غذا کے بارے میں چند معلومات جو درست نہیں

1,250

اپنی غذا کا خیال رکھنا بہت ضروری اور اہم ہے کیوں کہ اگر جسمانی طور پر مضبوط ہونا ہے تو غذا کو بہتر بنانا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ جب ہم بہتر کھائیں گے تب ہی بہتر زندگی گزار سکیں گے، لیکن ایک طویل عر صے سے غذاؤں سے متعلق ایسی بہت سی باتیں پروان چڑھی ہیں جن پر لوگوں نے آنکھیں بند کرکے یقین کرلیا یعنی ان معاملات پر توہم پرستی کا شکار ہوگئے ہیں ۔

جیسے کہ ذیابیطس کے مریض شوگر فری مٹھائی یا مشروبات کا استعمال کرسکتے ہیں اس کے علاوہ شوگر کا استعمال بہت خطر ناک ہوسکتا ہے اور اسی طرح کی دیگربہت سی ایسی باتیں معاشرے میں رائج ہیں جو فقط توہمات کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔

یہاں چند ایسی چند غذاؤں سے متعلق توہمات بیان کیے جارہے ہیں، جن پر لوگ عرصے دراز سےیقین کرتے آرہے ہیں تاہم ان کی کوئی حقیقت نہیں اور یہ صرف ایک مفروضہ یا افسانہ ہے ۔

مزید جانئے : موڈ پراثر انداز ہونے والی غذائیں

چکنائی صرف موٹا کرتی ہے

Source : Google

فیٹ فری کھانا، یہ الفاظ کئ غذائی اشیاء پر بڑے بڑے حرف سے درج ہوتے ہیں، جنہیں وہ لوگ خریدتے ہیں جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا پھر وہ افراد جو ڈائٹنگ کررہے ہوتے ہیں، تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہماری بہتر صحت کے لیے چکنائی یعنی فیٹ بےحد ضروری ہے اور اس کا نا ہونا بھی خطرے کی علامت ہے ۔کیونکہ جسم بہت سے وٹامنز کا استعمال اُس وقت تک نہیں کرسکتا، جب تک کہ فیٹس اس میں ان کی مدد نہ کریں۔

شام 8بجے کے بعد کچھ نہ کھائیں

Source : Googleایسا کئی بار سننے کو ملا ہے کہ شام 8بجے کے بعد کچھ بھی نہیں کھانا چاہیے، کیوں کہ اس وقت لی جانے والی غذا وزن بڑھنے کا باعث بنتا ہے، لیکن دراصل اس بات میں قطعی کوئی حقیقت نہیں، یہ صرف ایک وہم ہے، ہمارے جسم کو نہیں معلوم کہ اس لمحے کیا وقت ہورہا ہے، البتہ رات کو پیٹ بھر کر کھانا کھانے یا سونے سے پہلے کھانا کھانے سے اس لیے منع کیا جاتا ہے کیوں کہ سوتے وقت کھانا دیر سے ہضم ہوتا ہے اور یہ رات کو تیزابیت کا باعث بن کر آپ کی نیند میں خلل ڈال سکتا ہے، البتہ کچھ بھی کھائے بغیر سونا بھی ٹھیک نہیں ۔

 

مزید جانئے : 6 غذائیں ساتھ کبھی نہ کھائیں!

8گلاس پانی روزانہ

Source : Google

کسی بڑےطبی مسٗلے سے بچنے کے لئےجسم کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے، لیکن اس کے لیے دن میں 8 گلاس پانی پینا ضروری نہیں، کیوں کہ جسم کو پانی چائے، پھل  اور سبزیوں جیسی دیگر اشیاء سے ملتا رہتا ہے، البتہ زیادہ پانی پینا اچھی صحت کو بر قرار رکھنے کے لئے کافی معاون ثابت ہوتا ہے، لیکن ہر کسی کے لیے 8 گلاس پانی ضروری نہیں، البتہ پانی کی کمی سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔

فروزن فوڈز فائدہ بخش نہیں

source: Google

عوام کی ایک بڑی تعداد کا خیال ہے کہ فروزن سبزیاں، تازہ سبزیوں جتنی موثر اور ٖ فائدہ مند نہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت زیادہ پرانی سبزیوں میں غذائیت کم ہوجاتی ہے لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ یہ اپنی غذائیت پوری طرح کھودیتی ہو ۔تاہم بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب کسی سبزی کا موسم نہیں تو اسے منجمند (فروزن) خرید لیں اور جب کسی کا موسم ہو تو تازہ لینا ہی زیادہ بہتر آپشن ہے۔

مزید جانئے : جلدی بوڑھا کر دینے والی عادتیں اور غذائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...