جانئے ہسپتال میں خود کو جراثیم سے بچانے کی حکمت عملی

1,444

بیکٹیریا ،فنجائی اوروائرس سے ہونے والی بیماری کو انفیکشن کہا جاتا ہے۔ہاسپٹل میں داخل مریض جو پہلے ہی بیمار ہوتا ہے ،اگر اسے ان جراثیم سے بھی واسطہ پڑ جائے تو انھیں جلد صحت یاب ہونا اور مشکل ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کسی مریض سے ملنے ہاسپٹل جارہے ہیں تو اسے جراثیم سے بچانے کے لئے آپ کو چند اقدام کرنا ہوں گے ۔
جراثیم سے بچانے کا سب سے بہترین طریقہ ہاتھوں کی صفائی ہے۔اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہیں اوراپنی ویکسین وقت پر لیں ۔

ہاتھوں کی صفائی اور الکوحل والے ہینڈ کلینر:

ہاتھوں کو صاف کریں:
۔مریض کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے اور نکلنے کے بعد۔
۔باتھ روم استعمال کرنے کے بعد۔
۔مریض کو چھونے کے بعد۔
۔دستانے استعمال کرنے سے پہلے اور بعد میں ۔
مریض کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے دوست احباب اور عملے کے لوگوں کو ہاتھوں کی صفائی کی یاد دہانی کرائیں ۔

مزید جانیں: قدرتی جراثیم کش محلول کو گھر میں بنائیں

ہاتھ دھونے کے لئے:

۔ہاتھوں اور کلایئوں کو گیلا کریں پھر صابن لگائیں ۔
۔ہاتھوں کو کم از کم ۲۰ سیکنڈ تک ملیں تاکہ اچھی طرح جھاگ بن جائیں ۔
۔انگوٹھیاںاتار کر یا ان کے نیچے سے صفائی کریں۔
۔اگر آپ کی انگلیوں کے ناخن گندے ہیں تو ان کی صفائی کے لئے برش استعمال کریں۔
۔ہاتھوں کو نل کے نیچے دھوئیں۔
۔ہاتھوں کو صاف پیپر ٹاول سے خشک کریں۔
۔ہاتھ دھونے کے بعد نل یا سنک کو نہ چھوئیں۔
۔نل بند کرنے یا دروازہ کھولنے کے لئے پیپر ٹاول کا استعمال کریں۔
اگر آپ کے ہاتھ بظاہر گندے نہ ہو ں تو آپ الکوحل والا ہینڈ کلینر (سینیٹائزر)بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
۔مریض کے کمرے یاہاسپٹل میں مختلف جگہوں پر یہ ڈسپنسر لگے ہوتے ہیں ۔
۔ ایک ہاتھ کی ہتھیلی پر سکے کی مقدار کے برابر سینیٹائزر نکالیں۔
۔دونوں ہاتھوں کو آگے پیچھے اور انگلیوں کے درمیان سے اچھی طرح ملیں۔
۔ہاتھ خشک ہو جانے تک ملتے رہیں۔

مزید جانیں: جم کی مشینوں پر موجود جراثیم اور ان سے بچاؤ

اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہیں:

۔ مریض سے ملنے والوں یا عملے کے لوگوں میں سے اگر کوئی بیمار ہے یا اسے بخار ہے تو اسے گھر پر رہنا چاہئے۔
۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو چکن پاکس ،فلو یا کسی اور انفیکشن کا سامنہ ہے تو گھر پر رہئے۔
یاد رکھئے آپ کو ہونے والا معمولی نزلہ بھی ہاسپٹل میں داخل مریض کے لئے بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔اگر آپ فیصلہ نہ کر پائیں کہ آپ کو ہاسپٹل جانا چاہئے یا نہیں تو ہاسپٹل جانے سے پہلے فون کرکے اپنی تمام صورت حال بتائیں ۔

علیحدہ وارڈ والے مریضوں سے ملنے کے لئے:

ایسے مریض جنھیں دوسروں سے علیحدہ رکھا گیا ہو ان سے ملنے والے لوگوں کو بھی پہلے نرسنگ اسٹیشن پر رک کر ضروری ہدایات لے لینی چاہئے۔
ایسے مریضوں کو ہاسپٹل میں پھیلنے والے جراثیم سے بچانے کے لئے خاص انتظامات کئے جاتے ہیں۔ مریض اور اس سے ملنے آنے والے لوگوں کو جراثیم سے بچانے کی ضرورت ہوتی ہے ساتھ ہی ہاسپٹل کے دوسرے مریضوں کو بھی جراثیم سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
جب مریض کو الگ رکھا گیا ہو تو ،ان سے ملنے والوں کو:
۔دستانے،گائون،ماسک یا جسم کو ڈھانپنے کے لئے کسی اور چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔
۔مریض کو چھونے سے گریز کرنا چاہئے۔
۔مریض کے کمرے میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

انفیکشن سے بچاؤ کے لئے دوسری چیزیں :

ہاسپٹل میں موجود ایسے مریض جو بہت بوڑھے،بہت چھوٹے یا بہت زیادہ بیمار ہوتے ہیں انھیں فلو یا نزلے سے نقصان پہنچنے کابہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔خود کو اور دوسروں کو فلو سے بچانے کے لئے فلو سے بچائو کے ٹیکے لگوانے چاہئیں ۔جو ہر سال لگتے ہیں ۔(اس کے لئے اپنے ڈاکٹر سے معلومات حاصل کریں )۔
جب آپ مریض سے ملنے ہاسپٹل جائیں تو اپنے ہاتھوں کو اپنے چہرے سے دور رکھیں ۔آپ کو کھانسی یا چھینک آئے تو ہوا میں چھینکنے یا کھانسنے کا بجائے منہ پر رومال رکھ لیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...