ملیریا : ایک مہلک اور جان لیوا بیماری

824

انسانی تاریخ میں دوسری مہلک بیماریوں کے مقابلے میں ملیریا کا مرض سب سے مہلک اور جان لیوا ثابت ہوا ہے۔ یہ حقیقتاًایک خطرناک بات ہے کہ صرف ایک مچھر کے کاٹنے سے انسانی زندگی خطرہ میں پڑجاتی ہے ۔ یہ تکلیف دہ مرض ایک انفیکشن سے ہوتا ہے جو کہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے ۔ ابتدائی تشخیص اور فوری علاج ہی اس مرض سے نمٹنے کا واحد حل ہے۔

یہ انفیکشن مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اوریہ اس وقت اثر انداز ہوتا ہے جب پیراسائٹ جسم میں منتقل ہو کر گردوں تک پہنچ جاتے ہیں ۔ وہ پیراسائٹ ریڈ بلڈ سیل کو متاثر کرنا شروع کرتے ہیں اور خون کی شریانوں سے چپک جاتے ہیں ۔ ابتدائی تشخیص ہی اس بیماری کا واحد علاج ہے اور اس مرض کی علامات سے آگاہ ہونا بھی انتہائی ضروری ہے ورنہ علاج کی تشخیص میں دیر ہوسکتی ہے اور مریض کے لئے خطرہ کا باعث بن سکتی ہے۔ اس بیماری کی عام علا مات یہ ہیں ۔
۔ تیز بخار
۔قے کی شکایت
۔پٹھوں میں درد
۔ سر درد
۔پسینہ آنا
۔اسہال کی شکایت

انفیکشن عام طور پر سات سے آٹھ دن میں ظاہر ہوتا ہے تاہم بعض صورتوں میں علامات فوری طوری پرظاہر نہیں ہوتی ہیں۔ملیریا کا مرض جان لیو اہوتا ہے اور علامات کے ظاہر ہونے کے فوری بعد چند گھنٹوں میں ہی اپنا اثر دکھا دیتا ہے اگر آپ ان علامات کو محسوس کریں تو فوری طور پر کسی ماہر معالج سے رابطہ کریں۔

ملیریا سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں :

انیمیا :

جیسے کہ پہلا بتایا گیا ہے کہ یہ پلاس موڈیم فیلسی پارم پیراسائٹ ریڈ بلڈ سیل کو نقصان پہنچاتے ہیں اور وقت کے ساتھ آر بی سیز کی قلت انیمیا میں مبتلا کردیتی ہے۔ آر بی سیز کی کمی کی وجہ سے مریض کے جسم کا دفاعی نظام کمزور ہوجاتا ہے اور وہ جسم کے اعضاء اور عضلات کے ذریعے آکسیجن نہیں لے سکتا جس کے باعث مریض تھکاوٹ ،چکرآنا، اور کمزوری میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

سیری بیرل ملیریا :

جب مرض کے علاج میں دیر ہوجاتی ہے تو ملیریا سیری بیرل ملیریا کی شکل اختیا ر کرجاتا ہے۔ یہ قسم دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس میں سوجن ہوجاتی ہے اور جو کہ مستقبل میں دماغ کو شدید نقصان پہنچاتی ہے ۔ یہ بیماری اگلے مرحلے میں کومہ تک لے جاتی ہے۔

malaria

دیگر پیچیدگیاں :

ناقابل تشخیص ملیریا اور وہ ملیریا جس کا اب تک علا ج نہیں کیا گیا وہ انسانی زندگی کو دوسری مزید پیچیدگیوں میں مبتلا کردیتی ہے۔ وہ دیگر پیچیدگیا ں یہ ہیں ۔

ٌٔ۔ یرقان اور گردے فیل ہوجانا : تیز بخار ، جسم میں درد، جلد پر پیلاہٹ، اور آنکھوں میں سفیدی
۔ صدمہ کی حالت : بلڈ پریشر میں اچانک سے کمی
۔ سانس لینے میں تکلیف (اے آر ڈی ایس )
۔پھیپڑوں میں مائع کا بھر جانا
۔خون میں شکر کی انتہائی کمی
۔تلی ٹو ٹ پھوٹ اور سوجن کا شکار
۔ گردے فیل ہوجانا
۔ پانی کی شدید کمی

مزید جانئے :ملیریا کی علامات اور علاج کے آسان ٹوٹکے

حاملہ خواتین کے لئے ملیریا کی پیچیدگیاں :

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق حاملہ خواتین، بچے اور بوڑھے افراد کے لئے ملیریا کا مرض سب سے زیادہ خطرہ کا باعث ہے۔لہذا، حا ملہ خواتین کو چاہیے کہ ان علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں جن علاقوں میں ملیریا کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ملیر یا کا مرض جتنا خطرناک حاملہ عورت کے لئے ہے اتنا ہی خطرناک اس ہونے والے بچے کے لئے بھی ہے۔ یہ مرض دونوں کی زندگیوں میں کئی قسم کی پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے جن میں چند یہ ہیں ۔

۔وقت سے پہلے پیدائش کا خطرہ
۔پیٹ میں موجود بچے کی نشو ونما کا رک جانا
۔پیدائش کے وقت بچے کا وزن کم ہونا
۔اسقاط حمل
۔ماں کی موت واقع ہوجانا

یہ بہت بد قسمتی کی بات ہے کہ ھم اب تک اس مرض کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے قابل نہیں ہوئے ہیں۔اس مرض کی علامات کو دیکتھے ہوئے فوری علاج ہی اس بیماری کا حل ہے اور اگر اس بیماری کا شبہ بھی ہو تو اس بارے میں فوری طور پر کسی طبی ماہر سے رابطہ کریں ۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...