جلدی بوڑھا کر دینے والی عادتیں اور غذائیں

31,442

انسان صدا جوان تو نہیں رہ سکتا ،وقت کے ساتھ ساتھ بڑھاپا آنا ایک قدرتی عمل ہے لیکن اگر آپ بڑھتی عمر کے ساتھ پیش آنے والے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو آپکو اپنی طرز زندگی اور غذاؤں میں چند تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ ان کی مدد سے نہ صرف آپ جوان نظر آئیں گے بلکہ صحت کے کئی مسائل سے بھی محفوظ رہیں گے ۔

طرز زندگی (Vitality) میں چند تبدیلیاں لائیں

نیند کی کمی

کم نیند پورے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے، نیند صحت مند زندگی گزارنے کے لئے سب سے اہم ہے یہ دماغ کو اپنا کام ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے کم نیند سے وزن میں اضافہ، کینسر اور دیگر صحت کے مسائل کو جنم دیتی ہے ۔

ذہنی تناؤ

پریشانی یا ذہنی تناؤ ہونے سے انسان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے لیکن ہر وقت تناؤ کا شکار رہنے والے شخص کے ہارمونز میں تبدیلیاں ہونا شروع ہو جاتی ہیں جو سر میں درد دل میں درد اور جلدی مسائل کی وجہ بن جاتا ہے جس وجہ سے آپکو جوانی میں ہی بڑھاپے کا احساس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

ہر وقت بیٹھے رہنا

ہر وقت بیٹھے رہنے کی عادت جسم کے لیے تباہ کن بلکہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے، بیٹھے رہنے کے نتیجے میں جسم کے عضلات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جبکہ میٹابولز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کام کے دوران ہر تھوڑی دیر بعد اپنی کرسی سے اٹھ کے چہل قدمی کر لینے سے اس کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

تمباکو نوشی

تمباکو نوشی نہ صرف آپکو جلد بڑھاپے کی طرف لے جاتی ہے بلکے تمباکو نوشی سے صحت کے دوسرے سنگین ترین مسائل بھی جنم لیتے ہیں اس لئے جتنی جلدی ہو سکے اس سے چھٹکارا حاصل کریں ۔

کن غذاؤں سے اجتناب کریں؟

مارجرین

مارجرین کومکھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اسکا مکھن کے طور پر ستعما ل کیاجانا اچھا نہیں ہے۔ یہ جسم میں سے پانی کی سطح کو کر تا ہے اور جلد میں نمی کی کمی جلد پر جھریوں کا سبب بنتی ہے جس سے انسان وقت سے پہلے بوڑھا نظر آنے لگتا ہے۔

چینی کا زیادہ استعمال

میٹھا کس کو نہیں پسند، لیکن اسکازیادہ استعما ل صحت کیلئے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔ شوگر کا زیادہ استعمال ہمارے چہرے سے سرخی کو ختم کر دیتا ہے اور آنکھوں کے گرد نمایاں ہونے لگتے ہیں اور چہرے پر جھریاں بھی ابھرنے لگتی ہیں جو انسان کو بوڑھا بنا دینے کیلئے کا فی ہے۔

میٹھے مشروبات

انسان ہمیشہ سے میٹھے کا شوقین رہاہے لیکن اسکے زیادہ استعمال سے ہم موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور فالج کا باعث بنتا ہے۔

تلی ہوئی غذائیں

فرائز، سموسے اور دوسری تلی ہوئی چیزیں کھا تو سکتے ہیں لیکن انکا مسلسل استعمال کافی مضر ثابت ہو سکتا ہے۔ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے تیل اور چربی جسم کا حصہ بنتاہے جس سے بڑھاپا لاحق تو ہوتا ہے لیکن مختلف امراض بھی جنم لے سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...