بچوں کوکشمش کھلانے کے فائدے

37,610

بچوں کی نشوونما میں غذاا ہم کردار ادا کرتی ہے ۔جتنی اچھی یعنی صحت بخش اورمتوازن غذا آپ اپنے بچے کودی گے اتناہی آپ کابچہ صحت مند اورتوانا رہے گا۔کشمش(raisins) ایک مشہورمیوہ ہے جس کاشمار عام طورپرڈرائے فروٹ میں کیاجاتاہے ۔کشمش انگو رسے بنتی ہے چھوٹے انگور جس میں بیج نہیں ہوتا خشک ہونے پرکشمش کی شکل اختیارکرلیتاہے۔
بڑے انگورجس میں دانہ یعنی بیج ہوتاہے اورعموماً وہ بیل پرپک کرہی خشک ہوجاتے ہیں تو وہ منقٰی کہلاتے ہیں۔کشمش ہویامنقٰی دونوں ہی انگورسے تیار ہوتے ہیں اورحسن وتندرستی کے ضامن ہیں۔
بچوں کی خوراک میں روزانہ کشمش کااستعمال نہایت مفید ہے ساتھ ہی بچوں کے مخصوص مسائل کے حل کے لئے ذیل میں دئے گئے طریقہ کار اپنائے جاسکتے ہیں۔جومحفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہیں۔

۱۔دانت نکالنے کی تکلیف

ایسے دودھ پینے والے بچے جودانت نکال رہے ہوتے ہیں انھیں کافی تکلیف ہوتی ہے اسی لئے ان کے لئے کشمش باریک پیس کرشہد میں ملاکراستعمال کرنانہایت مفید رہتاہے۔

۲۔قبض کی شکایت

بچوں کوبھی عموماً قبض کی شکایت ہوجاتی ہے اوریہ بیماری صحت کی دشمن ہے اسی لئے اگر کشمش یا منقٰی کودھوکررات پانی میں بھگوکرصبح پانی پلاکرمنقٰی کھلادیں تو یہ مسئلہ حل ہوجاتاہے۔اگر بچہ بھیگی ہوئی کشمش نہ کھائے تو خالی ہی کھلادیں اس سے بھی قبض میں فائدہ ہوتاہے۔

۳۔صحت اورتندرستی (health and wellness) کے لئے

ہرماں اپنے بچے کوصحت مند اورتوانادیکھناچاہتی ہے۔دوچمچ سبز کشمش اوربارہ عدد بادام رات کوپانی میں بھگوکرصبح کشمش اور بادام( چھیل کر)دودھ کے ساتھ بچوں کوکھلادیںتو بچے حسین اورتندرست ہوجائیں گے لیکن اس نسخہ پرباقاعدگی سے تین مہینے تک عمل کریں۔

۴۔ہلکے بال

آج کل بچوں کے بال گھنے نہیں نکلتے بلکہ گنج پن نظر آتاہے۔ اگر ایک کپ کشمش اورآدھاکپ ایلوا(پنسار کے پاس آسانی سے مل جاتاہے یہ ایلوویرا کاگوداہوتاہے جوخشک ہونے کے بعد ایلوا کہلاتاہے)لے کردونوں کوباریک پیس کرپانی کی مدد سے پیسٹ تیار کرکے اسکیلپ پرلگائیں تونہایت خوبصورت بال آجائیں گے۔

۵۔کھانسی

بچوں میں کھانسی کی شکایت عام ہے ۔بادام ،ملیٹھی اورمنقہ (بیج نکال لیں) ہم وزن لے کرپیس کرچنے کی دال کے برابر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اورایک گولی منہ میں رکھ کوچوسیں(تین دن تک) تو کھانسی میں فائدہ ہوتاہے۔

۶۔کیا آپ کا بچہ تھکا تھکا رہتا ہے؟

کشمش کے مسلسل استعمال سے بچوں کے جسم میں طاقت اورتوانائی آتی ہے۔ اگر آپ کابچہ بھی سست اورتھکاتھکارہتاہے تو اسے کشمش کھلائیں۔اس سے دل اوردماغ مضبوط اوربچہ تواناہوجاتاہے۔

۷۔خون کی کمی

بہت سے بچوں میں کمزوری کی وجہ خون کی کمی بھی ہوتی ہے ۔ایسی صورت میں کشمش یاکشمش کے لڈوبناکربچے کوکھلائیں۔ایک کپ کھجورکی گھٹلی نکال کرایک چمچ آئل میں بھون کراسمیں آدھاکپ کشمش اورحسب ضرورت اورپسند میوہ جات شامل کرکے لڈوبناکربچوں کوکھلائیں تاکہ بچے صحت مند اورچاک وچوبند رہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...