موسم گرما میں میک اپ کرنے کے ٹوٹکے

24,032

گرمی summers میں میک اپ کے حوالے سے جو چیزیں آپ کو درکار ہوتی ہیں وہ صرف کچھ آسان ٹپس ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ سادہ آسان تجاویز آپ کی اسکن کو بہت خوبصورت لک دے دیں گی۔

دوپہر کے وقت میک اپ

گرمی کے موسم میں اور وہ بھی دوپہر کے وقت میک اپ کرنا اور اس کو برقرار رکھنا بڑا مشکل نظر آتا ہے لیکن اگر درج ذیل اصول اپنالیئے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ آپ بہترین میک اپ کرسکیں گی۔
دھوپ کی شدت آپ کی اسکن کو جھلسا سکتی ہے اس لیے آپ کو سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہئے۔ جب آپ سن اسکرین لگانے کے بعد کریمی گولڈن فیس پاؤڈر اپنے چہرے پر لگائیں یہ فیس پاؤڈر آپ کے چہرے پر موجود قدرتی چکنائی کو کم کرتا اور اسے نمایاں ہونے سے روکتا ہے اس کے بعد برونزر چہرے پر اپلائی کریں اس سے آپ کی اسکن کو گلو ملتی ہے برونزرلگاتے وقت اپنے گالوں کی ہڈی‘ ماتھے کے بیچ اور ناک کے ابھار اور تھوڑی پر زیادہ توجہ دیں برانزر اپنے اسکن ٹون سے میچ کرتا ہوا استعمال کرنا چاہئے۔

آنکھوں کے اوپر ہلکے رنگ کے آئی شیڈز کا استعمال کریں جیسے ہلکا براؤن‘ لائٹ گرے یا پھر پیچ کلر۔ آنکھوں پر آئی شیڈز لگاتے وقت آنکھوں کے اندرونی کونوں پر بھی شیڈز لگائیں اس طرح شیڈز لگانے سے آپ کی آنکھیں نمایاں ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی لگنے لگیں گی۔ اپنے میک اپ کو مکمل کرتے ہوئے ہونٹوں پر ہلکا گلابی یا پھر پیچ کلر کی لپ اسٹک لگائیں اگر آپ لپ اسٹک نہیں لگانا چاہتی تو آپ مذکورہ بالا انہیں کلرز میں سے لپ گلوس کا استعمال کرسکتی ہیں۔

گرمیوں کے فنکشن

اس سلسلے میں آپ اپنے چہرے پر موئسچرائزر، بی بی کریم اور برانزر کا استعمال کریں بی بی کریم اور ہلکا موئسچرائزمیک اپ بیس کا بہترین امتزاج میں یہ دونوں اسکن پر جادوئی اثر دکھاتے ہیں گرمیوں میں یہ اس لیے بھی فائدہ مند ہے کہ یہ آپ کے چہرے پر ہلکی تہہدیتی ہے جس کی وجہ سے اسکن جاندار محسوس ہونے لگتی ہے۔

اگر آپ چکنی جلد کی حامل ہیں تو بی بی کریم اور موئسچرائزر کو فیس پاؤڈر کے ساتھ استعمال کریں۔ اس کے بعد آپ اپنے آئی میک اپ کا آغاز کرسکتی ہیں اور اس کے لیے آپ کو کسی بھاری آئی میک اپ کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ یہ ہرگز نہیں چاہیں گی کہ گرمیوں میں آپ کا آئی میک اپ پگھل کر آپ کی آنکھوں اور چہرے پر آجائے۔ اس لئے بہتر یہ ہوگا کہ آپ اپنے آئی میک اپ کے لیے واٹر پروف مسکارا اور آئی لائنر کا استعمال کریں۔ میک اپ کے اختتامی مراحل میں لپ اسٹک میں شوخ رنگ کا استعمال کیا جاسکتاہے۔

ساحلِ سمندر

سمندر پر کیونکہ دھوپ کی شدت عام جگہوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے اس لیے وہاں جانے سے پہلے کم از کم SPF35 والا بیس اسکرین کا استعمال کریں اس کے ساتھ ہلکا موئسچرائز اور برانز ے کا اپلائی کریں۔ اپنی آنکھوں کے لیے بہت ہلکے واٹر پروف آئی لائنر اور مسکارے کا استعمال کریں اپنے لک کو اور زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے ہلکے سے گولڈن رنگ کا آئی شیڈ بھی لگایا جاسکتا ہے اور ہونٹوں پر کسی بھی کھلتے ہوئے رنگ کے لپ گلوس کا استعمال کریں۔

کم وقت میں میک اپ

سب سے پہلے اپنی فنگر ٹپس کی مدد سے چہرے پر موئسچرائزر لگائیں پھر اپنے گالوں پر پیچ کلر کا بلش اون لگائیں اس سے آپ کے رخسار کی ہڈی نمایاں ہوگی اور یہ بھرے ہوئے محسوس ہوں گے اور آپ کا نکھرتا ہوا سراپا سامنے آئے گا۔اپنی پلکوں کو کرل کریں اور مسکارے کے دو کوٹ لگائیں اگر آپ کے پاس وقت ہے تو اپنی آئی بروز کو آئی پنسل کی مدد سے ایک مناسب شیپ دے لیں آئی بروز کو شیپ دینے سے صاف ستھرا لک نظر آتا ہے۔ اس کے بعد آخر میں ہلکے رنگ کے گلوس کا استعمال کریں۔

صبح کا میک اپ

ایسا پریمر لگائیں جو آپ کو دھوپ کی شعاعوں سے بچاتا ہو اور ایک ہموار ٹون دیتا ہے یہ گرمی کی شدت کو روکنے کے لیے بہترین کام کرتا ہے اس کے اوپر گولڈن منرل پاؤڈر کا استعمال کریں یہ آپ کی اسکن کو فنشنگ لک دے گا اور جلد کو چکنا ہونے سے روکے گا اپنی دومڈل فنگرز کی مدد سے رخسار سے کان کی طرف یعنی پیچھے کی جانب بلش اون لگائیں زیادہ بہتر طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ آپ مسکراتے ہوئے بلش اون اپلائی کریں۔

جب آپ کے پاس وقت کم ہو اور میک اپ جلدی ختم کرنا ہے تو آنکھوں کے میک اپ کے لیے واٹر پروف لائنر بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے لائنر کو لگانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی انگلی سے آنکھ کے بیرونی کونے کو کھنچے اور آنکھ کے اندرونی کونے سے بیرونی کونے تک لائنر لگائیں اور کوشش یہ کریں کہ یہ لائنر آپ کی پلکوں کے نزدیک ہو۔ مسلسل پریکٹسکے ساتھ لائنر لگانے میں آپ ماہر ہوتی ہی جائیں گی۔ میک اپ کو اختتام کرنے کے لیے ہونٹوں پر سرخ رنگ کی کریمی لپ اسٹک کا استعمال کریں۔

رات کا میک اپ

اس کے لیے آپ سب سے پہلے فاؤنڈیشن کا استعمال کریں اور اس کے ساتھ ساتھ چہرے پر موجود داغ دھبوں کو چھپانے کے لیے کنسیلرلگائیں یہ آنکھوں کے گرد ہونے والے سیاہ حلقوں کے گرد بھی لگایا جاتا ہے اپنی آنکھوں پر ہلکا سا پریمر لگائیں تاکہ وہ آپ کا میک اپ دیر تک رہنے میں مدد دے سکے۔اس طرح ڈنر میک اپ کے لیے ’’اسموکی آئیز ‘‘ آنکھوں کا سب سے بہترین میک اپ سمجھا جاتا ہے اس کے لیے آپ کو کافی سارے آئی شیڈز کی ضرورت پڑسکتی ہے سب سے پہلے کوئی بھی سوفٹ کلر اپنے پپوٹوں اور آئی بروز کی ہڈی پر لگائیں یہ آپ کی آنکھوں کو ہائی لائٹ کرنے میں مدد کرے گا پھر ہلکا سا کوئی بھی شیڈ آنکھوں کے اندرونی حصہ کے قریب لگائیں اس سے آپ کی آنکھیں بڑی اور نمایاں نظر آئیں گی اگر آپ چاہیں تو اسی ہلکے شیڈ کو اپنی آنکھوں کے نچلے حصہ پر بھی لائن کی صورت لگا سکتے ہیں یہ آپ کی آنکھوں کے نیچے موجود حلقوں کو چھپانے میں مزید مدد دے گا۔

اس کے بعد کوئی بھی ڈارک کلر جیسا کہ سیاہ شیڈز آنکھوں کے بیرونی کونے سے آنکھوں کی آؤٹ لائن تک اور پپوٹوں کے درمیان تک لگائیں اور انگلی کی مدد سے پر یس کرکے پھیلادیں۔اس سے آپ کو دھندلا تاثر ملے گا۔ اپنی مرضی سے ایک اور گہرے کلر کا استعمال کریں اور اسے آنکھوں پر لائنر کی طرح لگائیں اور انگلی کی مدد سے پھیلادیں اس طرح آپ کا اسموکی میک اپ مکمل ہوجائے گا اس کے بعد آپ اپنی پلکوں کو کرل کرلیں۔ اور سب سے گہرے کلر کا (خاص طورپر سیاہ) مسکارا استعمال کریں۔

آئی بروز کو شیپ دینے کے لیے ہلکے رنگ کی آئی پنسل لگائیں۔کوئی اچھا بلش اون لگائیں مگر اسے بلینڈ کرنا نہ بھولیں لپ اسٹک کی جگہ گلوس کا استعمال زیادہ مناسب ہوتا ہے۔

گرمیوں میں شادی

ایک موٹے برش کی مدد سے فاؤنڈیشن کی اچھی خاصی تعداد لے کر اسے ماتھے، رخسار کی ہڈی، تھوڑی اور ناک پر لگائیں یاد رہے کہ آپ کا ہاتھ سرکل میں چلنا چاہیئے اس کے بعد پورے فیس پر فاؤنڈیشن کو اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں۔ اس کے بعد بلش اون کا استعمال کریں گرمیوں میں کئی قسم کے کلرز کا فاؤنڈیشن لگانا بہت ضروری ہوتا ہے جیسا کہ گوری رنگت کے لیے پیچ+ یلوشیڈ کابلش اون اچھا لک دے گا یا پھر ہلکا گلابی رنگ کا بلش اون بھی لگایا جاسکتا ہے۔

سانولی رنگت کے لیے ایمبرشیڈز اور کالی یا سیاہ رنگت کے لیے شوخ گلابی رنگ کے بلش اون سب سے بہتر سمجھے جاتے ہیں۔

ایک بار آپ کو اپنی اسکن ٹون کے مطابق کلر مل جائیں تو اسے اپنے رخسار پر پیچھے کی طرف یعنی کانوں کی طرف بلینڈ کرتے ہوئے لگائیں۔ آئی میک اپ کے لیے وارم کلرز کا استعمال کریں ان میں براؤن اور پنک کلرز لگائے جاسکتے ہیں۔ اس کے بعد پلکوں کے قریب لائنر لگائیں اور آئی شیڈ کا استعمال کرتے ہوئے اسے آنکھوں پر پھیلا دیں۔ مسکارا کے دو کوٹ لگائیں پہلا کوٹ آنکھیں ہلکی سی بند کرکے اور دوسرا آنکھیں کھول کر لگائیں۔ لپ اسٹک کے لیے شوخ رنگ استعمال کریں مگر اس پر گلوس کا لگانا مت بھولیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...