بچوں میں ہکلاہٹ کی وجوہات اور علاج

2,352

صحیح طرح الفاظ کی ادائیگی نہ کرپانایا بولنے میں رکاوٹ ہونا ہکلاپن (Haklahat)کہلاتا ہے ۔یہ مسئلہ عام طور پر۲ سے ۴سال کی عمر کے درمیان بچوں میں ہوتا ہے۔زیادہ تر بچے جملہ شروع کرتے ہوئے ہکلاتے ہیں اور کچھ جملے کے درمیان میں بھی ہکلاتے رہتے ہیں ۔

بچے ہکلانے کے دوران اور بھی حرکتیں کرتے ہیں جیسے آنکھیں جھپکانا،منہ بنانا یا مٹھیاں بھینچنا وغیرہ۔
ہکلانے کی تین اقسام ہوتی ہیں

اقسام

۔ایک ہی لفظ بار بار نکلنا:
اس طرح کی ہکلاہٹ (Haklahat)میں ایک ہی لفظ بار بار منہ سے نکلتا ہے جیسے آ ٓآ آپ آجائیں ۔
۔ایک ہی لفظ کو کھینچنا:
اس طرح کی ہکلاہٹ میں ایک ہی طرح کی آواز نکلتی جاتی ہے۔
۔رکاوٹ ہونا:
اس میں بچہ کچھ بولنا چاہتا ہے لیکن اس کی آواز نہیں نکلتی۔

وجوہات:

جب بچہ بولنا چاہتا ہے تو دماغ سے آنے والا میسج ذبان تک دیر سے آتا ہے اس لئے بچہ اپنے منہ کے مسلز کو بولنے کے لئے صحیح طرح استعمال نہیں کر پاتا۔
ہکلا پن فیملی میں بھی ہوتا ہے۔یعنی اگر خاندان کے دوسرے لوگ ہکلاتے ہیں تو بچے میں بھی ہکلا پن آجاتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ جس بچے کی فیملی میں ہکلا پن ہو تو وہ بھی ہکلا ہوگا۔
اینزائٹی یا اسٹریس کی وجہ سے ہکلا پن نہیں ہوتا ۔نہ بچے میں یہ عادت کسی دوسرے کو دیکھ کر پیدا ہوتی ہے۔اور نہ بچہ اپنی اس عادت پر کنٹرول کر سکتا ہے۔

بچہ کس حد تک اور کتنا ہکلاتا ہے:

کچھ بچے دن میں ایک آدھ مرتبہ ہکلاتے ہیں اور کچھ ہر لفظ کی ادائیگی کرتے ہوئے ہکلاتے ہیں ۔
ہکلانے کی عادت میں بھی اکثر تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔کبھی بچہ کچھ دنوں،ہفتوں یا مہینوں کے لئے بالکل ہکلانا چھوڑ دیتا ہے اور کچھ عرصے بعد دوبارہ ہکلانا شروع کردیتا ہے۔
ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی خاص وجہ سے بچہ کم یا زیادہ ہکلاتا ہے۔یعنی بچہ اگر بہت زیادہ خوش،غصے میں یا تھکا ہوا ہے تو وہ زیادہ ہکلانے لگتا ہے۔

علاج:

بچے کی لکنت دور کرنے کا سب سے کامیاب علاج لمب کومب تھیراپی ہے۔اس سے بچے کی لکنت (Zuban ki Luknat)میں کافی کمی آتی ہے اور ایک وقت پر آکر ہکلاپن ختم ہوجاتا ہے۔لمب کومب تھیراپی ۶سال سے کم عمر بچوں کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ یہ بڑے بچوں کے ساتھ بھی کی جاسکتی ہے۔

یہ تھیراپی آپ اور آپ کا بچہ گھر پر بھی آسانی سے کر سکتے ہیں اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچہ جب بھی بغیر ہکلائے بات کرے تو اس کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
اس کے علاوہ بچے کو اسپیچ پیتھالوجسٹ کے پاس بھی لے جاتے رہیں تاکہ وہ آپ کو بچے کی حوصلہ افزائی کرنے کا طریقہ بتاتا رہے۔


مزید جانئے :وقت سے پہلے سنِ بلوغت اسباب اور احتیاط

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...