کیا السر کینسر میں تبدیل ہوسکتا ہے؟
معدے کے اندر ہونے والے زخم السر کہلاتے ہیں ۔ جب معدے میں موجود حفاظتی تہہ کام کرنا چھوڑدیتی ہے تو اس کا نتیجہ تیز ابیت یا السر کی صورت میں نکلتا ہے ۔ غذا کو ہضم کرنے والے ایسڈ نظام ہضم کے حصوں کو گلانا شروع کردیتے ہیں جس سے یہ زخم بن جاتے ہیں ۔ جدید تحقیقات السر اور معدے کے کینسر میں تعلق کی نشاندہی کر رہی ہیں
السر کینسر کیسے بنتا ہے:
معدے کا السر ایک بیکٹیریا halicobacter pylori کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ اس بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن کا تعلق کینسر carcinoma))سے بھی ہے ۔ معدے میں ہونے والے یہ زخم کھلے ہوتے ہیں اس لیے بیکٹیریا ان میں با آسانی انفیکشن پھیلا دیتا ہے ۔ جس سے DNA میں تبدیلی آتی ہے اور معدے کی اندرونی سطح کے سیلز کو نقصان پہنچتا ہے ۔
اس بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والا معدے کا انفیکشن آسانی سے ختم نہیں ہوتا ۔زیادہ عرصے تک رہنے والی تیزابیت جب شدت اختیار کر جاتی ہے تو یہ کینسر میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے ۔ معدے میں خراب ٹشوز صاف ٹشوز کی جگہ لینا شروع کردیتے ہیں ۔ یہ تبدیلی معدے کے کینسر کی پہلی علامت ہوتی ہے ۔
تیزابیت پیدا کرنے والی دواؤں کا استعمال :
معدے میں تیزابیت پید ا کرنے والی دواؤں جیسے ایسپرین کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ دوائیں معدے کے حفاظتی لعاب بنانے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہیں۔ یہ دوائیں معدے میں ایسڈ کی پیداوار کو بھی بڑھادیتی ہیں ۔ ان دواؤں کی وجہ سے معدے کی طرف دوران خون کم ہوجاتا ہے ۔ جس سے جسم میں سیلز کو صحت مند بنانے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔
یہ تمام وجوہات السر کو کینسر میں تبدیل کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔
مزید خطرات:
السر کو کینسر میں تبدیل کرنے والی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔اگر آپ معدے کے السر کا شکار ہیں تو بہتر ہوگا کہ آپ ان چیزوں سے احتیاط کریں۔
شراب نوشی ، سگریٹ نوشی یا تمباکو نوشی کرنے سے السر کے کینسر میں تبدیل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ، یہ چیزیں معدے میں ایسڈ کی پیداوار کو بڑھادیتی ہیں ۔ اگر ایسے افراد کو پیٹ میں درد ، متلی یا الٹی کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ کیونکہ یہ تمام چیزیں معدے کے کینسر کی علامات ہیں۔ السر کا فوری طور پر علاج کیا جائے تاکہ ا کے کینسر میں تبدیلی ہونے کی نوبت نہ آئے ۔ یہ دوائیں معدے میں ایسڈ کی پیداوار میں کمی کرتی ہیں اور دوبارہ السر ہونے سے بچاتی ہیں۔
السر سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں:
السر لاعلاج مرض نہیں حتیٰ کہ کینسر کا بھی ابتدائی اسٹیج میں علاج ممکن ہے۔ لیکن لاپرواہی برت کر السر کو کینسر میں تبدیل نہ ہونے دیا جائے ۔ السر میں لاپرواہی برتنے سے معدے کی اندرونی سطح میں سوراخ ہونے لگتے ہیں جو بلیڈنگ اور کینسر کا باعث بنتے ہیں۔
اگر آپ کے اندر السر کی علامات موجود ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ ان پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکیں ۔
مزید جانئے:ذیا بیطس کی طرح بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی شکر سے خطرہ!