لیکوریا اور اس سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل

14,433

لیکوریا خواتین میں پائی جانے والی ایسی بیماری ہے جوانھیں دیمک کی طرح اندرسے چاٹ جاتی ہے۔لیکوریا خواتین کے تولیدی نظام میں ایک یاایک سے زائد اعضاء کومتاثرکرسکتاہے۔جسم میں ٹاکسن کاجمع ہوناغیرمعمولی نہیں اس کاسبب ناقص،غیرمتوازن غذااورنامناسب طرز زندگی ہے۔لیکوریاجیسی بیماری پرخواتین کوفوری طبی توجہ دینی چاہئے بصورت دیگربیماریوں اورانفیکشن کے خطرات میں اضافہ ہوجاتاہے۔
لیکوریا کیا ہے اوراسکی وجوہات کیا ہیں یہ تو خواتین کی بڑی تعداد جانتی ہیں لیکن اس سے صحت پرہونے والےنقصانات کاتذکرہ کرنا بھی ضروری ہے تاکہ اگرکوئی اس بیماری کی علامات میں مبتلاہے تو بغیرکوتاہی برتے وہ اپنابروقت علاج کروائیں اور اس بیماری سے نبرد آذما ہوسکے۔

۱۔پیروں میں درد

جب کسی لکڑی میں دیمک لگ جائے تو وہ کمزورہوجاتی ہے۔ اسی طر ح اگرکسی عورت کولیکوریاکی شکایت ہوجائے تو وہ بھی اندرونی طورپرکمزورہوجاتی ہے جس کے باعث اس کی ہڈیاں متاثرہوتی ہیں اوراس کے نتیجے میں پیراورگھٹنے درد کرنے لگتے ہیں اور یہ درد اکثر شدید ہوجاتا ہے۔

مزید جانئے  : پیروں میں مستقل درد رہنے کی وجوہات و علاج

۲۔آنکھوں کے نیچے ہلکے

آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑناکوئی عام بات نہیں اگرتو آپ نیند پوری نہیں لیتی تو یہ اس کانتیجہ بھی ہوسکتاہے لیکن اس کی ایک اہم وجہ لیکوریابھی ہے۔جسمانی کمزوری مختلف صورتوں میں ظاہر ہوتی ہے جن میں سے ایک آ نکھوں کے نیچے حلقے پڑنابھی ہیں۔

۳۔تھکاوٹ اورچڑچڑاپن

خواتین کی اکثریت مسلسل تھکاوٹ اورچڑچڑے پن کاشکاررہتی ہے۔بے شک اسکی وجہ گھریلومسائل اورمصروفیت بھی ہوسکتی ہیں لیکن اس میں لیکوریاجیسی بیماری بھی پوشیدہ ہے۔جسم کے اندرونی معاملات ظاہرہونے کی مختلف علامات ہوتی ہیںا ن میں سے ایک یہ ہے۔

مزید جانئے  : مستقل طاری رہنے والی تھکاوٹ کی 11 وجوہات

۴۔جسمانی کمزوری

یہ بیماری عورت کواندرسے کھوکھلاکردیتی ہے اسی لئے وہ انتہائی جسمانی کمزوری کاشکارہوجاتی ہے۔وزن میںنمایاںکمی ہوجاتی ہے اوراگربعض اوقات وزن کم نہ بھی ہوتو وہ جسمانی طاقت سے محروم ہوجاتی ہےاور ان کی مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے۔

۵۔سراورکمردرد

اگرعمارت کمزورہوجائے تو بلڈنگ کھڑی نہیں رہ سکتی آہستہ آہستہ اس عمارت کے حصے اپنی جگہ چھوڑنے لگتے ہیں۔بالکل اسی طرح لیکوریاکے باعث کمر اورسرمیں درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔یہ بیماری آپ کی بنیادوں کوکھوکھلاکردیتی ہے۔

مزید جانئے  : سر درد کی دوائیں کھانا نقصان دہ

۶۔جینیٹل پرابلم

لیکوریا کوئی عام بیماری نہیں بلکہ خاص توجہ طلب مسئلہ ہے۔یہ بیماری مختلف جینیٹل مسائل پیداکرسکتی ہے۔یہ ڈسچارج ایسٹ اوربیکٹیریل انفیکشن کے سبب اورا س میں اضافہ کاباعث بھی بنتاہے۔اس کے سبب خارش،سوجن،جلن اورزخم جیسے مسائل ہوسکتے ہیں۔

۷۔جسمانی اعضاء کی ناقص کارکردگی

جب جسم میں ٹاکسن جمع ہوجاتے ہیں اور جسمانی اعضاء جیسے گردے ،آنتیں اورجلد جسم سے ان ٹاکسن کونکالنے میں ناکام ہوتے ہیں تو نتیجتاّ جسم ان ٹاکسن کواندام نہانی سے ڈسچارج کی شکل میں خارج کرنے کی کوشش کرتاہے۔

مزید جانئے : تیس سال کے بعد جسمانی صحت میں آنے والی تبدیلیاں

۸۔صحت وصفائی کے مسائل

لیکوریا کے سبب نہ صرف آپ کی صحت بلکہ صفائی کاحصول بھی ناممکن ہوجاتاہے۔پاکیزگی کااحساس نہ ہوناذہنی ٹینشن کاسبب بنتاہے۔اگرآپ کسی بھی ایسے مسئلے کاشکارہیں توابتداء میں ہی اس کاعلاج کریں تاکہ خوشگواراور صحت مند زندگی پاسکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...