دوران حمل پیدا ہونے والے 6 مسائل جو خطرہ کی علامت ہیں

32,071

حمل اکثرخواتین کے لئے قدرتی جسمانی عمل ہوسکتاہے تاہم زیادہ ترخواتین کے لئے ان کی پہلی پریگننسی کی مدت تیزی سے بدلتی ہوئی علامات کے پیش نظربے چینی اورغیریقینی صورتحال ہوتی ہے۔یہ بات جان لیں کہ نئے جذبات اورخدشات صرف حمل کاایک حصہ ہیں۔بہت سے جوڑے معمولی مسائل پربہت زیادہ تناؤ کاشکارہوجاتے ہیں۔اوراس کشیدگی میںخاندان ،دوستوں اوریہاں تک کہ اپنے ڈاکٹرکوبھی مبتلاکردیتے ہیں۔
اکثرمعالج اپنے مریضوں کی شکایت کرتے نظرآتے ہیں کہ وہ معمولی معاملات میں بھی ڈاکٹرسے رجوع کرتے ہیں۔وہ ڈرتے ہیں کہ انھیں نظرانداز کیاجارہاہے اوران کامعاملہ سنجیدہ ہے۔حمل کے دوران خواتین کوذہنی طورپرتیارکیاجاتاہے۔کسی بھی خطرے کی نشاندہی کے بارے میں انھیں بہترمعلومات فراہم کی جاتی ہیں لیکن پہلی پریگننسی میں سب کچھ مشکوک اورخطرناک محسوس ہوتاہے۔

Pregnancy Problems in Urdu
ذیل میں پریگننسی سے متعلق خطرے کے کچھ غلط الارم درج ہیں جوضرورت سے زیادہ تشویش کاسبب بنتے ہیں:

1۔اندام نہانی سے معمولی خون آنا

اگرایسامحسوس ہوتوخواتین خوفزدہ ہوجاتی ہیں ضروری نہیں کہ معمولی بلیڈنگ کانتیجہ مس کیرج ہی ہو۔حمل کے پہلے مرحلے کے دوران معمولی بلیڈنگ یادھبہ آسکتاہے۔یہ اضافی محنت،وزن اٹھانے یاجنسی تعلقات کی وجہ سے بھی ہوسکتاہے۔معمولی دھبہ کونظراندازکیاجاسکتاہے لیکن اگربہت زیادہ بلیڈنگ ہوتوفوری طورپرڈاکٹرسے رابطہ کرناچاہئے۔

مزید جانئے :پریگننسی کے بعد پہلے پیریڈز کیا عام پیریڈز سے مختلف ہوتے ہیں؟

2۔بخار

حاملہ خواتین کواکثربخارکی شکایت رہتی ہے۔وہ نہ صرف اپنے بچے کوجراثیم منتقل ہونے سے ڈرتی ہیں بلکہ خواتین کی اکثریت کسی بھی قسم کی ادویات لینے سے گریزکرتی ہیں۔جس کی وجہ سے ان کی بیماری طویل ہوجاتی ہے اوروہ لمبے عرصے تک طبیعت خراب محسوس کرتی ہیں۔سچائی تویہ ہے کہ دوران حمل ادویات کے استعمال سے بچناچاہئے۔اس میں اینٹی سوزش اورالرجی شکن دوائیں(ہسٹامائن کے اثرات کوکم کرنے والی ادویات)محفوظ طریقے سے لی جاسکتی ہے۔

3۔سردرد

یہ ایک حقیقت ہے کہ دوران حمل شدید سردردپری ایکلیمپسیا(وضع حمل کے دوران بے ہوشی )طاری ہوتی ہے جس کی وجہ ہائی بلڈ پریشر ہوسکتی ہے۔لیکن زیادہ ترکیسزمیں سردرد صرف ایک سردردہی ہوتاہے۔جوعام طورسے تھکاوٹ اورکشیدگی کی وجہ سے ہوتاہے۔اس سردردکوموثرطریقے سے منظم کیاجاسکتاہے۔

مزید جانئے :مباشرت سے متعلق وہ سوالات جو خواتین پوچھنے سے کتراتی ہیں

4۔کنٹرکشنز

حمل کے اختتام پرلیبرپین شروع ہوتے ہیںاس سے پہلے ہونے والے پین طبی طورپرغلط تصورکئے جاتے ہیں۔جواکثرغلطی سے رونما ہوسکتے ہیں۔وقت سے پہلے ہونے والے لیبرپین وقت پرہونے والے پین سے مختلف ہوتے ہیں۔وقت پرہونے والے دردوقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تیز ہوتے جاتے ہیں۔وہ باقاعدگی سے ہوتے ہیں اوروقت کے ساتھ ان میں شدت آتی جاتی ہے۔وقت سے پہلے ہونے والے دردکی ایک شناخت یہ بھی ہے کہ وہ حرکت یاپوسچرکی تبدیلی سے ٹھیک ہوجاتے ہیں جبکہ حقیقی دردبرقراررہتے ہیں۔

5۔درد

دردہمیشہ مریض کے لئے تشویشناک ہوتے ہیں خاص طورپراگریہ حمل کے اختتام پرہوں تو،کیونکہ یہ لیبرکی پیش روی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔حاملہ خواتین کومشورہ دیاجاتاہے کہ وہ قدرتی طورپرہونے والے دردپر خصوصی توجہ دیں۔اگرسامنے کی طرف تکلیف محسوس ہوتی ہے مثلاً ماہانہ درد کی طرح تواس کامطلب یہ فالز لیبرہیں۔دوسری طرف اگردردیادباؤ پیچھے کی طرف سے ہواوربڑھ کرآگے کی طرف آتاہوتویہ درد حقیقی لیبرکی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

مزید جانئے :تولیدی نظام سے متعلق ان باتوں کا جاننا نہایت ضروری

6۔پانی کااخراج

پانی کی تھیلی کاپھٹنالیبرکی ایک یقینی نشانی ہے۔لیکن یہ جانناضروری ہے کہ یہ پانی ہی ہے یاکچھ اور؟رطوبتوں کے راستے ڈسچارج یایہاں تک کہ پیشاب بھی پانی کی تھیلی کے پھٹنے کی الجھن کاسبب بن سکتاہے۔جومریض اچھی طرح سے باخبرہوتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ پانی کی تھیلی پھٹنے کااحساس کیساہوتاہے۔جیسے اندام نہانی سے مستقل پانی کااخراج یااچانک تیزی سے پانی بہنا۔
بچہ کی پیدائش ماں اورباپ دونوں کے لئے ہی کشیدہ صورتحال ہوتی ہے۔اچھے ڈاکٹرجسمانی اورنفسیاتی کشیدگی کی اس حالت کوسمجھتے ہیں۔یہ مریض کودوران حمل ہونے والی جسمانی تبدیلیوں اورخطرناک علامات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے وقت نکالتے ہیں جنھیں جلد ازجلد طبی طورپرحل کرناضروری ہوتاہے۔
اگرماں کوتمام پہلوؤں کے بارے میں تعلیم دے دی جاتی ہے تووہ اپنے آپ کوغیرضروری پیچیدگیوں سے بچالیتی ہے۔حمل کالطف اٹھانے میں اس کی مد دکریں اوراسے بھی ایک قدرتی جسمانی عمل کی طرح سمجھیں جیساکہ یہ ہے۔

انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں   

تحریر : ڈاکتر ثناء انصاری


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...