موڈ پراثر انداز ہونے والی غذائیں
جسم کے دیگراعضاء کی طرح دماغ کوبھی بہتر طریقے سے کام کرنے کے لئے صحت بخش غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی لئے کچھ غذائیں یایوں کہہ لیں کہ کچھ اہم غذائی اجزاء کی کمی یازیادتی آپ کے موڈ پراثرانداز ہوتی ہیں۔
آ پ نےیہ محسوس کیاہوگاکہ جب بھی آپ کوئی مرغن یازیادہ کاربوہائیڈریٹس پرمبنی ڈش کھاتے ہیں تو آپ کوبھاری پن محسوس ہوتاہے جوموڈ پراثراندازہوتاہے۔اسی طرح بلڈ شوگربھی موڈ پراثرڈالتی ہے اگرزیادہ شوگروالے کھانے کھالئے جائیں تو سردرداوربے چینی کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔ یہ اشیاء جو آپ کے موڈ پر اثر ڈال سکتی ہیں۔
۱۔پراٹھے
ناشتہ میں پراٹھے کھانا دیسی اورروایتی طریقہ ہے ۔لیکن صبح صبح اتنے کاربوہائیڈریٹ اورفیٹ کے استعمال سے جسم میں شوگرلیول بڑھ جاتاہے جوموڈ پراثرانداز ہوتاہے۔مطالعہ کے مطابق کھانے میں بہت زیادہ کاربوہائیڈ ریٹ لینے سے ساٹھ فیصد لوگوں میں ڈیپریشن میں اضافہ دیکھاگیاہے۔ تو کوشش کیجئے کہ اپنی غذا میں سے پراٹھے کا استعمال تھوڑا کم کردیجئے۔
۲۔کیفین
کیفین کااستعمال توانائی میں تو اضافہ کرتاہے لیکن یہ موڈ کومتاثرکرتاہے۔کیفین کازیادہ استعمال پیٹیوٹری گلینڈ(بلغم پیداکرنے والا) کوفروغ دیتاہے جس کے باعث کلوی رطوبت خارج ہوتی ہے۔
اگرمشروبات وغیرہ میں بہت زیادہ کیفین کااستعمال کیاجائے تو یہ موڈ خراب کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کوبھی کم کردیتاہے۔ موڈ کو بیدار رکھنے کے لئے مشروبات میں کیفین کا استعمال کم سے کم کیا جائے ۔
۳۔میٹھا
کیک ،کوکیز اورکینڈی بارشوگرسے بنی ہوتی ہیں جوجسم میں جاکرجلدی تحلیل نہیں ہوتی۔اسی لئے یہ غذائیں موڈ پراثرانداز ہوتی ہیں۔اگرمیٹھا کھانے کی عادت ہوجائے تو بارباراس کی خواہش ہوتی ہے اوراگر یہ خواہش پوری نہ ہوتو معاملہ خراب ہونے لگتا ہے۔ اسی لئے اگرآپ میٹھا کھانے کے شوقین ہیں توان چیزوں کے بجائے قدرتی میٹھا یعنی پھل کھانے کی عادت ڈالیں ۔
مزید جانئے :6 غذائیں ساتھ کبھی نہ کھائیں!
۴۔فاسٹ فوڈ
فاسٹ فوڈ برگر فرنچ فرائز وغیرہ نائٹریٹس سے لبریز ہوتے ہیں جوموڈ خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹخنوں میں سوجن کاسبب بھی بنتے ہیں۔ان میں محفوظ شدہ سوڈیم اورچینی کی وافرمقدارہوتی ہے ۔
لہذا خوشگوار موڈ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو زیادہ فاسٹ فوڈ وغیرہ سے پرہیز کریں اورصحت بخش مفیدغذائیں کھائیں۔
۵۔مارجرین
آج کل مارجرین کااستعمال بڑھتاجارہاہے۔اسمیں موجود فیٹ سوزش میں اضافہ کرتاہے۔اس میں اومیگاسکس فیٹی ایسڈ وافرمقدارمیں ہوتاہے۔مارجرین آپ کے موڈاور انسولین کی سطح میں خرابی پیداکرتے ہیں۔
مارجرین کے بجائے کوشش کیجئے کے عام دیسی مکھن استعمال کریں تاکہ آپ کے موڈ اورصحت دونوں خوشگوار رہیں۔
۶۔کافی
دن کے آغاز کے لئے کافی کاکپ اچھی چوائس ہے یہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپورہوتی ہے۔لیکن اگرآپ دن بھرمیں اس کازیادہ استعمال کریں تویہ آپ کے موڈ پراثرانداز ہوجاتی ہے۔
اگرآپ کافی پینے کے عادی ہیں تو اس کی کمی سے بھی سردرد اورتوانائی کی کمی کی شکایت ہوجاتی ہے۔زیادہ کافی پینے کے بجائے گرین ٹی کااستعمال کریں تاکہ موڈ کے ساتھ ساتھ موٹاپے سے بھی دور رہیں۔
مزید جانئے :بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے10 مفید غذائیں
۷۔انڈے کی سفیدی
انڈے جوپروٹین کاخزانہ ہوتے ہیں نہایت صحت بخش ہوتے ہیں لیکن اگرصرف انڈے کی سفیدی کھانے میں استعمال کی جائے تو آپ اس کے فوائد سے مکمل طورپرمستفید ہونے سے رہ جاتے ہیں۔
پروٹین ،بی وٹامن اورکولین دماغ کی صحت کوفروغ اورموڈ کوبیلنس رکھتے ہیں لیکن اگرآپ صرف سفیدی کااستعمال کریں تو یہ ناکافی ہے تو انڈہ جب بھی کھائیں تو پورا کھائیں تاکہ صحت اور موڈ دونوں برقرار رہیں۔
۸۔ناقص سبزیاں اورپھل
اگرمسلسل ناقص سبزیوں اورپھلوں کااستعمال کیاجائے تو اس سے دماغی صحت متاثرہوتی ہے۔ایسے پھلوں اورسبزیوں کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں نیوروٹاکسن بھی داخل ہوتے ہیں جوموڈ کوبیلنس نہیں رہنے دیتے۔
تو ھمیشہ دیکھ بھال کر سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں تاکہ اس کے صحت بخش فائدوں سے مستفید ہوا جائے۔
۹۔نمکین گری دارمیوے اوربیج
گری دارمیوے اوربیج نہایت مفید اورغذائیت سے بھرپورہوتے ہیں۔خاص طورسے وہ لوگ جو مچھلی نہیں کھاتے یہ ان کے لئے نہایت نفع بخش ہوتے ہیں۔
لیکن بازارمیں ملنے والے نمکین اوربھنے ہوئے میوے آپ کے لئے بہترین نہیں ہیں۔یہ میوے ویجیٹیبل اورکنولاآئل میں تیارکئے جاتے ہیں۔سوڈیم کے ملاپ کے ساتھ یہ دماغی صحت کے لئے مناسب نہیں، تو ہمیشہ بازار سے نمکین میوہ لینے کے بجائے قدرتی میوہ کا استعمال کیا جائے۔
۱۰۔آرٹیفیشل سوئیٹنرز اور چینی
بہت سے افراد جس میں شوگر کے مریض بھی شامل ہیں وہ یہ آرٹیفیشل سوئیٹنرز استعمال کرتے ہیں اور اس بات کا ادراک نہیں رکھتے کہ یہ ڈپریشن کے جذبات میں اضافہ کرتاہے۔حتٰی کہ یہ کشیدگی سے لڑنے کے لئے جسم کی صلاحیت کوبھی متاثرکرسکتاہے۔اس کے استعمال سے دماغ کودوبارہ پرسکون ہونے میں وقت لگتاہے۔اسی طرح اگراگر چینی کی جگہ شہد یاگڑکااستعمال کیاجائے تو بہترین رہتاہے۔
مزید جانئے : یہ غذائیں کھائیں گنج پن اور کمزور بالوں سے جان چھڑائیں