پانچ ایسی غذائیں جو آپ کو خوبصورت بنائیں

8,554

کون نہیں چاہتا کہ وہ خوبصورت دکھے اور اس کی جلد حسین اور شاداب ہو جائے ۔ بہت سے افراد چہرے کی جِلد کو نرم وملائم ،چکنا اور شاداب رکھنے کے لیے مختلف کریمیں ،لوشن اور ماسک استعمال کرتے ہیں ۔خاص طور پر خواتین اپنے حسن پر کافی رقم خرچ کرتی ہیں ،حالانکہ وہ اس بات کو فراموش کردیتی ہیں کہ ایسی غذائیں بھی دستیاب ہیں ،جو ا ن کے حسن وجمال میں اضافہ کر سکتی ہیں ۔ذیل میں کچھ ایسی ہی پانچ غذاؤں کا تذکرہ کیا جارہا ہے جن کا استعمال چہرہ کو خوبصورت اور شاداب بنادے گا:

شملہ مرچ

شملہ مرچ میں وٹامن سی اور فولاد کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ، جو چہرے سے جھریوں کو خاتمہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ خاص طور پر آنکھوں کے قریب پڑی جھرّیاں آہستہ آہستہ غائب ہوجاتی ہیں اور آپ کی جِلد کو صحت مندرکھتی ہے ،چوں کہ اس میں وٹامن بی2اور فولیٹ بھی شامل ہوتا ہے۔لہٰذا یہ بے چینی وافسردگی (ڈپریشن )کو بھی دور کرتی ہے ۔اسے کھانے سے دل کی بیماریوں میں بھی کمی آتی ہے ۔

ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ میں فلیوونائڈز(flavonoids) ہوتے ہیں اور یہ اینٹی اوکسیڈینٹ(antioxidant) ہوتا ہے ،لہٰذ اس چاکلیٹ کے استعمال سے آپ کی جِلد چمک دار اورجوان رہتی ہے۔ ڈارک چاکلیٹ آپ کے چہرے کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھتا ہے ۔اس کے علاوہ یہ ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے جس سے چہرے پر جھرّیاں کم پڑتی ہیں اور چہرہ کھِلا کھِلا لگتا ہے ۔ڈارک چاکلیٹ کے فوائد میں دل کی صحت میں اضافہ اور تھکن سے بچاؤ بھی شامل ہیں ۔

مزید جانئے : تیزابیت سے چھٹکارا پانا ہے تو ان 7غذاؤں کا استعمال کریں

لیموں

لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے ،اسی لیے یہ چہرے سے سیاہ داغ دھبّے ،مہاسے اور کیلیں ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔یہ جِلدی بیماریوں خصوصاًیگزیما (eczema) کو بھی دُور کرتا ہے۔
وٹامن سی کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور بہت سی بیماریوں کو آپ سے دور کرتا ہے ۔ لیموں خاص طور پر وائرس کے ذریعے ہونے والےانفیکشن کو ختم کرنے اور سانس کے مرض کی شدت کو کم کرنے میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔

دہی

دہی میں لیکٹک ایسڈ (lactic acid) شامل ہوتا ہے جو جِلد کے خلیوں کی مرمت کرتا ہے اور اسے جِلا بخشا ہے ۔وقت سے پہلے آنے والے بڑھاپے کو آ پ کے چہرے پر عیاں ہونےسے روکتا ہے وہ افراد جو اپنی جِلد کو شگفتہ ،ملائم اور شاداب رکھنا چاہتے ہیں ،معالج انھیں دہی کا ما سک لگانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔اس کے علاوہ دہی میں کیلشئیم اور وٹامن بھی موجود ہوتی ہے ،جس سے جوڑوں کی بیماریاں ،خاص طور پر ہڈیوں کا بھُر بھُر ا پن (اوسٹیو پوروسز)دور ہوتا ہے ۔ دہی کو پابندی سے کھانے سے ہاضمے کا نظام درست رہتا ہے ،کیوں کہ اس میں صحت منداجزاء کی بڑی تعداد شامل ہوتی ہے ۔جاتا ہے ۔

انڈا

انڈے میں وٹامن ڈی اور بایوٹن(biotin) ہوتی ہے ،جوخود بھی وٹامن میں شمار ہوتی ہے ۔یہ انسانی جِلد کو کیل مہا سوں ، ریشز اور خشکی سے بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈا قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ انڈا چوں کہ اینٹی اوکسیڈینٹ ہوتا ہے ،لہٰذا یہ کورنیا(cornea) کے سفید حصے میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کرتا اور موتیا سے بچاتا ہے ۔اس کے علاوہ انڈا آپ کو توانائی فراہم کرتا ہے ۔اس میں پروٹین بھی ہوتا ہے جو ہڈیوں اور عضلات کے لیے بے حد ضروری ہے ۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...