آم ذائقہ بھی اورصحت بھی

5,141

آم جس کو ہم پھلوں کا بادشاہ کے نام سے بھی جانتے ہیں باقی پھلوں کے مقابل میں بہت میٹھا اور مزیدار ہوتا ہے۔ اپنے ذائقے کے اعتبار سے آم دنیا بھر میں مشہور ہے۔ آم کی بے شمار خاصیت کے باعث اسکو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے۔  ہم میں سے اکثر افراد آم بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن اسکے بہت سے فوائد سے لاعلم رہتے ہیں۔ آم کئی ایسی پیچیدہ بیماریوں سے بچاتا ہے جس کا ہمیں اندازہ بھی نہیں۔ آم کے چند اہم فوائد کون کون سے ہیں اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

آنکھوں کےلئے  فائدہ بخش

آم کا ایک کپ جوس آپکو روزانہ 25 فیصد تک وٹامن ‘اے’ فراہم کرتا ہے جوکہ آنکھوں کےلئے مفید ہوتا ہے۔ وٹامن اے آپکی نظر کو بہتر کرتا ہے، اندھے پن سے بچاتا ہے اور آنکھوں کو خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

ذیابیطس کےلئے بھی مفید

آپکے دماغ میں یہ بات ضرور آئی ہوگی کہ آم شوگر کے مریضوں کےلئے کیسے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔آم کے پتے خون میں انسولین کے لیول کو برقرار رکھنے میں مد دیتے ہیں۔ آم کے پتوں کو پانی میں ابالنے کے بعد ایک رات پانی میں چھوڑ دیں اور پھر صبح اس پانی کو چھان کر استعمال کریں۔

کینسر سے بچاؤ

طبی ماہرین کے مطابق آم میں اینٹی آکسیڈینٹ کے مرکبات پائے جاتے ہیں جوکہ کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔ آم کھانے سے آپ بڑی آنت، چھاتی، لیوکیمیااورپروسٹیٹ کےکینسرسے بچ سکتے ہیں۔

کولیسٹرول کو کم کریں

اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے کولیسٹرول سے پریشان ہیں تو آپ ضرور کھائیں کوینکہ آم میں فائبر، پیکٹن اور وٹامن ‘سی’ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ تمام چیزیں انسان کے جسم سے کولیسٹرول کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔


مزید جانئے :گرمیوں میں جلد کے عام مسائل

جلد کو صاف بھی کرتا ہے

آم کے استعمال کو جلد کے لئے بھی مفید کہا جاتا ہے۔ آم کے استعمال سے آپ اپنی جلد کو اندرونی اور بیرونی دونوں طریقوں سے محفوظ کرسکتے ہیں۔ آم کھانے سے مھاسوں اور مساموں سے بچ سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ آم کے مرکب کو آپ اپنے چہرے پر بھی لگا سکتے ہیں۔

۔

حاملہ خواتین کیلئے فائدہ مند

آم میں آئرن کی مقدار بھی بہت پائی جاتی ہے جوکہ خواتین کےلئے سب سے مفید بتائی جاتی ہے۔ خون کی کمی کے شکار مریض آم کے استعمال سے خون کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔ آم کا استعمال حاملہ خواتین میں آئرن اور کیلشیم کی مقدار کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

وزن کو کم کرتا ہے

موٹاپے کے شکار افراد اپنے موٹاپے سے کافی پریشان رہتے ہیں۔ اس لیے جو افراد اپنے وزن کو کم یا کنٹرول رکھنا چاہتے ہیں وہ بھی آم کا استعمال ضرور کریں کیونکہ آم میں بےشمار وٹامن پائے جاتے ہیں۔ آم میں موجود وٹامن کی مقدارآپکے جسم سے کیلوریز کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ عمل انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے اور وزن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے بھی بچاتا ہے

عام زبان میں جسے ہم کچا آم کہتے ہیں وہ دراصل ‘کیری’ کہلاتی ہے۔ آم کو پیلا ہونے سے پہلے ہرے رنگ میں درخت سے اتار لیا جاتا ہے اور اسی کو کیری کہتے ہیں۔ کیری کا جوس شدید گرمی میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کیری کا جوس انسان کے جسم میں ٹھنڈک پہنچاتا اور ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے۔ کیری کا جوس گردوں کےلئے بہت مفید ہے۔

قوت مدافعت

آم میں وٹامن سی اور وٹامن اے کی تعداد کثرت سے پائی جاتی ہے اوریہ انسان کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ اسکے علاوہ آم میں کیروٹین کی 25 اقسام پائی جاتی ہیں جو کہ انسان کی قوت مدافعت کو صحت بخش اور طاقتور بناتا ہے۔


یہ بھی پڑھئے : وہ مصالحے جو صحت کے لئے بھی مفید ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...