وقت پر نیند نہ آنے کی چند وجوہات:

4,249

اکثر لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ جب وہ سونے کے لئے لیٹتے ہیں تو ان کی نیند غائب ہو جاتی ہے اور وہ سونے کی کوشش میں کافی دیر تک کروٹیں ہی بدلتے رہتے ہیں ۔یہ عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب آپ کسی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں اور جب آپ کی پریشانی دور ہوجاتی ہے تو آپ دوبارہ صحیح سے سونے لگتے ہیں ۔لیکن اگر آپ کی نیندروزانہ ہی خراب ہورہی ہے تو پھر آپ کی ضرور ایسی کوئی عادت ہے جوآپ کی نیند خراب کررہی ہے اور بہتر نیند کے لئے اسے تبدیل کرنا ضروری ہوگا ۔

آپ کے سونے کا وقت مقرر نہیں ہے:

اچھی نیند کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ وقت پرسونے کی عادت ڈالی جائے تاکہ آپ اپنی نیند پوری کر سکیں جو 18 سے 24سال کے لوگوں کے لئے سات سے نو گھنٹے ہے جبکہ 25 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے سونا ضروری ہے ۔
جب ہم ایک ہی وقت پر سونے لیٹتے ہیں تو ہم اس وقت کے عادی ہو جاتے ہیں اور رات کو اسی وقت ہمیں نیند آنا شروع ہوجاتی ہے ۔اور ہم صبح اپنی نیند پوری کرکے اٹھ جاتے ہیں لیکن اگر ہماری نیند کا وقت مقرر نہ ہو تو صبح اٹھ کر بھی ہم فریش نہیں ہوپاتے۔

جب تک نیند نہ آئے موبائل آپ کے ہاتھ میں رہتا ہے:

سونے کے وقت کوئی ضروری کال آجائے تو ریسیو کرنا ہی پڑتی ہے لیکن ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ لیٹتے تو سونے کے لئے ہیں لیکن اس وقت تک موبائل استعمال کرتے رہتے ہیں جب تک انھیں نیند نہ آجائے ۔
اگر آپ بھی سونے کے وقت موبائل استعمال کرنے کے عادی ہیں تو یہ آپ کی نیند خراب ہونے کی وجہ ہوسکتا ہے ۔موبائل سے نکلنے والی روشنی آپ کی نیند کی حس پر اثر انداز ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ وقت پر نہیں سو پاتے ۔


اس بارے میں جانئے :مصروف زندگی میں فٹ رہنے کے 8 طریقے

آپ کا موبائل آپ کے پاس ہوتا ہے:

آپ موبائل استعمال نہ بھی کررہے ہوں لیکن وہ آپ کے برابر میں ہی موجود ہو تو پھر بھی آپ کے کان اس پر آنے والے میسجز پر ہی لگے رہتے ہیں اگر فون سائلنس بھی ہے تو پھر بھی فون کے پاس ہونے کا احساس آپ کو سونے نہیں دیتا ۔اس لئے سوتے وقت فون کو دوسرے کمرے میں یا اسی کمرے میںکم از کم خود سے دور رکھیں۔

آپ سونے سے پہلے ورزش کرتے ہیں :

ورزش کا صحیح وقت شام کا ہوتا ہے اگر آپ رات کو سونے سے پہلے ورزش کرتے ہیں تو یہ عادت بھی آپ کی نیند میں خلل ڈال سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے دو گھنٹے پہلے سے ایسا ہر کام ترک کردینا چاہئے جو آپ کے دل کی دھڑکن کو تیز کرتا ہے۔ورزش جسم میں توانائی کو بڑھاتی ہے جس کی آپ کو نیند کے وقت ضرورت نہیں ہوتی دوسرے اس سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جب کہ اچھی نیند کے لئے جسم کو کم درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس طرح آپ کو نیند آنے میں مشکل ہوتی ہے اوردیر تک نیند نہیں آتی۔
اگر آپ رات کے وقت ورزش کرنے کے عادی ہیں اور رات کو نہیں سو پاتے تو اپنی ورزش کا وقت تبدیل کرکے صبح کو یاشام کے وقت کردیں ۔


مزید جانئے  : موسم گرما میں میک اپ کرنے کے ٹوٹکے

آپ سونے سے پہلے بہت زیادہ کھا لیتے ہیں :

اگر آپ روزانہ سونے سے پہلے دو گھنٹے کے اندربہت زیادہ کھانا یا اسنیکس کھالیتے ہیں تو یہ بھی آپ کی نیند کے لئے مسئلہ بن سکتا ہے۔
اس سے معدے میں تیزابیت کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے کیونکہ آپ جو کچھ کھاتے ہیں وہ لیٹنے کے بعددوبارہ اوپر واپس آنے لگتا جس سے سینے میں جلن شروع ہوجاتی ہے۔اگر آپ کو سونے سے پہلے شدید بھوک لگ رہی ہے تو آپ ہلکا پھلکا تو لے سکتے ہیں لیکن اگر آپ محض بوریت کو دور کرنے کے لئے کھارہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی یہ عادت آپ کی نیند خراب کرتی ہے تو بہتر ہوگا کہ آپ اس عادت کو ترک کردیں۔

آپ سونے سے پہلے کافی یا چائے پی لیتے ہیں:

جب آپ جاگ رہے ہوتے ہیں تو آپ کا جسم ایک نیورون اڈینوزائن بناتا ہے جو آپ کو جگائے رکھتا ہے جب جسم میںاس کا لیول کم ہوتاہے تو آپ تھکن محسوس کرتے ہیں اور سو جاتے ہیں ۔کیفین جسم میں اڈینوزائن کو روک کر رکھتی ہے جس کی وجہ سے آپ کا ذہن بیدار رہتا ہے اور آپ دیر تک جاگتے رہتے ہیں ۔لہٰذا اگر آپ پوری نیند لینا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہئے کہ سونے سے پہلے کیفین والی کوئی بھی چیز نہ لیں ۔رات کو سونے سے ۶ سے ۸ گھنٹے پہلے چائے یا کافی لیں پھر اس کے بعد نہ لیں ۔


اس بارے میں جانئے :کھوتی ہوئی توانائی کو اگر بحال کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کیجئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...