صحت کے 12 مسائل اور 12غذائیں

13,509

اگرمدافعتی نظام کمزورہوجائے تو انسانی جسم بیماریوں کامقابلہ کرنے کے بجائے ان کاشکاربن جاتاہے ۔بیماریوں سے لڑنے کے لئے قدرت نے اس کاحل یعنی غذائیں آپ کے آس پاس ہی رکھاہے ۔بس اسے تلاش کرنے اورصحیح طریقے سے اپلائی کرنے کی ضرورت ہے۔

۱۔انفیکشن—– لہسن

لہسن میں ایسے ایسینشیل آئل پائے جاتے ہیںجوایسے جراثیم اورفنگس کاخاتمہ کرتے ہیں جوانفیکشن پیداکرنے کاسبب بنتے ہیں۔اگرآپ انفیکشن سے بچناچاہتے ہیں تو تازہ لہسن کوٹ کریاچٹنی بناکراپنی غذاکاحصہ ضروربنائیں۔

۲۔ذہنی دباؤ —– کیلا

جب بھی آپ ذہنی دباؤ محسوس کریں تو کیلے کوضرور آزمائیں۔یہ اپنی ۱۰۵ کیلوریز،۱۴ گرام چینی اورہردن کاتیس فیصد وٹامن بی ۶ سے آپ میں ایک نئی توانائی بھردیتاہے۔ذہن کوتازگی فراہم کرتاہے تاکہ آپ ذہنی الجھنوں سے نمٹ سکیں۔

۳۔قبض —– دہی

اگر آپ قبض یاگیس کی شکایت سے دوچار ہیں تو دہی کااستعمال ضرورکریں۔ایک سے آدھاکپ اگرآپ دہی کھالیں تویہ آنتوں کی صحت کوبحال کرکے قبض اورگیس کاخاتمہ ہے۔

۴۔بواسیر—– انجیر

بواسیر جیسے مرض کی تکلیف سے بچنے کے لئے انجیرنہایت مفید ہے۔چارعدد انجیرمیں تین گرام فائبرپایاجاتاہے جوآسانی سے اسٹول پاس کرنے میں مدد فراہم کرتاہے۔

۵۔ہائی بلڈ پریشر—– کشمش

ایک مٹھی کشمش جسمیں ۲۱۲ ملی گرام پوٹاشیم اورایک گرام فائبرپایاجاتاہے۔ ہائی بلڈ پریشرکوکنٹرول کرتی ہے اوراس مرض کے باعث ہونے والی دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔


مزید جانئے :دل کی صحت کے لئے دس بہترین غذائیں


۶۔گردے کی پتھری —– خوبانی

گردے کی پتھری میں مفیدہے۔اسمیں فائبر،سوڈیم ،پوٹاشیم اوردیگراہم غذائی اجزاپائے جاتے ہیں جوگردے میں پتھری بننے جیسے مسائل کوحل کرتے ہیں ۔خشک خوبانی بھی آپ استعمال کرسکتے ہیں۔

۷۔متلی —– ادرک کاقہوہ

متلی ہونے کی صور ت میں ادرک کاقہوہ بہترین گھریلو طریقہ ہے۔اسے آپ دوران حمل اورالٹی موشن وغیرہ کی کیفیت میں بھی آرام سے استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یہ صحت بخش اورمحفوظ طریقہ ہے۔

۸۔معدے کی خرابی —– تلسی

ریسرچ سے ثابت ہے کہ یہ ایسے بیکٹیریاکاخاتمہ کرتی ہے جومعدے کی خرابی کاسبب بنتے ہیں۔یہ آنتوں کی حفاظت کرکے ان کی صحت کوفروغ دیتاہے اسے آپ تازہ سلاد وغیرہ میں ڈال کراستعمال کرسکتے ہیں۔

۹۔ کولیسٹرول —– ناشپاتی

ایک درمیانے سائز کی ناشپاتی میں پانچ گرام حل پذیرفائبر پایاجاتاہے۔یہ آپ کے جسم سے برے کولیسٹرول کاخاتمہ کرتی ہے جودل کی بیماری کاسبب بنتاہے۔

۱۰۔کھانسی —– شہد

اسمیں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اورمائیکروبیل خصوصیات کھانسی کی عام دواؤں سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔حلق کی سوزش اورمسلسل کھانسی سے آرام کے لئے شہد کااستعمال ضرورکریں۔

۱۱۔السر—– بند گوبھی

بند گوبھی السرسے نجات کابہترین ذریعہ ہے۔ اس کے ایک کپ میں تین گرام فائبر،۳۴ کیلوریز اوردن بھرکی ضرورت کا۷۵ فیصد وٹامن سی ہوتاہے۔السرکے مریضوں کوچاہئے کہ وہ اس کااستعمال ضرورکریں۔

۱۲۔ تھکاوٹ —– مالٹا

مالٹاکاجوس تھکاوٹ دورکرنے اورفوری توانائی بحال کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔اگر آپ جلد تھک جاتے ہیں تو مالٹے کے موسم میں اس کے جوس کو ضروراستعمال کریں اورتوانائی بحال کریں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...