پیلیو ڈائٹ میں کیا کھایا جا سکتا ہے اور کیا نہیں

2,740

٭پیلیو ڈائٹ ہے کیا؟

اس ڈائٹ میں دراصل یہ تھیوری کار فرما ہے کہ آپ ایک غار میں رہنے والے انسان کی طرح کھائیے اور اپنا وزن گھٹائیں۔لورین کورڈین جس نے پیلو ڈائٹ پر کتاب بھی لکھی جس میں ان کا کہانا ہے کہ ہمیں ہمارے آبائو اجداد کی طرح کھانا چاہیے ،جس سے ہم صحت مند رہیں گے اور ذیابیطس،دل کی بیماری اور کینسر جیسے موذی امراض سے بھی چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اسی لئے اس غذا کو غار میں رہنے والے انسان کی یا پتھر کے زمانے کے انسان کی ڈائٹ بھی کہا جاتا ہے۔یہ دراصل ہائی پروٹین ڈائٹ ہے جس میں زیادہ ریشے دار غذا یا زیادہ پروٹین والی غذا کھا کر بغیر کیلوریز کم کئے وزن بھی گھٹا یا جا سکتا ہے۔

٭ اس میں کیا کیا کھایا جا سکتا ہے؟

اس میں آپ کھا سکتے ہیں :
انڈے
گوشت اور مچھلی
میوے اور بیج
صحت بخش تیل،جس میں زیتون کا تیل اور ناریل کا تیل شامل ہیں۔
٭کیا نہیں کھا سکتے؟
دودھ سے بنی غذا
شکر
آلو
نمک
صاف کیے ہوئے سبزیوں کے تیل جیسے کہ کنولا وغیرہ۔

اس بارے میں جانئے: کافی سردیوں میں جلد کی دیکھ بھال کے لئے لازمی

اس ڈائٹ میں کیلوریز کا کوئی حساب کتا ب نہیں رکھا جاتا اور ریشے سے بھرپور پھل اور سبزیاں آپ کا پیٹ بھی بھر دیتی ہیں اور آپ کی گوشت کھانے کی خواہش بھی پوری کر دیتی ہیں ۔

اس غذا میں بازارکے تیار شدہ پیک کھانے بھی نہیں کھائے جاتے ۔اس ڈائٹ میں ایکسر سائز ضروری نہیں،لیکن کورڈین کے مطابق ایکسرسائز آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنا کر آپ کے وزن کو بھی کم کرتی ہے ۔اس ڈائٹ سے آپ کے رنگ روپ ،داغ دھبے اور چہرے کی جھائیوں اور چہرے کی بد رنگی بھی ختم ہوتی ہے۔

اس ڈائٹ میں دراصل گوشت اور مچھلی پر زیادہ زور دیا جاتا ہے ۔کورڈین کے مطابق یہ ممکن ہی نہیں کہ آپ گوشت،سی فوڈ،یا انڈے یا ایسی سبزیا ں جس میں بہترین قسم کا پروٹین پایا جاتا ہو اس کے بغیر آپ کی ڈائٹ مکمل ہو ۔اس میں بینز اور دالیں وغیرہ منع ہیں۔اس میں نمک کا استعمال بھی منع ہے۔اس کی وجہ سے آپ کو جسم میں سوڈیم کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

اگر آپ کوئی کین یا ڈبے کی غذا استعمال کر رہے ہیں تو استعمال سے پہلے اس کے اجزاء میں دیکھ لیں کہ سوڈیم نہ ہو۔
جب آپ اپنی غذا سے تمام اناج ،ڈیری پروڈکٹس،بازاری کھانے ،شکر،نکال دیں گے تو یہ لازمی طور پر آپ کے لئے ایک بہت سخت ٹاسک ہو گا ۔جسے بہت لمبے عرصے تک اپنایا نہیں جا سکتا ،اس لئے اس کی کوئی حد مقرر کرنی چاہیے کہ کتنے عرصے تک اس کو اپناناہے۔تاکہ پورے جوش سے اس کو کیا جاسکے۔

اس ڈائٹ میں چونکہ اچھا پروٹین اور ہری پتے والی سبزیاں کھائی جاتی ہیں اس لئے اس کو کھا کر آپ کو طمانیت کا احساس ہوتا ہے۔یہ ڈائٹ بلڈ شوگر کے لیول کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ یہ دل کی بیماریوں، بلڈ پریشر اور سوجن کو بھی کم کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وزن کم کرتی ہے،چہرے کے داغ دھبے،جھائیاں ،دو رنگا پن،بھی ختم کرنے میں بہت مدد دیتی ہے ۔سوڈیم کی کمی سے بلڈ پریشر کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔اس ڈائٹ سے آپ کے جسم میں موجود غذائیت کی کمی بھی دور ہو جاتی ہے۔

٭چہرے کا دو رنگا پن:۔

چہرے کا دو رنگا پن دراصل ہارمونز کی بے قاعدگی کی وجہ سے ہو تا ہے ۔اگر آپ بغیر دوائوں کے اس کا علاج چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو اپنی غذا میں تبدیلی لانا ہو گی ۔اس کے ساتھ ساتھ ذہنی دبائو،اپنی نیند ،ان سب چیزوں کو درست کرنا ہو گا۔آپ کا ذہنی دبائو، ایکسر سائز اور بھر پور نیند سے کم ہو سکتا ہے۔اپنے ہاضمے اور ہارمونز کے نظام کو درست کرنے کے لئے پیلیو ڈائٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔اس کے لئے آپ کسی غذائی ماہر(ڈائیٹیشن)یا ڈاکٹر سے بھی مشورہ کر سکتی ہیں۔اس کے دو سے تین ہفتے کے استعمال سے ہی آپ کو فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

ریشے دار غذا سے آپ کا ہاضمے کا نظام درست ہو تا ہے ،اور ہائی پروٹین سے آپ کی غذائی کمی دور ہو تی ہے اور یہ آپ کے جسمانی سسٹم کو درست کرنا شروع کرتے ہیں ۔جس سے آپ کے چہرے پر نکھار آتا ہے اور آپ کے چہرے کی رنگت بتدریج بہتر ہو نا شروع ہو جاتی ہے ۔لڑکیوں کے لئے خاص طور پر جلد کا یہ دو رنگا پن ایک ڈرائونے خواب کی طرح ہو تا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے انہیں لوگوں کی طنزیہ نگاہیں اور باتیں سننی پڑتی ہیں ۔اس لئے اگر وہ دلجمعی سے اس ڈائٹ کا استعمال کریں تو بہت جلد فرق واضح ہو جائے گا ۔


یہ بھی پڑھئے : قیمتی فیس ماسک گھرکے کچن سے بھی مل سکتے ہیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...