سوئمنگ سے بلڈ پریشر کا علاج کریں

1,360

اکثر لوگ تیراکی پسند کرتے ہیں۔ اور اب تو تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ تیراکی سے بلڈپریشر blood pressure کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ۴۳ مردوں اور عورتوں میں جنہوں نے ہفتے میں کچھ دن سوئمنگ کرنا شروع کی، ان کے systolic B.P. یعنی اوپر کے بلڈپریشر میں کمی آئی ہے۔
مجموعی طور پر جن لوگوں کا اوپر کا بلڈپریشر 131 رہتا تھا ۔ ۳ مہینے بعد 122mm Hgپرآگیا ۔ 120/80 نارمل بلڈپریشر کہلاتا ہے۔ جبکہ 140/90 یا اس سے اوپر ہائی بلڈ پریشر کہلاتا ہے۔
بوڑھے لوگوں کے لیے تیراکی ورزش کا آسان طریقہ ہے۔ کیونکہ اس سے جوڑوں پر زیادہ زور نہیں پڑتا اور نہ ہی جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہے۔ یہ بات بھی کہنا غلط نہ ہوگی کہ بوڑھوں کے لیے واکنگ کے بعد سوئمنگ ہی سب سے مقبول ورزش ہے۔
سوئمنگ کے فائدہ مند ہونے کے ساتھ یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ واک اور بائی سائکلنگ کی طرح سوئمنگ بھی بوڑھے لوگوں کے لیے ورزش کا محفوظ طریقہ ہے۔
سوئمنگ خون کی نالیوں کی کاکردگی کو بہتر بناتی ہے، خون کے دباؤ کو کم کرتی ہے۔
سوئمنگ ورزش کا دلچسپ طریقہ ہے۔ یہ آسان ہونے کے ساتھ سستا بھی ہے۔ اس کے علاوہ پانی میں بھاری وزن بھی آسانی کہ ساتھ حرکت کرسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے گھٹنوں اور ٹخنوں کے جوڑوں پر زور نہیں پڑتا۔

سوئمنگ اور بلڈ پریشر:

ورزش کے طور پر سوئمنگ کا انتخاب کرنے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ سوئمنگ نہ صرف بلڈپریشر کو کم کرتی ہے بلکہ دوسری ورزشوں کے مقابلے میں جسم کے جوڑوں پر زیادہ زور نہیں ڈالتی۔ یہی وجہ ہے سوئمنگ کو ورزش کے طور پر کرنے کا مشورہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو کسی طرح کی چوٹ سے صحیح ہونے کے بعد ورزش کرتے ہیں۔
سوئمنگ ناصرف بلڈپریشر کے لیے بہترین ہے بلکہ دل کو صحت مند رکھنے کے لیے بھی مفید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تیراک سب سے زیادہ صحت مند کھلاڑی ہوتے ہیں۔
سوئمنگ کے لاتعداد فوائد ہیں۔ یہ پورے جسم کی ورزش ہے۔ اگر صحیح طرح کی جائے تو یہ ورزش کا نہایت محفوظ طریقہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بوڑھے لوگوں کے لیے آسان اور فائدہ مند ورزش سوئمنگ ہے۔ جو انہیں ہر طرح صحت مند رکھ سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...