آپ کے ڈپریشن کی وجہ کہیں سگریٹ تو نہیں؟

2,182

دن بہ دن بڑھتی ذہنی پریشانیوں اورمشکلات کے سبب ڈپریشن کاشکار لوگ سکون حاصل کرنے کے لئے بہت سے راستے اختیار کرتے ہیں جن میں سے ایک بہت زیادہ سگریٹ نوشی ہے۔ جوبدقسمتی سے ہمارے ہاں آزادانہ اورکہیں کہیں توبڑے فخراوراسٹائل کے طور پر اپنایا جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کاایک ہی نظریہ ہوتا ہے کہ تمام تکالیف سے فوری چھٹکارا پانے کا ایک ہی راستہ ہے یعنی بار بار سگریٹ سلگانا تاکہ فوری سکون حاصل ہو۔

۔سگریٹ نوشی سے دل کے دورے کے خطرات تین گنا بڑھ جاتے ہیں
۔پھیپھڑوں کا کینسرلاحق ہوسکتا ہے
۔ڈپریشن، بلڈ پریشر، موٹاپا اور دیگر خطرناک امراض لاحق ہوسکتے ہیں

لیکن وہ اس بات سے واقف ہی نہیں کہ سگریٹ نوشی ٹینشن کوکم نہیں بلکہ ڈپریشن میں اضافہ کرتی ہے۔تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کے منفی اثرات ڈپریشن میں خطرناک حد تک اضافہ کرتے ہیں۔ جس کے سبب ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرے سگریٹ کاسلسلہ غم اورپریشانیوں سے نجات کے غرض سے چلتا ہی رہتا ہے۔

سیکنڈ ہینڈ اسموک اورڈپریشن

passive smokers

وہ لوگ جوخود سگریٹ نہیں پیتے لیکن ان افراد کے ساتھ رہتے ہیں جوسگریٹ نوش ہیں تو وہ بھی سگریٹ کے دھوئیں سے متاثرہوجاتے ہیں۔

ایک طویل مطالعے کے مطابق وہ لوگ بھی اس دھوئیں کے سبب ڈپریشن میں مبتلاہوسکتے ہیں۔وہ افراد جوسگریٹ پیتے ہیں اوروہ افراد جوسگریٹ پینے والے افراد کے ساتھ وقت گزارتے ہیں دونوں ہی ڈپریشن کے مرض کے خطرے میں گھرے ہوتے ہیں۔

ڈپریشن میں آپ کوکیا کرنا چاہئے؟

اگرآپ کاڈپریشن بڑھتاجارہاہے تو آپ کوچاہئے کہ اس سے نجات کے لئے فوری طورپرسگریٹ نوشی ترک کردیں اگر فوری طور پر یہ عمل انجام نہیں دے سکتے تو آہستہ آہستہ اس سے دوری اختیار کریں ۔حقیقت یہ ہے کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جوواقعی اسے چھوڑناچاہتے ہیں۔
اپنے ساتھ رہنے والے لوگ یاڈاکٹر کوآگاہ کریں تاکہ وہ آپ کوبہتر تجاویز فراہم کریں اور روزانہ کی بنیاد پر آپ کے فیصلہ کو دہرائے تاکہ سگریٹ چھوڑنے کا ارادہ کامیاب ہوسکے۔

مزید جانئے :سگریٹ نوشی کے6نقصانات اور نجات کے طریقے

یہ بات ذہن میں رکھیں

یاد رکھیں جب آپ شروع شروع میں سگریٹ نوشی چھوڑتے ہیں تو کچھ دن آپ کواچھامحسوس نہیں ہوتا اورآپ کولگے گاکہ سگریٹ چھوڑنے سے آپ کاڈپریشن مزید بڑھ گیاہے لیکن آپ ثابت قدم رہیں۔سگریٹ نوشی محض ایک عادت نہیں بلکہ یہ ایک اصلی کیمیائی نشہ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی طاقتور نفسیاتی بگاڑ بھی پیداکرتی ہے۔
نکوٹین چھوڑنے کے منفی اثرات میں بے قراری ،چڑچڑاپن اورعمومی بیزاری شامل ہیں۔جس کی وجہ سے کسی بھی کام پرتوجہ مرکوز کرنامشکل ہوجاتاہے۔کچھ لوگوں کونیند کی کمی،غنودگی کاحملہ،ڈپریشن اورکچھ افراد بھوک کی زیادتی کاشکارہوجاتے ہیں۔

تنقید نہیں مددگار بنیں

Cigarette per kahawat

یہ بھی حقیقت ہے کہ سگریٹ نہ پینے والے افراد سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کا مسئلہ سمجھ ہی نہیں پاتے وہ کہتے ہیں

” کیاہے؟محض عادت ہی توہے اس پرقابو پالو!لاکھوں لوگوں نے سگریٹ پینا چھوڑ دی ہے تم بھی چھوڑ دو”حالانکہ سگریٹ پینے والے سگریٹ کے بغیرجینے کاتصوربھی نہیں کرسکتے ہیں۔ کیونکہ سگریٹ ان کی زندگی کا لازمی حصہ بن جاتی ہے تو لہذااپنے پن کا ثبوت دیجئےاوراپنے پیاروں کوشدید بیمارہونے سے بچانے کے لئے اہم کردار ادا کریں۔
مزید جانئے :9باتیں جو شاید سگریٹ پینے والے نہیں جانتے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...