گرمیوں کے قدرتی انرجی بوسٹر جوسز
گرمی ہو اور ٹھنڈک پہنچانے والے جوسزنہ ہوں ایسا تو ہونہیں سکتا۔مشروبات ایسے ہونے چاہئیں جوگرمی کودورکرکے انرجی فراہم کریں اورجسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔دن بھرتوانا اورہائیڈریٹ رہنے کے لئے آپ اشتہاری ڈرنکس اورسوڈاواٹر کے بجائے ان قدرتی ڈرنکس کوآزماکردیکھیں۔جوآپکوحقیقی طورپرراحت پہنچانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔
۱۔املی آلوبخارہ کاشربت
املی آدھاپاؤ
آلوبخارہ آدھاپاؤ
کالانمک آدھاچمچ
براؤن شوگر حسب ضرورت
بھناپساسفید زیرہ ایک چمچ
پودینے کے چند پتے
املی اورآلوبخارہ کوالگ الگ ایک گلاس پانی میں رات کوبھگودیں۔صبح بیج نکال دونوں کوبلینڈ کرکے چھان کر نمک،چینی،زیرہ ملاکرہلکی آنچ پرپکاکرگاڑھاپلپ تیار کرکے بوتل میں بھر کررکھ لیں۔ ایک گلاس پانی میں دوچمچ یہ پلپ شامل کرکے پودینے کے پتوں سے گارنش کریں اورسرو کریں۔گرمی کی شدت میں املی کاشربت بے حد مفید ہے۔آپ چاہیں تو اس شربت میں مزید ذائقہ کے لئے املی اورآلوبخارہ کی طرح خشک خوبانی بھی شامل کرسکتے ہیں۔
۲۔تربوز کاشربت
تربوز ایک کپ
لیموں کارس دوچمچ
کالانمک ایک چوتھائی چمچ
کیری کاپلپ آدھاکپ
تمام اجزاء کوبلینڈ کریں اوردن میں پی لیں ۔دن بھر گرمی سے محفوظ رہیں گے۔
۳۔خربوزہ کاشربت
اورنج خربوزہ آدھاکپ
سفید خربوزہ آدھاکپ
دودھ آدھاکپ
برف
ان تمام اجزاء کوبلینڈکریں شربت تیار ہے۔اگر چاہیں تو براؤن شوگر یا تھوڑاسا شہد ملالیں۔
۴۔موکالسی
دہی ایک کپ
دودھ آدھاکپ
کافی ایک چٹکی
چاکلیٹ ایک چمچ
برف
تمام اجزاء کوبلینڈ کریں اورذائقہ دار لسی سے لطف اندوز ہوں۔بچے بڑے شوق سے اسے پیناپسند کریں گے۔ کافی اورچاکلیٹ کی جگہ آپ اسمیں موسمی پھل جیسے آم اوراسٹرابیری وغیرہ بھی شامل کرسکتے ہیں۔
۵۔انناس کاجوس
پائن ایپل آدھاکپ
پودینہ کے چند پتے
برف
ایک کپ پانی
تمام اجزاء کوبلینڈ کریں اورانجوائے کریں۔اگر پائن ایپل ٹن کااستعمال کریں تو اسکاسیرپ بھی شامل کرلیں۔پائن ایپل کی جگہ آپ اسمیں لیموں کارس بھی شامل کرسکتے ہیں۔
۶۔ستو
ستو دوچمچ
کالانمک ایک چٹکی
پسی دار چینی ایک چوتھائی چائے کاچمچ
لیموں کارس ایک چمچ
پانی ایک گلاس
پہلے تمام اجزاء کوتھوڑے سے پانی میں مکس کریں اچھی طرح تاکہ ستوکی گھٹلیاں نہ بنیں۔پھرباقی پانی اوربرف شامل کرکے سرو کریں ۔اگر آپ اسے میٹھاکرناچاہتے ہیں تو حسب ضرورت چینی شامل کرلیں۔ یہ گرمی کامشہورترین اورٹھنڈک بخش مشروب ہے۔
مزید جانئے : شہد کے استعمال کے بہترین صحت بخش طریقے