آم کے پتوں سے کریں شوگر کے مریضوں کا علاج
شوگر کے مریضوں کے لیے متوازن غذا کا انتخاب خاصا مشکل ہوتا ہے۔ جسم میں شوگر لیول کنٹرول میں رکھنے کے لیے قدیم چینی باشندوں کا نسخہ کافی مفید ہے۔
آم کے پتے خاص طور پر ان پتوں کا رس استھما اور شوگر کے علاج کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ شوگر کے مریضوں کے لیے یہ پتے بہترین سپر فوڈ ثابت ہوتے ہیں۔ ان پتوں میں شوگر کو متوازن رکھنے والے ضروری وٹامنز اور غذائیت موجود ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لئے مفید
پتوں کا رس انسولین کی پیداوار اور جسم کو گلوکوز کی فراہمی کو بہتر بناتا ہے اور خون میں شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے۔ کیونکہ آم کے پتوں میں پیکٹن ، وٹامن سی اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہے اس لیے یہ جسم میں خراب کولیسٹرول کو بھی کم کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ آم کے پتے شوگر میں ظاہر ہونے والی ناگوار علامات (جیسے رات کے وقت زیادہ پیشاب آنا، وزن میں کمی ہونا اور دھندلا نظر آنا) کو کم کرتے ہیں۔ اس لیے شوگر کے مرض کے لیے بنائے گئے سپلمنٹ کو چھوڑ کر قدرتی غذا سے فائدہ اٹھائیں۔
شوگر کے مریضوں کے لئے ٹوٹکہ
ان سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کا نہایت آسان طریقہ ہے۔ ۱۰ سے ۱۵ آم کے تازہ پتے پانی میں ابال لیں اور ساری رات کے لیے رکھا رہنے دیں۔ صبح ناشتے سے پہلے آم کے پتوں کی چائے پی لیں۔ ۲سے ۳ ماہ تک روزانہ استعمال کریں جلد ہی اس کے حیرت انگیز فوائد سے آپ کی زندگی خوشگوار ہوجائے گی۔
اگر آپ شوگر کے مریض نہ ہوں ؟
توکوئی مسئلہ نہیں آپ پھر بھی ان کرشماتی پتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ان پتوں میں موجود اینٹی اوکسیڈنٹ کی وافر مقدار جسم سے ٹوکسن ختم کرنے اور الرجی سے بھی بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
۲۰۱۰ کی ایک تحقیق کے مطابق جن جانوروں کو آم کے پتے یا ان کا رس دیا گیا ان کے معدے میں گلوکوز کم مقدار میں جذب ہوا اسطرح ان کے خون میں شوگر لیول کم رہا ۔