سبزیوں کے نرگسی کوفتے

1,370

کوفتے کے اجزاء

انڈے 236۶ عدد (سخت ابلے ہوئے ) آلو236دو عدد(ابلے اور کچلے ہوئے )
مٹر 236ایک پیالی (ابلے ہوئے ) پھول گوبھی 236ایک پیالی (ابلی ہوئی )
گاجر 236دو عدد (ابلی ہوئی ) شملہ مرچ 236آدھی(باریک چوپڈ )
ادرک 236ایک انچ کا ٹکڑا (باریک چوپڈ ) نمک236ایک کھانے کا چمچ
ڈبل روٹی کا سلاائس 236ایک عدد ڈبل روٹی کا چورا 236حسب ضرورت
اجینو موٹو 236ایک چوتھائیچائے کا چمچ مسٹرڈ پیسٹ 236ایک چمچ
کالی مرچ 236ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ 236آدھا چائے کا چمچ
انڈہ 236(ایک )پھینٹا ہوا

سالن کے اجزاء

پیاز 236دو عدد ٹماٹر 236دو عدد
لال مرچ پسی ہوئی 236ایک کھانے کا چمچ پسا دھنیا 236ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا 236آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ پسی ہوئی 236آدھا چمچ
سفید زیرہ ثابت 236آدھا چائے کا چمچ سفید زیرہ بھنا اور پساہوا 236آدھا چمچ
ثابت دھنیا بھنا اور پسا ہوا 236آدھا چمچ کیچپ 236چار چمچ
تیل 236تین چوتھائی پیالی

ترکیب

ابلے اور کچلے آلوؤں میں ابلی اور کچلی سبزیاں (گاجر ،مٹر اور پھول گوبھی )ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اب ان سبزیوں میں ڈبل روٹی کا سلائس ،تمام مصالحے اور شملہ مرچ شامل کر دیں اور اب اس مکسچر سے بڑے سائز کے کوفتے بناکر بیچ میں ابلا انڈہ رکھ کر بند کر دیں ۔ اب ان کوفتوں کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کر کے ہلکی آنچ پر شیلو فرائی کرلیں
سالن بنانے کے لئے ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اب اس میں پیاز کو سنہری فرائی کر لیں پھر اس میں زیرہ ڈال دیں اور سبزیوں لہسن ادرک ،ٹماٹر ،لال مرچ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھون لیں اور ایک کپ پانی ڈالکر درمیانی آنچ پر پکائیں تاکہ ٹماٹر گل جائیں ۔اب اس گریوی میں کالی مرچ ،بھنا دھنیا اور زیرہ ،گرم مصالحہ اور کیچپ ڈال دیں ۔
سرونگ ڈش میں گریوی ڈال کر اوپر سے کوفتے رکھ دیں اور ہرے دھنیے سے سجا دیں ۔ کوفتوں کو بیچ میں سے کاٹنے کے لئے تیز چھری استعمال کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...