۔
7۔چاہیں توآخرمیں ذائقہ کے لئے ہلکاساچاٹ مصالحہ شامل کرلیں۔
اسے پکانابہت آسان ہے۔ تھوڑی سی توجہ سے آپ اسکے ذائقہ اورفوائد سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔آپ اسے روٹی اورچاول کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں یاپھرخالی بھی لے سکتے ہیں۔امیدہے آپ لوگ اس ریسپی کو جلد آزمائیں گے۔


اس ڈش کو بھی آزمائیں : سبزیوں کے نرگسی کوفتے


اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...