کامیابی چاہتے ہیں تو صبح اٹھنے کی عادت ڈالئے

5,305

صبح سورج طلوع ہونے سے قبل بیدار ہونا بیشتر افرادکے لئے ناممکن کام ہے، لیکن اوردنیا کے کامیاب افراد کا ماننا ہے کہ علی الصبح بستر سے نکل آنا ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہےاور یہ عادت آپ کو کامیابی کے راہ پر گامزن کرتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق صبح جلدی بیدار ہونا کسی فرد کی ذہنی اور جسمانی کارکردگی میں اضافے کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس وقت بیرونی مداخلت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور اپنے کام پر مقصد پر زیادہ تندہی کے ساتھ کام کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہمارا جسم دن کے آغاز میں زیادہ متحرک ہوتا ہے، جبکہ ذہن بھی علی الصبح زیادہ الرٹ ہوتا ہے جس کے باعث ذہنی و جسمانی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اسلامی تعلیمات میں بھی صبح جلد اٹھنے کی تاکید کی گئی ہے اور اسے رزق میں فراوانی کا وقت مانا جاتا ہے۔

صبح اٹھنے کے اور کیا فوائد ہیں ؟جانئے !

کامیابی کے امکانات کا بڑھنا

جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جب عملی زندگی میں کامیابی کو دیکھا جاتا ہے تو صبح جلد اٹھنے والے افراد زیادہ کامیاب ثابت ہوتے ہیں، ایسے افراد اسکول میں بہتر امتحانی نتائج حاصل کرتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ اچھے کالجوں میں جاتے ہیں جو اچھی ملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ایسے افراد مسائل کا سامنا کھلے دل سے کرتے ہیں اور اسے مات دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

منفی سوچ سے نمٹنے میں مددگار وقت

2014 کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جو لوگ رات گئے سوتے ہیں ن پر منفی خیالات کا غلبہ طاری ہوسکتا ہے، اس کے مقابلے میں جلد سونے کے لیے لیٹنا اور اچھی نیند لینا مختلف مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے جبکہ ہر رات 6 سے 8 گھنٹےکی نیند منفی سوچ کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ذہین افراد کی عجیب نشانیاں جانئے

کام میں ٹال مٹول نہیں کرتے

ایک تحقیق کے مطابق صبح جلد اٹھنے والے لوگ کام کو ٹالنے یا اس سے بچنے کے لیے بہانے نہیں کرتے، جیسا کہ رات دیرتک جاگنے والے افراد کرتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے افراد جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور اپنے کام جلد نمٹاتے ہیں ۔ کیونکہ صبح جلدی اٹھنے سے وقت بھی زیادہ ہوتا ہے اور ہر کام بر وقت ہوجاتا ہے۔

صحت مند زندگی

عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے بیماری بڑی رکاوٹ ہے، جبکہ مناسب نیند کے ساتھ علی الصبح اٹھنا اس سے بچنے میں مدد دیتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق مناسب نیند جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرتی ہے اور مختلف وائرسز سے تحفظ دیتی ہے، اسی طرح جلد اٹھنے والے لوگ ورزش کرنے کے بھی عادی ہوجاتے ہیں جو صحت کے لیے انتہائی اچھی عادت ہے۔

خوش مزاج

اگر آپ نے صبح آٹھ یا نو بجے دفتر جانا ہے اور جانے سے آدھے گھنٹے پہلے اٹھتے ہیں تو جلد بازی میں گڑبڑ کا امکان ہوتا ہے جبکہ جلد اٹھنا تیار ہونے کے لیے نہ صرف مناسب وقت دیتا ہے بلکہ مختلف مشاغل کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے، سب سے اہم چیز یہ ہے کہ اس سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے جو آگے پورے دن میں بھی تناؤ سے بچاتا ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...