انسولین کنٹرول کرنے کے نسخے
انسولین کیا ہے؟
انسولین لبلبے میں موجود ایک ایسا ہارمون ہوتا ہے جب ہم غذائیں کھاتے ہیں انسولین غذاؤں میں موجود شوگر یعنی گلوکوس جو ھمارے جسم کے لئے بہت ضروری ہے اسکو خون تک پہچتا ہے اور جو گلوکوس بچ جاتا ہے اسکو محفوظ کر لیتا ہے۔ اگر آسان لفظوں میں کہا جائے تو یہ ھمارے خون میں شوگر لیول کو مستوازن رکھتا ہے جب بھی خون میں شوگر کی سطح کم ہوتی ہے۔ یہ خون میں محفوظ کیے ہوے گلوکوس میں سے اس کمی کو پورا کرتا ہے۔
انسولین کی سطح کو کس طرح برقرار رکھ سکتے ہیں یہ نیچے دی گئی تفصیل میں موجود ہے۔
سبزیاں
قدرتی غذائیں خاص طور پر سبزیوں کا استعمال بہت فائدے مند ہے سبزیوں میں وٹامن منرلس اور فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اپنی غذاؤں میں کم سے کم دن میں دو بار سبزیوں کے استعمال کو یقینی بنائیں سبزیاں آپ سلاد کی صورت میں استعمال کر کے بھی ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سوفٹ ڈرنک
سوفٹ ڈرنک میں ایسے اجزا شامل کیے جاتے ہیں جن میں نا مناسب شوگر کی ایک بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو صحت اور انسولین کے لئے نقصان دہ ہے انکی جگا اگر تازہ پھلوں یہ سبزیوں کا رس استعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
مصنوئی شوگر
غیر معیاری ٹافی اور چوکلیٹ کا استعمال ختم کر دیں کیوں کے ان میں مصنوئی شکر کا استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کے لئے نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ خون میں بھی شکر کی سطح کے اضافے کا سبب بنتی ہے۔
ورزش
روزانہ کم سے کم تیس منٹ کی ورزش آپکے خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکتھی ہے اور آپکے انسولین کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔
اومیگا تھری
ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں اومیگا تھری کی وافر مقدار موجود ہو اسکے لئے آپ مچھلی زیتون کا تیل مگر ناشپاتی اور ایسے سپلیمنٹس کا استعمال کریں جس میں اومیگا تھری کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
مزید جانئے :ہاتھ پاؤں کا بار بار سن ہونا خطرناک بھی ہوسکتا ہے