سینے کی جلن سے فوری نجات کے لیے

16,077

کیا آپ اکثر سینے کی جلن کے مسٔلے کا شکار ہوجاتے ہیں ؟ ہوسکتا ہے کہ آپ کو معلوم نہ ہو مگر معدے کی تیزابیت کےنتیجہ میں آپ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہےاور اکثریہ مسٔلہ بہت زیادہ کھانے، موٹاپے کا شکار اور دوران حمل ہوتا ہے۔کبھی کبھار سینے میں ہونے والی جلن فکرمندی کی بات نہیں تاہم ایسا اکثر ہو تو یہ نظام ہضم کے حوالے سے سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔تاہم چند چھوٹی چیزیں آپ کو سینے کی جلن سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

سونف

سونف بھی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور یہ بھی معدے کے لیے فائدہ مند ہے خصوصاً معدے کی تیزابیت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جبکہ یہ معدے کے افعال کو بھی بہتر کرتی ہے۔ اگر سینے میں اکثر جلن کی شکایت رہتی ہے تو کھانے کے بعد تھوڑی سی سونف کھالیں یا سونف کا پانی پینا اس میں کمی لاسکتا ہے۔

جو اور اناج

معدے میں تیزابیت بڑھنے سے سینے میں جلن کی شکایت ہوتی ہے مگر جو اور اناج میں موجود فائبر اس تیزابیت میں کمی لاتے ہیں۔ فائبر سے بھرپور یہ غذائیں تیزابیت کو جذب کرکے اس کی سطح میں کمی لاتے ہیں، تاہم ان غذاؤں کو استعمال کرتے ہوئے ٹماٹر یا لہسن کو شامل کرنے سے گریز کرنا سینے کی جلن دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ادرک

ادرک پاکستان میں عام استعمال ہونے والی چیز ہے جو کہ معدے کے لیے فائدہ مند ہے مگر یہ سینے کی جلن سے نجات دلانے میں بھی مددگار ہے۔ ادرک قدرتی طور پر ورم کش ہے اور غذائی نالی میں ورم کو کم کرتی ہے جو سینے میں جلن کا باعث بنتی ہے۔ اس مقصد کے لیے چائے میں تھوڑی سی ادرک شامل کرکے پی لیں۔


اس بارے میں جانئے : سوئمنگ سے بلڈ پریشر کا علاج کریں

سیب

سیب صحت کے لیے بہت فائدہ مند پھل ہے اور یہ بھی سینے میں جلن کی شکایت پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سیب میں موجود غذائی فائبر سینے کی جلن کی شدت میں کمی لاتی ہے۔ سیب میں موجود منرلز جیسے کیلشیئم، میگنیشم اور پوٹاشیم سب معدے کی تیزابیت میں کمی لاتے ہیں۔

ایلو ویرا کا جوس

ایلو ویرا کا جوس بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اگر اکثر سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے تو چوتھائی سے آدھا کپ ایلوویرا جوس کھانے سے پہلے پی لیں یا دن میں کسی بھی وقت، جب سینے میں جلن محسوس ہو۔

کیلے

کیلے بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جو کہ معدے کی صحت درست رکھنے کے لیے فائدہ مند پھل ہے جو کہ تیزابیت کی سطح بھی کم کرتا ہے، تاہم ایک فیصد مریضوں کے لیے کیلے جلن کو بدتر بھی کرسکتے ہیں تو اس پھل کو پہلی دفعہ آزمانے کے بعد ردعمل کو ذہن میں رکھ کر اگلی بار کھانا بہتر ہوگا۔

چیونگم

چیونگم لعاب دہن کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو کہ معدے میں تیزابیت کا باعث بننے والی خوراک کے اثرات کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تاہم شوگر فری چیونگم ہی اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔


مزید جانئے :کیا السر کینسر میں تبدیل ہوسکتا ہے؟

پالک

پالک کیلشیئم سے بھرپور سبزی ہے جو ہڈیوں کی صحت بہتر بناتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے میں تیزابیت کی سطح بھی کم کرتی ہے جس سے سینے میں جلن کی تکلیف میں ریلیف ملتی ہے۔

پانی کا ایک گلاس پینا

ایک تحقیق کے مطابق سینے کی جلن کی شکایت کی صورت میں پانی اکثر ادویات سے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے کیونکہ یہ آپ کے معدے میں ایک کیمیکل کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے جلن کی کیفیت میں آرام محسوس ہونے لگتا ہے۔


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...