بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کا علاج

8,308

بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ہی بچوں میں اکثر و بیشتر پیٹ میں کیڑوں کی شکایت پائی جاتی ہے پیٹ میں کیڑے غیر محفوظ چیزوں کو منہ میں لے لینے کی وجہ سے ہوجاتے ہیں۔ اکثر پیٹ میں انفیکشن بھی اسکی وجہ سے ہوجاتاہے۔

پیٹ میں کیڑوں کی صورت میں بچے کو گیس، جی متلانا، قے ہونا اور پیٹ میں درد کی شکایت ہوجاتی ہیں۔ ان پیدا ہونے والے مسائل کو چند آسان گھریلوں ٹوٹکوں کی مدد سے حل کیا جاسکتا ہے اور وہ یہ ہیں۔

کدو کے بیج

کدو کے بیجوں کو اچھی طرح پیس لیں اور اسےپانی یا کسی بھی مشروب یا تازہ پھلوں کے ساتھ جوس میں ملا کر بچوں کو پلائے ،بہترین نتائج کے لئے کدو کے بیجوں کو پیس کے سویا ملک میں ڈالیں اور تھوڑی پیاز بھی شامل کر لیں روزانہ استعمال پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کر دے گا ۔

مزید جانئے :نوزائدہ بچوں کی نشونما کے لئے ضروری غذائی اجزاء

کلونجی

ایک چائے کا چمچ کلونجی کو ایک گلاس پانی میں ڈال کے پکائیں تھوڑی دیر پکا کے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہونے کے بعدچھان لیجئے اور بچوں کو سونے سے پہلےپلائیں بہت جلد پیٹ کے کیڑے ختم ہو جائیں گے۔

سیب کا سرکہ

ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں حل کر کے روزانہ استعمال کریں ایک ہفتے میں ہی پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ ہو جائے گا یہ نسخہ چودہ سال سے زائد عمر کے بچوں لئے ہے جب کے چھوٹے بچوں کے لئے سیب کے سرکے کی مقدار کم کر دیں ۔

مزید جانئے :بچوں میں ہکلاہٹ کی وجوہات اور علاج

انار کا چھلکا

آنتوں میں کیڑوں کا ایک آسان علاج انار کے چھلکے ہیں۔ ان چھلکوں کو خشک کرکے پیس لیں اور تقریباً 3 گرام پاؤڈر کو پانی کے بڑے گلاس میں ڈال کرپئیں پیٹ کے کیڑوں کے علاوہ بھی یہ نسخہ منہ کے مختلف امراض یا حلق میں درد کی صورت میں بھی نہایت کارآمد ہے ۔

کھجور

روزانہ صبح نہار منہ کھجور کا استعمال کریں چند دنوں میں ہی پیٹ کے کیڑوں سے نجات مل جائے گی اسکے علاوہ یہ مجموئی صحت کو بحال رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

مزید جانئے :بلیو وہیل چیلنج: بچوں میں خودکشی کی سوچ کیسے پیدا ہوئی؟

ادرک

ادرک کی چند گٹھلیوں کو اچھی طرح پیس کر یا کدو کش کر کے کھا لیں سلاد کے ساتھ بھی آپ ادرک کا استعمال کر سکتے ہیں ایک دن چھوڑ کے دوپہر میں استعمال کریں چند دنوں میں ہی پیٹ کے کیڑے ختم ہو جائیں گے ۔

تلسی ، پودینا

تلسی کے پتوں کا رس یا پودینے کا رس پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرنے کے لئے سب سے آسان اور سستا نسخہ ہے جس کے کسی قسم کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں اور اپنے اندر صرف فائدے ہی فائدے چھپائے بیٹھا ہے۔

مزید جانئے : بچوں کوچوسنی لگانے کے نقصانات

اخروٹ

بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونے کی صورت میں رات کو سونے سے پہلے بچوں کو اخروٹ کے دو مغز کھلائیں اسکے بعد کچھ کھانے یا پینے کو نہ دیں چند دنوں میں ہی بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...