سردیوں میں مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے لئے مشروبات

1,524

مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے کے لئے جوس،اسمودھی اورقدرتی غذائی اجزاء سے تیارکردہ مشروبات صحت مندرہنے کاایک نہایت بہترین،آسان اورذائقہ دارطریقہ ہے۔ اس میں کوئی ضروری نہیں کہ آپ مخصوص مشروبات ہی تیارکریں۔بس اپنی پسند کے مشروب تیارکریں اوراس کی غذائیت میں اضافہ کے لئے تخم بلنگا ،چٹکی ہلدی یاادرک کاایک چھوٹاساٹکڑاشامل کردیں تاکہ اس کی غذائیت اورافادیت میں اضافہ ہوسکے۔قوت مدافعت کومضبوط بنانے کے لئے ان مشروبات کے ساتھ ساتھ اپنی صحت و صفائی،ورزش اورہائیڈریشن کا ضرورخیال رکھیں۔

مدافعتی نظام کوفعال رہنے کے لئے مسلسل وٹامن،معدنیات اورپروٹین کی ضرورت رہتی ہے۔ذیل میں دیئے گئے مشروبات مدافعتی نظام کومضبوط بنانے اور توانائی بحال کرنے کابہترین ذریعہ ہیں۔ان مشروبات میں موجوداجزاء سردی سے ہونے والے ٹھنڈکے اثرات سے بچاتے ہیں۔اس سردی جسم کی قدرتی حفاظت کے لئے آپ اپنی صبح کاآغاز ان مشروبات سے کرسکتے ہیں۔

1۔اورنج اورگریپ فروٹ کا جوس

اس میں وٹامن سی، B-6، A،فولک ایسڈ،زنک اوردیگراینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔جوایسے خلیات کی حفاظت کرتے ہیں جوجسم کونقصان پہنچاتے ہیں۔وٹامن سی کی کمی سے زخم دیرسے بھرتے ہیں اورجسم کوانفیکشن سے لڑنے میں مشکل ہوتی ہے۔یہ مشروب آپ کی روزمرہ وٹامن سی کی ضرورت کوپوراکرنے کے لئے کافی ہے۔


اس بارے میں جانئے :صرف دو چیزوں سے آنکھوں کی بینائی تیز کریں

2۔ٹماٹر کا جوس

ٹماٹرکاتازہ جوس فولیٹ سے لبریز ہوتاہے جس کے استعمال سے انفیکشن کاخطرہ کم ہوجاتاہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن اے ، سی اورآئرن موجود ہوتاہے۔یہ انتہائی سستاہوتاہے اسی لئے ہرکسی کی پہنچ میں ہے۔کوشش کریں کہ جس وقت پیناہواسی وقت تیارکریں۔استعمال سے پہلے اسے چھان لیں۔

3۔چقندر،گاجراورادرک کاجوس

یہ تمام وہ سبزیاں ہیں جومدافعتی نظام کوفروغ اورسوزش کی علامات کوکم کرتی ہیں۔جسم میںہونے والی سوزش انفیکشن سے لڑنے کاردعمل ہوتاہے۔اس میں سردی کی علامات جیسے فلو،کھانسی ،جسم میں درد اورناک کابہناشامل ہیں۔جن لوگوںکوجوڑوں کے درد کی شکایت ہووہ خاص طورسے اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔اس میں وٹامن اے ،سی اورای،آئرن اورکیلشیم جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ہلدی اور ادرک شامل کرنے سے اس میں اینٹی سوزش اثرات بڑھ جاتے ہیں۔

4۔کدوکے بیج کاجوس

قوت مدافعت مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ یہ ہڈیوں،بالوں،جلدالغرض جسمانی اورذہنی صحت کی بحالی میں معاون ثابت ہوتاہے۔اس میں وٹامن اے ،سی ،B-6،میگنیشیم اورزنک ہوتاہے۔کدوکے بیج پانی کے ساتھ بلینڈکرکے اس کاجوس تیارکریں ۔اسے آپ دیگرپھلوں کی اسمودھی میں بھی شامل کرسکتے ہیں۔


اس بارے میں پڑھئے :جانئے ہسپتال میں خود کو جراثیم سے بچانے کی حکمت عملی

5۔دارچینی اورکالازیرہ

ڈیڑھ کپ پانی میں دارچینی اورایک چائے کاچمچ کالازیرہ ڈال کراتناپکالیں کہ ایک کپ رہ جائے اس کے بعد چھان کرپی لیں ۔یہ سردی کے اثرات دورکرتاہے۔چاہیں تواس میں ایک چمچ شہدبھی شامل کرلیں ۔سردی میں آنے والی کھانسی اورباربارپیشاب آنے کی شکایت بھی دورکرتاہے۔ یہ جسم کوقوت بخشتاہے اورگرمی پیداکرتاہے۔

6۔سیب کاجوس

سردی کے موسم میں سیب کاجوس ایک چمچ لیموںکارس شامل کرکے ضرورپیئیں۔اس موسم میں ہرے سیب بڑی آسانی سے مل جاتے ہیں۔ ان میں عام سیب کے مقابلے میں زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے۔سیب میں فیٹ،کولیسٹرول اورسوڈیم نہیں ہوتا۔جبکہ فائبرکی اعلیٰ مقدارپائی جاتی ہے۔لیموں کے رس سے وٹامن سی شامل ہوتاہے جوآپ کی صحت کوفروغ دیتاہے۔

7۔گرین جوس

تازہ سبزیوں سے تیارکردہ گرین جوس طاقت کاخزانہ ہوتاہے۔وٹامن B-6 کے لئے آپ اس میں مٹھی بھرپارسلے بھی شامل کرلیں۔یہ وٹامن مدافعتی خلیا ت میںاضافہ اوراینٹی باڈی کی پیداوارمیں اضافہ کرتاہے۔ا س میں آپ پالک ،کیل ،پودینہ اورسلاد پتہ کااستعمال کرسکتے ہیں۔اس مشروب میں وٹامن اے ،سی ،B-6،آئرن اورکیلشیم پایاجاتاہے۔

8۔اسٹرابیری جوس

اس میں وٹامن اے ،سی،B-6،میگنیشیم،زنک اورفولیٹ پائے جاتے ہیں۔اسٹرابیری کے ساتھ آپ اس میں کیوی اوردہی شامل کرسکتے ہیں۔جس سے اس کی غذائیت میں مزید اضافہ ہوسکتاہے۔دہی میں موجودپروبائیوٹکس خلیات کی مضبوطی اور اینٹی مائیکروبیل بیریرکاکام کرتاہے۔


یہ بھی پڑھئے : صحت مند جنسی زندگی گزارنے کے بنیادی اصول

9۔سیب ،گاجراورمالٹے کاجوس

گاجر،سیب اورمالٹے کاجوس نہ صرف جسم کی حفاظت بلکہ انفیکشن سے لڑنے میں آپ کی مددکرتاہے۔صبح کاآغاز اس کے استعمال سے نہایت بھرپورہوتاہے۔ا سمیں وٹامن اے ،سی اورB-6،فولک ایسڈ اورپوٹاشیم موجود ہوتاہے۔ اسے پینے سے تازگی کااحساس ہوتاہے اورجسمانی کمزوری دورہوجاتی ہے۔

10۔اینٹی آکسیڈنٹس جوس

جسمانی صحت اورقوت مدافعت میں اضافہ اورمضبوطی کے لئے اینٹی آکسیڈنٹس اہم کرداراداکرتے ہیں۔یہ جسمانی اعضاء کونقصان پہنچانے والے خلیات کامقابلہ کرتے ہیں۔دوگاجر،ایک چقندر،سیلری چند اسٹک،لیموںکارس دوچمچ،پارسلے تھوڑاسا اورایک چھوٹاٹکڑاادرک کے ملاپ سے اسے تیارکریں اورپی لیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...