برونکائٹس

732

مختصرجائزہ

پھیپھڑوں کاورم یاسوجن برونکائٹس کہلاتاہے۔یعنی سانس کی نہایت باریک نالیوں میں ورم آنابرونکائٹس ہے۔نرخرے کی نالیوں کی سوزش پھیپھڑوں کا ایک عام وائرل انفیکشن ہے۔یہ انفیکشن پھیپھڑوں میں موجودہواکی آمدورفت کی چھوٹی چھوٹی نالیوں کی سوجن کاسبب بنتا ہے۔ا سکی وجہ سے ہونے والی کھانسی چند ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔تمباکونوشی کرنے والے افراد میں دائمی برونکائٹس عام مسئلہ ہے جوآگے جاکرپھیپھڑوں کے سنگین امراض کاسبب بن سکتاہے۔

وجوہات

اس کی بنیادی وجہ وائرس ہے۔تمباکونوشی ،فضائی آلودگی،دھول اورزہریلی گیسیں دائمی برونکائٹس کی بڑی وجہ ہوسکتی ہیں۔اس بیماری کے خطرے کوبڑھانے والے عوامل یہ ہیں:
سیکنڈ ہینڈ اسموکنگ (سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے ساتھ رہنا)
امیونوکمپرومائزڈاسٹیٹ (کمزورمدافعتی نظام کے مسائل)
سانس کی نالیوں کی سوزش
گیسٹرک ایسڈ ریفلکس

علامات

شدید اوردائمی برونکائٹس دونوں کی علامات درج ذیل ہیں:
مسلسل کھانسی بلغم کے ساتھ
تھکاوٹ اورسستی
سانس کی تنگی
سینے میں تکلیف
بخار
سردی لگنا
دائمی برونکائٹس میں عام طورسے علامات زیادہ شدید ہوتی ہیں۔یہ علامات کم از کم تین ماہ یاسال تک مسلسل اورشدت کے ساتھ برقراررہ سکتی ہیں۔

تشخیص وعلاج

عام سردی ،فلواوربرونکائٹس میں واضح فرق ہے۔ ا س کی تشخیص مکمل چیک اپ اورسانس کے ٹیسٹ کے ذریعے کی جاتی ہے۔سینے کاایکسرے ،بلغم کاتجزیہ اورپھیپھڑوں کے فنکشن کاٹیسٹ (پی ایف ٹی )کیاجاسکتاہے۔مختصراورشدید برونکائٹس عموماً خودہی ٹھیک ہوجاتی ہے خاص طورپراگروائرل ہو۔دائمی کیسز میں ادویات کااستعمال کیاجاتاہے۔پھیپھڑوں کے نظام اورسانس کی بحالی کے لئے ورزش کامشورہ دیاجاسکتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...