جامن کی 12خوبیاں جاننا صحت کے لئے بے حد ضروری

3,231

جامن برسات کے شروع ہونے کے ساتھ ہی نظر آنا شروع ہو جاتا ہے اور اسی موسم میں اسکا اختتام بھی ہو جاتا ہے ۔جامنی رنگ کا یہ پھل اپنے اندر بہت سی خوبیوں کو چھپاے ہوے ہیں اسکے چند بہترین صحت فوائد درجہ ذیل ہیں۔

جامن کے فوائد

۱. ذیابیطس کے مرض میں لبلبے کے بگڑنے سے خون میں شکر کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے اور پیشاب میں بھی خارج ہونے لگتی ہے اس مرض سے پورے جسم میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔ جامن ذیابیطس کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید ہے ذیابیطس ٹائپ ٹو میں جامن کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کے صرف جامن کے استعمال سے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ اودیات کا استعمال لازمی کریں۔

۲. اسہال’ گیسٹرو اور دیگر پیٹ کے امراض کیلئے بھی جامن کا سرکہ فائدہ مند ہے جو صدیوں سے قابلے اعتماد ہے۔

۳. لو لگنے کی صورت میں جامن کھانے سے لو کے اثرات کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔

۴. پھوڑے پھنسیوں سے محفوظ رہنے کیلئے جامن نہایت مفید ہے۔ چہرے کے داغ دھبے’ چھائیاں’ جامن یا جامن کے شربت کے مسلسل استعمال کرنے سے دور ہوجاتی ہیں اور چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔

۵. پیشاب میں جلن کی شکایت کی صورت میں اسکا استعمال نہایت موثر ہے۔

۶. وٹامن سی کی کمی کو پورا کرتا ہے خون کی کمی ہونے کی صورت میں بھی فائدے مند ہے ۔

۷. قبض آور ہونے کی وجہ سے دست ہونے کی صورت میں اسکا استعمال دست کو روکتا ہے۔

۸. منہ میں چھالے ہو جائیں تو جامن بہت جلد ان چھالوں سے نجات دلاتا ہے۔

۹. پانچ تولا جامن کا چھلکا ایک کلو پانی میں ڈال کے اتنا پکائیں کے صرف ایک پاؤ پانی رہ جائے اس پانی سے زخم صاف کریں زخم جلد ٹھیک ہو جائے گا۔

۱۰. جامن کی گٹھلیوں کو خشک کرکے ان کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں. یہ سفوف تین گرام تازہ پانی سے بیس یوم تک صبح نہار منہ اور شام میں استعمال کریں جریان کا مرض ختم ہو جائے گا۔

۱۱. جامن خونی بواسیر کو روکنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔

۱۲. معدہ اور آنتوں کی کمزوری کو دور کرنے کیلئے ایک پاؤ جامن کے سرکے میں تین پاؤ چینی ملا کر سکنجبین بنائیں اور صبح وشام استعمال کریں۔

مزید جانئے :گرمیوں میں پکنک،کھانا خراب ہونے سے بچائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...