دوران حمل کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں؟
حمل کا دورانیہ ہرعورت کے لئے ایک کڑا امتحان ہوتا ہے۔حمل (pregnancy)کے اس نو ماہ کے دورانیہ میں عورت کومختلف باتوں کادھیان رکھناپڑتاہے ۔
ڈاکٹراورتجربہ کارلوگوں کے مشورے اوران کی ہدایات پرعمل کرکے اپنااورہونے والے بچے کی صحت کاخیال رکھنا اس کی پہلی ترجیح ہوتی ہے۔لیکن بعض اوقات آپ کوایسے مشورے دے دیئے جاتے ہیں جوآگے جاکرآپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔اسی لئے آپ کا حمل سے متعلق اس ضروری باتوں کا معلوم ہونا انتہائی ضروری ہے۔
دوران حمل (pregnancy)ماں اوربچہ کی صحت کادارومدارسب سے زیادہ غذاپرہوتاہے۔
پورے نوماہ آپ کی لی جانے والی خوراک اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ اورآپ کابچہ صحت مندہیںیاصرف ظاہری طورپرآپ اپنے وزن میں اضافہ دیکھ رہی ہیں۔اس دوران ماں کواضافی خوراک کی ضرورت بلکل ہوتی ہے لیکن اس خوراک کاغذائیت سے بھرپورہونا،چکنائی سے پاک اورمتواز ن ہونا بھی بے حد ضروری ہے ۔
مزید جانئے :حاملہ خواتین جوسز کا استعمال بڑھائیں
پھل کون سے کھائیں؟
پھل قدرت کی بڑی نعمت ہے لیکن اس کے انتخاب میں بھی احتیاط لازم ہے۔کم از کم شروع کے تین ماہ پپیتہ اورانناس کھانے سے گریز کریں۔موسمی پھل کھائیں لیکن صحیح مقداراوروقت کے حساب سے۔
پھل کھانے کامطلب یہ ہرگز نہ سمجھیں کہ آپ ایک ہی وقت میں بہت سارے پھل کافی مقدارمیں کھاسکتی ہیں کیونکہ آپ کواسکی ضرورت ہے ۔اپنی اوربچہ کی ضرورت سے زیادہ مقدارمیں کھانے کے باعث یہ آپ کے وزن اورخون میں شکرکے اضافہ کاسبب بنیں گے۔
سبزیاں کھائیں
گہرے رنگ جیسے بروکلی،گاجر،چقندر،جامنی بندگوبھی ،لال مولی وغیرہ اورہرے پتوں والی سبزیاںجیسے پتوں والے شلجم،پالک،میتھی،ساگ وغیرہ ضرورکھائیں۔پھلیاں اپنی خوراک میں چاہے سوپ میں یاسالن میں ضرورشامل کریں۔
بروکلی ابال کرکھانے کے بجائے اسیٹم کرکے کھائیں اسمیں موجود غذائیت حاملہ کے لئے نہایت مفید ہے۔بے وقت کی بھوک میں سبزیوں کی سلاد یااسٹیم کی ہوئی سبزیاں آپ کیلئے نہایت فائدہ مند ہیں۔
مزید جانئے :7غلطیاں جوسبزیاں پکاتے وقت کی جاتی ہیں
چکنی اورمرغن غذاؤں میں اعتدال
زیادہ ڈیپ فرائی اورمرغن غذائیں آپ کے وزن میں تیزی سے اضافہ اورمعدے پراضافی بوجھ کاباعث ہوتی ہیں۔دوران حمل ویسے ہی طبیعت میں بھاری پن محسوس ہوتاہے اوریہ غذائیں سونے پرسہاگہ کاکام کرتی ہیں۔ان غذاؤں کوترک کرنااگرآپ کے لئے ممکن نہ ہوتو ان کے استعمال میں اعتدالبہت ضروری ہے۔
صرف یہ سو چ کرہی سہی کہ یہ آپ کے ہونے والے بچے کے لئے خطرے کاباعث ہیں۔اگرآپ ڈلیوری کے بعد بھی اپنے وزن کومتوازن رکھناچاہتی ہیں تو ان غذاؤں کااستعمال کم سے کم کریںاور ممکن ہو تو ان سے اس عرصے کے دوران کنارہ کشی اختیار کرلیں۔
غذاموسم کے مطابق
حاملہ خاتون کوچاہیے کہ وہ اپنی غذاکے انتخاب میں موسم کوضرورمدنظررکھے۔اگرسردی کاموسم ہوتوایسی غذاؤ ں کاانتخاب کرے کہ ٹھنڈ سے بچ سکے۔
یخنی اورسوپ،خشک میوہ جات ،دیسی انڈے،نیم گرم دودھ،شہد اوردلیہ توازن کے ساتھ اپنی روزمرہ خوراک کاحصہ لاذمی بنائیں۔عموماً بچے پیدائشی ٹھنڈ اورنمونیاکاشکارہوجاتے ہیں اوراس کاسبب یہی ہوتاہے کہ دوران حمل لی جانے والی خوراک بچے پراثرانداز ہوجاتی ہے۔
مزید جانئے :وزن کم کرنے میں کارآمد کھانے پینے کے 12اصول
ٹھنڈے پانی اورمشروبات سے پرہیز
ٹھنڈا پانی توہرایک کے لئے نقصان دہ ہے لیکن پھربھی اگرآپ اسکی عادی ہیں توکوشش کریں کہ چاہے سردی ہویاگرمی دوران حمل بالکل ٹھنڈاپانی نہ پیجئے۔اگرآپ سادہ پانی نہیں پی سکتی تو مٹکہ کوآزماکردیکھیں ۔
مٹکہ کاپانی آپ کوفرج سے زیادہ اچھالگے گا ۔مٹکہ کوباہرکھلی ہوامیں رکھیں اس سے اس کاپانی بہت ٹھنڈاہوجاتاہے۔کولڈ ڈرنک اوردیگربازاری اوراشتہاری مشروبات کی جگہ فریش جوس،ناریل پانی اورچکنائی سے پاک لسی کااستعمال آپ کی اوربچہ کی صحت کی ضمانت ہے۔
گاجراورچقندرکارس
دوران حمل خون کی کمی کی شکایت دورکرنے کیلئے گاجراورچقندرکاجوس ضرورپیئیں۔اس کے ذائقہ (Taste) کوبڑھانے کے لئے آپ اسمیں ایک سیب بھی شامل کریں لیکن ایک بات کاخیال رکھیں کہ یہ جوس شروع کے تین ماہ ہرگزاستعمال نہ کریں۔
یہ نہایت آزمودہ ہے اس سے خون کی کمی فوری طورپردورہوجاتی ہے جوبعض اوقات دواؤںسے بھی پوری نہیں ہوپاتی۔اگرآپ چاہیں تو خالی گاجرکے رس میں دودھ ملاکربھی پی سکتی ہیں،بس رات کے وقت اس جوس کااستعمال نہ کریں۔
مزید جانئے :وزن کم کرنا ہے تو کریلے کا جوس پئیں
ادویات کے استعمال میں احتیاط
دوران حمل (pregnancy)ادویات کے استعمال میں نہایت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔حمل ٹھہرنے سے پہلے اگرآپ کسی بھی قسم کی ادویات استعمال کرتی ہیں تو اسے جاری رکھنے کے لئے اپنی ڈاکٹرسے مشورہ ضرورکریں کہ آیا آپ وہ ادویات جاری رکھ سکتی ہیں یانہیں۔
ٹوٹکے وغیرہ کااستعمال دوران حمل ترک کردیں کیونکہ ان میںبعض چیزیں گرم اورخشک ہوتی ہیں جونقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں جیسے کچے انڈے اورایلوویرا وغیرہ۔