ہرا دھنیا:سستی اور صحت بخش سبزی

2,819

ہرا دھنیا ایک ایسی سبزی ہے جسے کھانا تو دور کی بات دیکھنے ہی سے طبیعت کھل اٹھتی ہے۔ بھینی بھینی خوشبو والی یہ سبزی ہمارے اندر ایک عجیب تروتازگی کا احساس جگاتی ہے اور کھانوں میں ایک عجیب ذائقہ پیدا کرتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ دھنیا ہمارے باورچی خانے کا ایک لازمی حصہ ہے۔اس کے بیج اور پتے دونوں ہی کھانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے پتوں کو بطور سلاد بھی کھایا جاتا ہے۔ قدرت نے ان ہرے پتوں میں بے پناہ قوت اور غذائیت رکھی ہے۔ دھنیا کے بارے میں جتنا لوگ سوچتے ہیں، اس کے فوائد ان کی سوچ سے کہیں زیادہ ہیں، یہاں ہم آپ کو دھنیا کے چند اہم ترین فائدوں سے آگاہ کریں گے۔

*ہر ے دھنیے کا استعما ل نظا مِ ہضم اور ہڈیو ں کے امرا ض کے لیے نہا یت فا ئدہ مند ہے۔ دھنیے کے بیج پا نی میں اُبا ل کے پینے سے آرتھر ائٹس کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔

*خشک ہرا دھنیا اور سبز ہرا دھنیا نہایت مفیدہیں۔ اکثروبیشتر جن افراد کی بھوک ختم ہوجائے انھیں چاہیے کہ ہرے دھنیے کی چٹنی یا اس کی پتّیاں اپنی غذا میں شامل کریں، اس سے افاقہ ہوگا۔

*ایسے افراد جو کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہیں انھیں کثرت سے دھنیا کھانا چاہیے۔کیونکہ یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکے رکھتا ہے۔

*بعض لوگ مسوڑھوں کی خرابی اور منہ میں سے بدبو آنے سے پریشان رہتے ہیں۔ صبح ہرادھنیا، دہی میں ملا کر کھانے سے اور دھنیے کو پانی میں جوش دے کر غرارے کرنے سے چند ہی روز میں مسوڑھے مضبوط اور منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے۔ سردرد اورسوجن کو ہرے دھنیے سے افاقہ ہوتا ہے۔

* ہائی بلڈ پریشر کا شکار افراد کو چاہیے کہ دھنیے کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں۔ کیونکہ دھنیا کے پتے کولنیرجک نامی مرکب اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ دونوں جزو خون کی گردش کو متناسب بنائے رکھتے ہیں۔

*دو تولے خشک دھنیارات کو مٹی کے برتن میں بھگو کر صبح چھان کر اس میں چینی ملا کر پی لیں دھنیا کا یہ پانی نہ صرف پیاس کی کمی دور کرتا ہے بلکہ دل کی دھڑکن اعتدال میں لانے کے لیے مفید ہے۔

*سوزش کی صورت میں دھنیا کے تیل، اومیگاتھری اور سکس کا ایک مکسچر بنا کر متاثرہ جگہ پر ملنے سے آپ کو فوری آرام مل سکتا ہے۔

*شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ دھنیے کا کثرت سے استعمال کریں کیونکہ ہرا دھنیا کے عرق میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جن کے خون میں شامل ہونے سے انسولین میں اضافہ اور شوگر کی سطح میں کمی واقع ہوتی ہے۔

* دھنیا میں اینٹی بیکٹریل مرکبات بھی شامل ہوتے ہیں جو کسی بھی طرز کی انفیکشن کے علاج میں نہایت معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

*گرمیوں میں دھنیے کا استعمال بڑھا دینا چاہیے کیونکہ اس کے استعمال سے پیاس کی شدت میں کمی آتی ہے۔

* چیچک کے مریض کی آنکھ میں دھنیا کا پانی ٹپکانے سے آنکھ چیچک کے دانوں سے محفوظ رہتی ہے۔

*ہرا خشک دھنیا کھانے سے بے خوابی کی شکایت دُور ہوتی ہے۔

*سانس کی بدبو دور کرنے کے لیے خشک ہرادھنیا دن میں چار پانچ مرتبہ چبالیں۔

*ان کے علاوہ کینسر کے علاج اور قوت مدافعت میں اضافہ میں بھی دھنیا میں شامل اجزاء اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


 اس بارے میں جانئے : کافی بنانے کے منفردانداز


تبصرے
Loading...