دھوپ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کا بہترین ذریعہ

16,134

سردیاں تقریبا ًجا چکی ہیں اور گرمیوں کی آمد آمد ہے لوگوں نے گرمیوں سے بچنے کے لئے مختلف جتن شروع کردئیے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ  دھوپ سے بچنے کے  لئے بھی سارے طریقے سوچ لیئے ہیں لیکن آپ کویہ بات جان کر حیرت ہوگی کہ سورج کی شعائیں اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہیں ۔ سورج کی ان شعاؤں میں جس طرح بہت سے فوائد چھپّے ہیں  ان میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔

سائنس دانوں کی ایک تحقیق کے مطابق مناسب مقدار میں دھوپ لینا دراز عمر اور صحت مند زندگی کا باعث بنتا ہے اور حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سورج کی شعائیں یعنی دھوپ انسان کو کئی بیماریوں جیسے موٹاپے، امراض قلب، ہارٹ اسٹروک، ایستھما اور جلدی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے ۔دھوپ کے اندر وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی جسم اور صحت دونوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ دھوپ ہوتی تو گرم ہے  پر ہمارے مزاج پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے جس سے ہمیں خوشی و راحت کا احساس ہوتا ہے ۔ سورج کی شعاؤں سے حاصل ہونے والے وٹامنز ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بے حد مفید ہیں ۔

گزشتہ دنوں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھوپ کی شعائیں جلد سے ٹکرانے سے جسم میں نٹرک ایسڈ پیدا ہوتا ہے جو کہ دل کی شریانوں کو درست انداز میں کام کرنے اور ذہن کو پرسکون رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

لہذا دھوپ میں بیٹھنے اور اس کی شعاؤں کو انجوائے کرنے کی عادت ڈالیں، بے شک یہ چند منٹ پر ہی محیط ہو  لیکن یہ عمل آپ کی صحت پر انتہائی مثبت اثر ڈالے گا اور ہاں ایسا بھی ہر گز نہ کرے گا کہ انتہائی تیز دھوپ یا لو میں دھوپ سیکنے بیٹھ جائے یہ حرکت بھی صحت پر برے اثرات مرتب کرسکتی ہے۔


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...