گھی کے حیرت انگیز فوائد

2,541

ویسے تو آج کل اکثر کھانے تیل میں پکائے جاتے ہیں مگر گھی وہ چیز ہے جو دہائیوں سے استعمال ہورہی ہے اور لگ بھگ پاکستان کے ہر کچن میں موجود ہوتی ہے، جسے اکثر افراد صحت کے لیے اور خصوصی طور پر اپنے جسمانی ساخت کے لئے نقصان دہ بھی سمجھتے ہیں۔تاہم اس میں کچھ زیادہ صداقت نہیں بلکہ بہت زیادہ گھی کا استعمال نقصان دہ ہوتا ہے، اعتدال میں رہ کر کھانا بہت سے فوائد کا حامل ہوتا ہے۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانوں کو مزیدار کرنے کے ساتھ ساتھ گھی جسم کے لیے کس حد تک فائدہ مند ہے؟
درحقیقت گھی بہت سے فوائد کا حامل ہوتا ہے ، جس کے چند فوائد اور گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔

نظام ہاضمہ کی مدد کریں

گھی میں بٹرک ایسڈ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جو کہ ورم کو کم کرنے کے ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گھی کے استعمال سے معدے کے تیزاب کو متحرک کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو کہ صحت مند نظام ہاضمہ کے لیے ضروری ہے۔

توند کی چربی گھلائے

گھی میں ضروری امینو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ توند کی چربی گھلانے میں مدد دیتے ہیں، اس میں موجود اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز توند گھٹانے اور چربی گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں

جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرے

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے باعث گھی جسم کی وٹامنز اور منرلز کو جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، جس سے جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے اور امراض کے خلاف زیادہ موثر دفاع کرتا ہے۔

آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات

نیند کی کمی، ذہنی تناؤ یا بہت زیادہ کام کرنے کے نتیجے میں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ابھر آتے ہیں، مگر گھی کی مدد سے ان سے فوری نجات پائی جاسکتی ہے۔ سونے سے قبل نرمی سے گھی کی کچھ مقدار کو آنکھوں کے ارگرد لگائیں، جس سے بہت جلد سیاہ حلقوں سے نجات پانے میں مدد ملے گی۔

جلنے کے زخموں کے لیے فائدہ مند

اگر کھانا پکاتے ہوئے ہاتھ معمولی سا جل جائے تو گھی سے ریلیف حاصل کیا جاسکتا ہے جو کہ سوجن پر بھی قابو پاتا ہے، متاثرہ حصے پر اسے لگانے سے ورم کو کم کیا جاسکتا ہے جبکہ جلن کے احساس سے بھی فوری ریلیف ملتا ہے۔


یہ بھی پڑھئے :ذہنی دباؤ کے انسانی جسم پر اثرات

روکھے بالوں کو نئی جان دے

گھی میں موجود فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس اسے خشک اور روکھے بالوں کے لیے بہترین ہیئر کنڈیشنر بناتے ہیں، گھی اور زیتون کے تیل کو ملا کر بالوں پر لگانا انہیں نرم اور جگمگانے میں مدد دیتا ہے، اسی طرح گھی میں لیموں کے عرق کو ملا کر لگانا خشکی سے نجات دلاتا ہے۔

جگمگاتی صحت مند جلد کا حصول بھی ممکن

گھی میں موجود فیٹی ایسڈز اور دیگر اجزاءروکھی اور بے جان جلد پر کرشماتی اثر دکھا سکتے ہیں اور جلد کو جگمگانے میں مدد دیتی ہے۔

خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کا مسئلہ حل کرے

سورج کی روشنی،ہوائی آلودگی، مٹی یا دھویں کے نتیجے میں ہونٹ خشک ہوکر پھٹنے لگتے ہیں، تو سونے سے قبل گھی کو معمولی گرم کرکے ہونٹوں پر لگانا انہیں نرم بناتا ہے اور نمی فراہم کرتا ہے۔


اس بارے میں جانئے :یو گاکے ساتھ پر سکون زندگی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...