اسٹگمااورذہنی مریضوں پر اس کے اثرات

3,284

اسٹگما کے اثرات جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اسٹگما کیا ہے؟جب کسی شخص کو اس کی کسی خامی (جیسے رنگت،کوئی عیب،معذوری یا ذہنی بیماری کی وجہ سے )منفی نظر سے دیکھا جائے تو یہ چیز اسٹگما کہلاتی ہے ۔
اسٹگما اس وقت ہوتا ہے جب ایک شخص کسی کو اس کی شخصیت کی خوبی کے بجائے اس کی بیماری کے ذریعے متعارف کرائے۔
ایسے لوگ جو ذہنی مسائل کا شکار ہوتے ہیں، معاشرے کی طرف سے ملنے والی رسوائی ان کی بیماری کو مزید بڑھا دیتی ہے اور ان کا صحیح ہونا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔کیونکہ ایسے مریض رسوائی کے ڈر سے علاج کراتے ہوئے ڈرتے ہیں۔

اسٹگما کے مضر اثرات :

۔شرمندگی،ناامیدی اور اکیلے پن کا احساس
۔علاج کے لئے کسی سے مدد لینے میں ہچکچاہٹ ہونا
۔گھر والوں،دوستوں اور دوسرے لوگوں سے دوری محسوس ہونا
۔روزگار اور معاشرتی تعلقات کے ذرائع کم ہو جانا
۔خوف زدہ ہونا اور خود کو جسمانی تکلیف پہنچانا
۔یہ یقین ہوجانا کہ میں کبھی ٹھیک نہیں ہو پائوں گا یا زندگی میں وہ چیز حاصل نہیں کر پائوں گا جو میں حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


اسٹگما سے کس طرح نمٹیں:

علاج کرائیں :

آپ کو جس علاج کی ضرورت ہے وہ ضرور کرائیں ۔اور اس بات سے ہرگز نہ ڈریں کہ آپ پر ذہنی مریض کا لیبل لگ جائے گا ۔

کسی کا یقین نہ کریں :

بعض اوقات جب کوئی بات بہت زیادہ دیکھی یا سنی جاتی ہے تو آپ اس پر یقین بھی کرنے لگتے ہیں ۔لوگوں کی لا علمی کا اپنی ذات پر غلط اثر نہ پڑنے دیں ۔ذہنی بیماری کوئی کمزوری نہیں ہوتی اور ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اس سے آپ خود نہ نمٹ سکیں۔ذہنی صحت کے ماہر سے رابطہ کرکے آپ اپنی بیماری پر قابو پاکر بہت جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں ۔

کسی سے نہ چھپیں:

ذہنی بیماری میں مبتلا بہت سے لوگ خود کو دنیا سے بالکل الگ تھلگ کرلینا چاہتے ہیں ۔ایسے لوگوں سے تعلق قائم کریں جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں ۔جیسے گھر والے،دوست یا مذہبی پیشوا وغیرہ۔اس سے آپ کو اپنے علاج میں بہت مدد ملے گی۔

دوسروں سے تعلق قائم کریں :

اپنے جیسے لوگوں سے بھی تعلق قائم کریں۔اس طرح آپ کو پتہ چلے گا کہ اس دنیا میں صرف آپ ہی تنہا نہیں بلکہ آپ جیسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔

خود کو اپنی بیماری کے حوالے سے متعارف نہ کرائیں :

دوسرے لوگوں کی طرح آپ خود کو اپنی بیماری سے متعارف نہ کرائیں ۔خود کو ذہنی مریض کہنے کے بجائے کہیں کہ میں ذہنی بیماری میں مبتلا ہوں۔الفاظ میں اس طرح کی تبدیلی کافی پر اثر ثابت ہوتی ہے۔

ہر چیز آپ کی ذات سے متعلق نہیں ہو سکتی:

یاد رکھئے دوسرے لوگ صرف اپنی لاعلمی کی بناء پر آپ کے بارے میں اپنی رائے قائم کر لیتے ہیں۔اور جب وہ آپ کو اچھی طرح جان جاتے ہیں تو ان کی یہ رائے بدل بھی جاتی ہے لہٰذا ان کے خیالات کو اپنی ذات پر نہ لیں ۔


یہ بھی جانئے نوجوانوں میں ڈپریشن کی10وجوہات

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...