انفیکشنز و دیگر بیماریوں سے ہمیشہ کے لئے دور رہنا چاہتے ہیں؟

3,472

انفیکشن سے بچائو کے لیے سب سے اہم ہاتھوں کی صفائی ہے کیونکہ عام طور پر ہاتھوں کے ذریعے ہی جراثیم ہمارے جسم تک پہنچتے ہیں۔ آجکل کے تیز رفتار دور میں اس بنیادی صفائی کو اکثر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ صفائی کے کچھ طریقے اپنا کر ہم ان سے ہونے والے انفیکشن سے بچ سکتے ہیں۔

جتنا ممکن ہو ہاتھ دھوئیں:

بار بار ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں جب بھی کہیں سے واپس آئیں یعنی آفس سے ، اسکول سے یا بازار سے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں اسی طرح گھر میں کام کرتے وقت یعنی کھانا پکاتے وقت ، صفائی کر کے، ڈائپر تبدیل کر کے یا کمپیوٹر پر بھی کام کرنے کے بعد ضروری ہے کہ ہاتھ دھوئے جائیں۔ کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا نہایت ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ باتھ روم استعمال کرنے، ناک صاف کرنے چھینکنے اور کسی جانور کو چھونے کے بعد بھی ہاتھ صاف کرنا ضروری ہے۔

ہاتھ دھوتے وقت جیولری اتاردیں:

ہاتھ دھوتے وقت ہاتھوں میں پہنی تمام جیولری اتاردیں ۔ آپ کی انگھوٹیاں اور بریسلیٹ بیکٹیریا کے چھپنے کی اچھی جگہ ہیں۔

رگڑ کر صاف کریں:

جراثیم کو ختم کرنے کے لیے ہاتھوں کو صابن سے دھونا ہی کافی نہیں ۔ جراثیم کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ہاتھوں کو رگڑ کر صاف کرنا ضروری ہے۔

کم از کم تیس سیکنڈز تک ہاتھ دھوئیں:

ہاتھوں کو آگے پیچھے سے انگلیوں کے درمیان سے اور کلائی کو کم از کم تیس سیکنڈز تک اچھی طرح ملیں ۔ اس کے بعد پانی سے دھولیں۔

ناخنوں کو صاف رکھیں:

ہاتھوں کی صفائی میں ناخنوں کو بالکل بھی نظر انداز نہ کریں ۔ ناخنوں کو صاف اور چھوٹا رکھیں اگر آپ کے ناخن لمبے ہیں تو ہاتھوں کو دھوتے وقت ناخن بھی نیچے سے ضرورصاف کریں۔

صابن کو بھی صاف کریں:

صفائی کرنے والی چیزوں کو بھی صفائی کی ضرورت ہوتے ہیں ۔ صابن یا لکوڈ سوپ کا کنٹینر جراثیم کی آماجگاہ ہوتے ہیں کیونکہ آپ جب صابن کواٹھاتے ہیں تو آپ کے ہاتھ گندے ہوتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہاتھ دھونے سے پہلے چند سیکنڈ صابن کو دھویا جائے اسی طرح کنٹینرکی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

نل ہاتھ سے بند نہ کریں:

ہاتھ دھونے کے بعد نل بند کرنے کے لیے ٹشو یا کپڑا استعمال کریں تاکہ نل کے اوپر موجود بیکٹیریا ہاتھوں پر دوبارہ نہ لگیں۔ ہاتھوں کو صاف تولیے یا ہینڈ ڈرائر سے خشک کریں۔ اس طرح تھوڑے وقت کے لیے آپ ہاتھ جراثیم سے بچے رہیں گے۔

دوسروں کو بھی صفائی کی تلقین کریں:

جراثیم اور بیکٹیریا سے حفاظت ہر ایک کا فرض ہے اس لیے یہ عادات نہ صرف خود اپنائیں بلکہ دوسروں کو بھی انکی تلقین کریں۔ اپنے بچوں کو شروع ہی سے صفائی کی عادت ڈالیں تاکہ وہ ہر طرح کے انفیکشن سے بچے رہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...