جذباتی کیفیات صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں
لوگ اکثرجذباتی صحت کونظراندازکردیتے ہیں لیکن وہ اس بات سے ناواقف ہیں کہ جذباتی صحت ان کی خوشحالی کاایک اہم حصہ ہے۔جذباتی طورپرصحت مند ہونے کی وجہ سے جذبات ،خیالات اورسب سے اہم بات یہ ہے کہ رویوں کوکنٹرول کرنے میںمدد ملتی ہے۔یہ واضح طورپرسوچنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے جوہرطرح کی مشکلات اورچیلنجز کاسامناکرنے کے لئے ایک صحت مند نقطہ نظرپیش کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔
اگرکسی وجہ سے ترقی یاکامیابی میں رکاوٹ کاسامناکرناپڑے توایک جذباتی طورپرباشعورشخص ایک ایسے شخص کے مقابلے میں جویہ نہ جانتاہوکہ اسے ان احساسات اورجذبات کے بارے میں کیاکرناہے زیادہ بہترفیصلہ کرسکتاہے۔جذباتی صحت پرکامیابی حاصل کرنے کاہرگزیہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کبھی اداس نہیں ہونگے۔یہ کوئی جادو نہیں ہے۔
اس کے بجائے یہ آپ کے جذبات کوسمجھنے اور ان کی نوعیت کے مطابق بہترطورپر نمٹنے سے کہیں زیادہ اہم کرداراداکرتی ہے۔ یہ آپ کے مثبت اورمنفی جذبات کومنظم کرنے میں آپ کی مددبھی کرتی ہے۔جذباتی طورپرآگاہ شخص کشیدگی ،غصہ اوریہاں تک کہ حدسے زیادہ خوشی کوبھی قابوکرنے کے قابل ہوتاہے۔وہ جانتا ہے کہ اسے اپنے جذبات کوکس طرح کنٹرو ل کرنا ہے۔ جب ان میں اضافہ ہوتوکس طرح کا برتاؤ کرنا ہے اوراسے کن حالات میں ڈاکٹرکی مدد کی ضرورت پیش آئے گی۔
اگرچہ بہت سے لوگوں کواس کا تجربہ نہیں ہواہوگا۔ اچھی خبریہ ہے کہ جذباتی صحت ایک مہارت ہے جوکوئی بھی سیکھ سکتا ہے۔ ذیل میں جذباتی صحت کوبرقراراوربہتربنانے کے چند طریقے موجود ہیں جن سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں:
٭اپنے جذبات اورردعمل کی شناخت کریں :
کون سی چیزیں ایسی ہیں جوعام طورپر آپ کو ناراض،غصہ ،مایوس اوراداس کرتی ہیں۔ان مسائل کی نشاندہی کریں اورحالات میں بہتری کے لئے ان میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں۔
٭بہتر طورپراظہارکریں :
کسی صورتحال کیاکسی کے رویے پراندرپلنے والے منفی اثرات جوانتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں آپ کے جذباتی رویے کے لئے انتہائی مہلک ثابت ہوسکتے ہیں۔اس سے دوسروں کے ساتھ آپ کے تعلقات میں کشیدگی اورضرورت سے زیادہ مسائل پیداہوسکتے ہیں۔اسی لئے اپنے خیالات کا کھل کراظہاریابات چیت کرنابہترہے۔
مزید جانئے :ذہن و بدن میں توازن قائم کرنے کے 10 اصول
٭اپنی عادت پرغورکریں:
تسلسل کے بغیرکام کرنے کے بجائے یہ سوچیں کہ آپ کیاکررہے ہیں۔اگرآپ پھرتی سے کام کررہے ہیں توپرسکون ہوجائیں اورنتائج پرغورکریں۔اگرکسی کام کوکرنے کاکوئی نقطہ نظرہی نہیں ہے تو بعدمیں آپ کوپچھتاواہوگا۔
٭کشیدگی کومنظم کریں :
یہ بہترجذباتی صحت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ان حالات کوتبدیل کریں جوآپ کوکشیدگی میں مبتلاکردیتے ہیں۔پرسکون رہنے کے بہت سے طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ کشیدگی سے نمٹ سکتے ہیں جیسے مراقبہ ،گہری سانس اورورزش۔
٭زندگی میں توازن لائیں :
خودپراوراپنے جذبات پراضافی بوجھ ڈالنے سے بچیں اپنے کاموں کوترتیب دیں۔کام اورآرام کے درمیان ہمیشہ توازن رکھیں۔ان سرگرمیوں کے لئے وقت نکالیںجن سے آپ لطف اندوز ہوتے ہیں۔زندگی کے مثبت حصہ پرتوجہ مرکوزکریں۔
٭آپ کی جسمانی صحت اہم ہے :
آپ پہلے ہی سے یہ بات جانتے ہیں کہ بگڑی ہوئی جذباتی صحت جسمانی صحت پربھی اثراندازہوتی ہے۔یہ ڈپریشن ،دل کے امراض،ذیابیطس اورہائی بلڈ پریشرکاباعث بنتی ہے۔تاہم خراب جسمانی صحت بھی جذباتی صحت کی خرابی کاسبب بن سکتی ہے۔لہٰذاآپ کواپنی مناسب دیکھ بھال کرناضروری ہے بھرپورنیندلیں اورصحت بخش غذاکاانتخاب کریں۔اس کے علاوہ شراب اورمنشیات کی عادت سے پرہیز بھی ضروری ہے۔
٭دوسروں کے ساتھ منسلک رہیں:
معاشرتی حیوان ہونے کی وجہ سے انسانوں کورفاقت کی ضرورت رہتی ہے۔لوگوں کے ساتھ منسلک رہیں۔اشتراک کرنے سے آپ کے جذبات پرورش پاتے ہیں۔اپنے تعلقات کے انتخاب میں احتیاط کریں۔جس وقت آپ کواحسا س ہوکہ دوسراشخص خراب یامنفی شخصیت کامالک ہے اوراگرآپ ان حالات میں ان کی مددیارہنمائی نہیں کرسکتے تو ایسے لوگوں کی رفاقت سے علیحٰدگی اختیارکرلیں۔
مزید جانئے :خودکشی کی شرح میں بتدریج اضافہ، ذمہ دار کون؟
٭مطلب تلاش کریں:
بڑھتی ہوئی خودکشی کی شرح کے پیچھے اہم وجہ زندگی کابے معنی ہونایعنی زندگی کے اصل معنوں کافقدان ہے۔اپنے اوپرایک احسان اورمہربانی کریں کہ اپنی زندگی کامقصد تلاش کریں۔جوکچھ آ پ کے لئے ضروری ہے اس کے حصول کے لئے کوشش کریں۔
٭مثبت رہیں:
آخرمیں بس اتناہی کہوں گی کہ ہمیشہ مثبت رہنے کی کوشش کریں۔