بچوں کو چوسنی لگانے کے نقصانات

5,797

بچہ جب دنیامیںآتاہے تو وہ روکراپنی آمد کااعلان کرتاہے۔اورجیسے جیسے وہ دنیاسے آشناہوتاہے تو وہ اپنی ہرضرورت اورتکلیف کااظہارروکرکرتاہے ۔جسے بعض اوقات نئی ماؤں کے لئے سمجھنامشکل ہوجاتاہے اوروہ سمجھتی ہیں کہ بچہ بلاوجہ رورہاہے ۔
کچھ تو ماں بننے کے بعد کاڈپریشن ہوتاہے اورکچھ ناتجربہ کاری کہ وہ بچہ کی ضرورت اورتکلیف کوسمجھ نہیں پاتیں اوراسے چپ کروانے کے لئے اس کوچوسنی جیسی مضر صحت چیز کااستعمال کروانے لگتی ہیں۔
پچھلے دنوں خاندان میں ایک جگہ جانے کااتفاق ہوا تو ایک خاتون نے اپنے صرف ایک ماہ کے بچہ کے رونے پراس کے منہ میں فوراً چوسنی لگادی جب میں نے انھیں اسکے نقصانات سے آگاہ کرناچاہا تو وہ کہنے لگیں کہ یہ تنگ بہت کرتا ہے ہروقت روتا رہتا ہے ۔
یہی وجہ تھی کہ میں نے اس موضوع پرلکھنے کا سوچا کہ شاید اس کے نقصانات جان کر بہت سی سمجھدار مائیں اس اقدام سے رک جائیں۔

۱۔جراثیم کا داخلہ

جب آپ اپنے بچے کوچوسنی لگاتی ہیں تو یہ بات یقینی ہے کہ جتنی دیرآپ کے بچے کے منہ میں چوسنی رہے گی جراثیم آپ کے بچے کے جسم میں داخل ہوتے رہیں گے۔جواس ننھی جان کو بیمار اورکمزورکرنے کاسبب بنتے ہیں۔پھرآ پ چاہیں اپنے بچے کوکتناہی صاف رکھیں اوراس کی نگہداشت کے لئے کتنی ہی مہنگی پروڈکٹ استعمال کریں سب بیکارہیں۔

۲۔منہ کی شیپ

چوسنی آپ کے بچے کے منہ کی شیپ کوبگاڑنے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔اس کے ہونٹ منہ میں لگی چوسنی کومستقل چوسنے کے باعث خراب ہونے لگتے ہیں۔جب آپ اپنے بچے کوفیڈ کروائیں تو بزرگ خواتین مشورہ دیتی ہیں کہ بچہ کوفیڈ کروانے کے بعد ہونٹوں کوانگلی کی مدد سے ہلکے سے ٹیب ٹیب کردیں تاکہ وہ اٹھیں نہیں کیونکہ اس وقت بچہ کے اعضاء نازک ہوتے ہیں اوران کی شیپ خراب ہوجاتی ہے۔

۳۔صحت کے لئے خطرناک

یہ عمل آپ کے بچے کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے کیونکہ جب بچہ چند ماہ کاہوجاتاہے تو وہ اس قابل ہوجاتاہے کہ اگراسکے منہ سے چوسنی کہیں گرجائے تو وہ اسے اٹھاکردوبارہ اپنے منہ میں لگالے۔اب بچہ تو اس بات کونہیں سمجھتاکہ اس کی چوسنی کسی صاف جگہ گری ہے یاگندی جگہ۔بعض اوقات جب بچہ پیمپرنہیں پہناہوتاتو بچہ پشی پوٹی کردیتاہے اورپھرآگے جوہوتاہے وہ آپ خود سمجھ سکتی ہیں۔

۴۔آلودہ پلاسٹک پروڈکٹ

چوسنی ایک پلاسٹک پروڈکٹ ہے اورہم سب ہی اچھی طرح واقف ہیں کہ آج کل پلاسٹک پروڈکٹ کس طرح تیار کی جارہی ہیں۔ریسائیکلنگ کے بعد تیارکی جانے والی پلاسٹک پروڈکٹ جس میں پانی تک رکھنے کے ممانعت ہے تو وہ آپ اپنے بچہ کے منہ میں کس طرح لگاسکتے ہیں۔بچہ آپ کاوقت لیتاہے لیکن چند ماہ بعد سیٹ ہوجاتاہے اسی لئے خطرناک شارٹ کٹ سے گریز کریں۔

۵۔پیٹ کی خرابی

چوسنی لگاناگویابچہ کے پیٹ میں جراثیم کودعوت دینے کے مترادف ہے۔جب بچے کے دانت نکلنے لگتے ہیں تو وہ اپنے دانتوں سے چوسنی کوچباکرکاٹ بھی دیتاہے اورکبھی کبھار اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بچے کے پیٹ میں بھی داخل ہوجاتے ہیں۔لہٰذا آئے دن بچہ کے پیٹ کی خرابی کی وجہ کچھ اورنہیں بلکہ آپ کاغلط طرز عمل ہے ۔

۶۔عادت چھڑانامشکل

آگے جاکرجب بچہ بڑاہونے لگتاہے تو آپ کوخود اس کے منہ میں لگی چوسنی بری لگنے لگتی ہے اورجب آپ چاہتی ہیں کہ بچہ اسے چھوڑ دے تو یہ اتناآسان نہیں ہوتاکیونکہ بچہ اس کاعادی ہوچکاہوتاہے۔شروع شروع میں جب آپ بچہ کوچوسنی لگاتی ہیں تو وہ اسکاعادی ہونے میں ٹائم لیتاہے اورمنہ سے نکال دیتاہے ۔پہلے چوسنی لگانامشکل ہوتاہے لیکن آگے جاکراسے چھڑوانااوربھی زیادہ مشکل ہوجاتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...