رات کی شفٹ میں کام کرنے والے لوگوں کے لئے صحت بخش مشورے

479

رات کی شفٹ میں یا رات دیر تک کام کرنے سے ہماری زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آجاتی ہیں ۔قدرت نے دن کام کے لئے اور رات آرام کے لئے بنائے ہیں لیکن جب ہم اس کے بر خلاف کام کرتے ہیں تو ہمیں بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان میں وزن کا بڑھنا اور ذہنی دبائو بھی شامل ہے۔اگر آپ رات کی شفٹ میں کام کرتے ہیں تو آپ کو صحت مند رہنے کے لئے اپنی نیند ،غذا اور کھانے کے وقت پر دھیان دینا ضروری ہے۔یعنی آپ کی نیند پوری ہو اور غذا صحت بخش ہو ۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دن میں کام کرنے والوں کی نسبت رات کو کام کرنے والوں کا وزن زیادہ تیزی سے بڑھتا ہے اور بڑھتا ہوا وزن صحت کے مسائل پیدا کرتا ہے۔
اگر آپ بھی رات کی شفٹ میں کام کرتے ہیں تو ان مشوروں پر عمل کرکے صحت مند رہ سکتے ہیں۔

رات کا کھانا :

عام لوگوں کے دن کا آغاز صبح کے ناشتے سے ہوتا ہے لیکن رات کو کام کرنے والوں کو یہ آغاز رات کے کھانے سے کرنا پڑتا ہے۔اگر آپ دن کا آغاز شام سات بجے سے کرتے ہیںتو آپ کو ساڑھے سات سے آٹھ بجے تک کھانا کھا لینا چاہئے بجائے اس کے کہ آپ اپنے ٹائم کے حساب سے آدھی رات کو کھانا کھائیں ۔اگر آپ کی شفٹ شام چار یا پانچ بجے سے شروع ہوکر رات کو ایک دو بجے ختم ہوتی ہے تو پھر بھی آپ کوآٹھ بجے تک کھانا کھالینے کی کوشش کرنی چاہئے۔

رات کوہلکا کھانا کھائیں :

بہت سے لوگوںکو رات کا کھانا کھانے کے بعد نیند آنے لگتی ہے ۔اس لئے رات کا کھانا ہلکا کھائیں۔ جیسے سبزی ،برائون چاول اور دال یا چکن اسٹیک وغیرہ۔ایسی غذا کا انتخاب کریں جو پروٹین اور فائبر سے بھر پور ہواس طرح آپ کا پیٹ دیرتک بھرا رہے گا اور نیند بھی نہیں آئے گی ۔

گھی یا مکھن کھائیں :

رات کو جاگنے سے جسم میں خشکی ہو جاتی ہے اس لئے کام پر جانے سے پہلے ایک چائے کا چمچ گھی یا مکھن کو کھانا معمول بنائے۔

چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں:

تلی ہوئی یا مرغن غذائوں سے ناصرف پیٹ پھولے گا اور بھاری پن محسوس ہوگا بلکہ وزن میں بھی بڑھے گا ۔کیونکہ رات کے وقت نظام ہضم کام نہیں کرتا اس لئے غذا ہضم نہیں ہوپاتی۔چکنائی سے بھر پور مضر صحت غذائیں تیزابیت اور گیس پیدا کرتی ہیں ۔


اس بارے میں جانئے :مصروف زندگی میں فٹ رہنے کے 8 طریقے

میوے کھائیں:

رات کو بھوک لگنا ایک عام بات ہے ۔اس لئے جب بھی آپ کو بھوک لگے برگر یا سموسے کھانے کے بجائے بھنے ہوئے چنے یا بادام کھائیں ۔اس سے ناصرف آپ کا وزن قابو میں رہے گا بلکہ آپ بہت زیادہ کھانے سے بھی بچے رہیں گے۔

کیفین کا استعمال کم سے کم کریں:

رات کو کام پر پوری توجہ رکھنے اور ایکٹو رہنے کے لئے اکثر لوگ چائے یا کافی کے لا تعداد کپ پی جاتے ہیں جو ان کی صحت کے لئے صحیح نہیں۔اگر آپ کو کام کے دوران سستی محسوس ہو تو آپ اپنے جسم کونمی فراہم کریں اس کے لئے آپ ہر آدھے گھنٹے بعد پانی یا جوس پیئیں اور دیکھیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے۔

رات کو کام کرنے والے یہ غذائیں استعمال کریں:

۔تازہ پھل اور سبزیوں کا جوس
۔موسم کے پھل اور سبزیاں
۔حمس کے ساتھ بھوسی والے آٹے کی روٹی
۔بھنے ہوئے خشک میوے
۔پنیر
۔کم چکنائی والے دودھ سے بنا شیک
۔ابلے ہوئے انڈے اور سبزیوںکی سلاد
۔مچھلی یا مرغی کے ساتھ سبزی کے سینڈوچ
۔پھلیاں
۔دہی

اگر آپ شفٹ میں کام کرتے ہیں تو ان مشوروں پر عمل کرکے اپنی صحت کو متوازن کرسکتے ہیں ۔


اس بارے میں جانئے :کھوتی ہوئی توانائی کو اگر بحال کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کیجئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...