گرمیوں میں پکنک،کھانا خراب ہونے سے بچائیں

845

شادی ، پکنک یا دوسری تقریبات زیادہ تر گرمیوں میں ہی رکھی جاتی ہیں ۔ خاص طور پر پکنک اور ساحل سمندر کا پروگرام تو گرمیوں میں ضرور بنتا ہے۔ ان تمام موقعوں پر کھانا ہونا تو لازمی ہے کیونکہ یہ کھانے کے بغیر نامکمل ہیں ایسے موقعوں پر کھانے کو تازہ رکھنے کے لیے کچھ پلاننگ کرنا پڑتی ہے۔

کھانے کی حفاظت کیوں ضروری ہے:

اکثر لو گ گرمیوں میں کھانے کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں عام طور پر یہ شکایت پکنک یا پارٹی میں ہوتی ہے۔ کیونکہ کھلی فضا میں بیکٹیریا زیادہ تیزی سے کھانے پر حملہ آورہوتے ہیں ۔ اپنے کھانے سے ان جراثیموں کو دور رکھنے کے لیے کچھ حفاظتی طریقے اختیار کرنا ضروری ہیں۔

کھانا کس طرح تیار کریں:

۔تمام چیزوں کو صاف رکھیں۔ آپ کے برتن ڈش اور ہاتھ صابن اور گرم پانی سے اچھی طرح دھلے ہوئے ہوں۔
۔ کچا گوشت دوسری چیزوں سے دور رکھیں ۔ بغیر دھوئے ایسے برتن یا پلیٹ میں کچھ نہ رکھیں جس میں کچا گوشت رکھا گیا ہو۔
۔ پکانے کے بعد کھانے کو ۲ گھنٹے سے زیادہ روم ٹیمپریچر پر نہ رکھیں ۔ اگر گرمی زیادہ ہو تو ایک گھنٹے سے زیادہ باہر نہ رکھیں۔
ْ۔ گرم کھانے کو گرم اور ٹھنڈے تو ٹھنڈا رکھیں۔
۔ کھانے کو اچھی طرح پکائیں۔ کم پکے ہوئے گوشت کو دیر سے استعمال کرنے سے گریز کریں۔
کھانے کو تازہ کیسے رکھیں:
اب سوال یہ ہے کہ کہیں جاتے وقت کھانے کو دیر تک تازہ کیسے رکھا جائے۔
کھانے کو مزیدار اور تازہ رکھنے کے لیے یہ طریقے اختیار کریں
۔ کھانے کو کہیں جانے کے وقت سے کچھ دیر پہلے تیار کریں اور فریج میں رکھ کر اچھی طرح ٹھنڈا کریں اور پھر پیک کریں۔
ْ۔ کچے گوشت کو پیک کرنے کے لیے دو مرتبہ لپیٹیں اور نیچے رکھیں تاکہ اس کا اثر کسی دوسری چیز میں نہ آئے۔
۔ بہت بڑا پیک بنانے کے بجائے چھوٹے چھوٹے پیک بنائیں۔ صرف اتنا کھانا لے کر جائیں جتنی آپ کو ضرورت ہوتاکہ واپسی میں بچاہوا کھانا واپس گھر نہ لانا پڑے ۔
۔ برتن صاف کرنے کے لیے تولیے یا وائپس ضرور لے کر جائیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہاں صاف پانی نہیں ملے گا تو پینے کے پانی کے ساتھ برتن دھونے کے لیے بھی پانی لے کر جائیں ۔
۔ ہر چیز چھوٹی چھوٹی پلیٹوں میں رکھیں تاکہ ایک پلیٹ خالی ہونے کے بعد نئی پلیٹ کا استعمال ہو۔
۔ گرم چیزوں کو اوون یا گرل پر گرم رکھیں۔
۔ ٹھنڈی چیزوں کو کولر یا فریج میں رکھیں ۔ کھانے اور مشروبات کے لیے الگ کولر استعمال کریں تاکہ آپ کے کھانے کا ڈھکن ہر وقت کھلا نہ رہے۔
۔ زیادہ سے زیادہ برف لیکر جائیں اور اسے گاڑی کے ٹھنڈے حصے میں رکھیں۔
۔ کھانے کو ۲ گھنٹے سے زیادہ باہر نہ رکھیں۔
۔ ٹھنڈے کھانے کو بڑے کنٹینر میں برف رکھ کر اوپر رکھیں۔
اگر کھانے میں کسی طرح کی کوئی خرابی محسوس ہو تو اسے استعمال نہ کریں۔
ان طریقوں کو اختیار کر کے کھانا گرمیوں میں بھی دیر تک تازہ رکھا جاسکتا ہے۔

مزید جانئے :جامن کی 12خوبیاں جاننا صحت کے لئے بے حد ضروری


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...