ڈائٹ پلانز سے کیا واقعی وزن کم ہوتا ہے؟

2,115

کیا آپ بھی بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں ؟وزن کنٹرول کرنے میں ڈائٹ پلانز کا کیا رول ہے یہ جاننے کے لئے ہم نے یہ آرٹیکل ترتیب دیا ہے۔اس میں ہم آپ کو وزن کنٹرول کرنے کےلئے کارآمد ٹپس دین گے ۔

کیلوریز کا حساب کتاب بھول جائیں :

calorie count
LW4FITNESS

میں نے اپنے کیریئر کا زیادہ تر حصہ اسی بحث میں گزارا ہے کہ کتنی کیلوریز لی جائیں اور کتنی خرچ کی جائیں ؟ لیکن اب مجھے پتہ چلا ہے کہ آپ اس پر یقین نہیں رکھتے۔
سائنس بھی اس کو اسطرح بیان کرتی ہے کہ جب لوگ وزن کم کرتے ہیں تو ان کا میٹابولزم بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔ لہٰذا کیلوریز کا قانون قائم نہیں رہ پاتا۔ ایک اور بات جو میں نے کیلوریز کے بارے میں سیکھی وہ یہ ہے کہ زیادہ کیلوریز والی ایسی بے شمار غذائیں ہیں جو ڈائٹنگ کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں ۔
مثال کے طور پر جو لوگ بحیرہ روم کے خطے کی مخصوص غذائیں (جن میں میوے اور زیتون شامل ہیں )کھاتے ہیںوہ پانچ سال کے عرصے میں اپنے وزن کو بہت بہتر کر لیتے ہیں ۔اور جبکہ میووں میں تو خود بہت زیادہ کیلوریز اور فیٹس ہوتے ہیں ۔ لیکن تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں،پھر ان کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے۔اسلئے آپ انھیںآسانی سے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں ۔

زیادہ سبزیاں کھائیں:

 

diet plan and vegetables
PEXELS

ایک چیز جو تمام غذائوں میں عام ہے وہ سبزی ہے۔آپ بھی کہ سکتے ہیں ،جیسا کہ اکثر لوگ اس سے پہلے بھی کہ چکے ہیں کہ آپ کو سبزیاں پسند نہیںہیں۔لیکن میں اس مفروضے کو چیلنج کرتی ہوں۔میرے خیال میں آپ ان کا مزہ لینے کا طریقہ ہی نہیں جانتے۔پالک یا بروکولی کا اپنا ذائقہ تو اچھا نہیںہوتا لیکن انھیں لہسن اور زیتون کے تیل کے ساتھ بھون کر مزے دار بنایا جاسکتا ہے۔
آپ کو کسی خرگوش کی طرح سیلری کی ڈنڈیاں اور گاجر چبانے کی ضرورت نہیں،اس کے بجائے سبزیاں بنانے کے نئے طریقے سیکھیں۔ یا تازہ سبزیوں سے خوش ذائقہ سلاد اور فلنگز بنانے کے تجربے کریں۔ سبزیوں کی وسیع دنیا کو کھوجئے اور انھیں پکانے کے نئے طریقے تلاش کرکے ان سے مزہ لیں۔

نشاستے دار غذاؤں سے خوفزدہ نہ ہوں:

diet plan and fiber
PEXELS

یقینا،کم نشاستے والی غذائیں وزن کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں لیکن تحقیق دبلا ہونے کے لئے غذا میں نشاستے دار چیزیں یہاں تک کہ ثابت اناج کو شامل کرنے پر زور دیتی ہے۔
ایک مشاہدے میں دو طرح کے لوگوں کا موازنہ کیا گیا جو اناج کھاتے ہیں اور جو نہیں کھاتے تو پتہ چلا کہ اناج کھانے والے لوگ زیادہ موٹاپے کا شکار نہیں تھے۔اور وہ میٹابولزم میں پیدا ہونے والی خرابیوںجیسے زیابیطس کے خطرے سے بھی کافی حد تک محفوظ تھے۔
دیکھا جائے تو چوڑی کمر اور فربہ جسم کی وجہ اناج کا استعمال نہ کرنا ہے۔ باوجود اسکے کہ اسکا مقصد بھی کم کیلوریز حاصل کرنا ہے۔
ایک اور مشاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ ثابت اناج (جس میں بھوسی بھی شامل ہوتی ہے)سے بنی اشیاء کھانے والے لوگ ،صاف کئے گئے اناج (بغیر بھوسی والے اناج) سے تیار شدہ اشیاء کھانے والوں کے مقابلے میں روزانہ 100کیلوریز زیادہ جلاتے ہیں۔ضروری نہیں کہ آپ اناج کے علاوہ اور کچھ کھائیں ہی نہیں آپ اسے کھانے میں سائڈ ڈش کے طور پر بھی رکھ سکتے ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ جب بھی کھائیں ثابت اناج سے بنی چیزوں کا ہی انتخاب کریں۔

مزید جانیں : میٹھا کھائیں وزن گھٹائیں

حد سے زیادہ ورزش نہ کریں:

ورزش کے بہت سے فائدے ہیں اور یہ سب کو کرنی چاہئے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ورزش آپ کے دبلا ہونے میں مددگار نہیں ہے پھر اس سے بھی بری بات یہ کہ ورزش آپ کا وزن کم ہونے میں رکاوٹ بھی بن سکتی ہے۔کیونکہ ہم ورزش کے زریعے کیلوریز جلانے کا کچھ زیادہ ہی اندازہ لگا لیتے ہیں خاص طور جب ہم کوئی سخت ورزش ( جیسے گھومنا،تیز چلنا یا دوڑناوغیرہ) کرتے ہوں۔

وزن کرتے رہیں :

میںاکثر لوگوں کو خود بھی اپنا وزن ناپنے کا مشورہ دیتی ہوںکہ وہ جلدی جلدی اپنا وزن ناپا کریں یہاں تک کہ روزانہ بھی ورنہ ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور کریں۔اس طرح آپ جان سکیں گے کہ آپ صحیح سمت میں جابھی رہے ہیں یا نہیں ۔اگر آپ کا وزن 5 پاؤنڈ بڑھ جاتا ہے تو آپ کو دیکھنا ہوگا کہ آپ نے کہاں لاپرواہی کی ہے۔
کیا آپ نے حد سے زیادہ کھایا ہے؟یا سبزیوں کا استعمال کم کیا ہے؟اس کی اوربھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن جب بھی آپ کو لگے کہ آپ کا وزن پانچ پائونڈ سے زیادہ بڑھا ہے تو آپ اسکے لئے ہوشیار ہو جائیں۔ یہ وزن کم کرنے کے لئے آپ کوکسی ماہر کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ 15 سے 20 پاؤنڈ کے مقابلے میں ۵ پائونڈ وزن گھٹانا زیادہ آسان ہے۔

اپنے آئیڈیل وزن کا بار بار تعین کیجئے:

جب میں اپنے کلائنٹس سے ملتی ہوں تو نا صرف ان سے یہ پوچھتی ہوںکہ وہ کس حد تک وزن گھٹانا چاہتے ہیں اور ساتھ یہ بھی معلوم کرتی ہوںکہ ان کا یہ وزن کتنے عرصے پہلے رہا ہے۔ اگر جواب میں بہت زیادہ عرصہ گزر جانے کی بات ہوتی ہے توپھراب وقت ہے کہ نئے وزن کے بارے میں سوچا جائے۔

صرف پانچ فیصد وزن کم کرکے بھی آپ اس سے بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور خود کو دل کی بیماریوں اور زیابیطس کے خطرات سے محفوظ کر سکتے ہیں۔اپنے لئے اس وزن کو مقصد بنائیںاور اس مقصدکو حاصل کرکے اس سے فائدہ اٹھائیں ۔

سخت محنت کے لئے تیار رہیں :

جو کوئی بھی وزن کم کرنے کی کوشش میںلگا ہوتا ہے وہ جانتا ہے کہ یہ کتنی محنت کا کام ہے۔لیکن وقت اور عادت اسے آسان بنا دیتے ہیں۔ جو لوگ لمبے عرصے سے کوشش میں لگے ہوئے ہیں انھیں دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ تھوڑا تھوڑا کرکے کام زیادہ بہتر ہوتا ہے۔یعنی تھوڑے سے شروع کریں جیسے اپنی روزانہ کی غذا میں ایک پھل یا ایک سبزی کا اضافہ کریں۔
جب آپ ایک پائونڈ وزن کم کرلیں تو اپنی اس کامیابی پر غور کریں ان سے حاصل ہونے والی یہ چھوٹی چھوٹی کامیابیاں آپ کوآگے بڑھنے کے لئے ثابت قدم اور مضبوط رکھیں گی۔

اگر آپ بھٹکنے لگیں تو فوراـ ًپلٹ جائیں:

کبھی کبھار سفر یا تفریح میں مزہ لیتے ہوئے بد احتیاطی ہوجانا الگ بات ہے لیکن مسئلہ اس وقت ہوتا جب اسے مستقل عادت بنالیا جائے۔ لہٰذا کھانے کا اگلا پروگرام رکھنے سے پہلے یہ بات ضرور یاد رکھیں۔

اگر یہ ناممکن بھی لگے تو ہمت نہ ہاریں:

آپ ماضی میں کتنی ہی مرتبہ وزن کم کرنے کی کوشش کر چکے ہوں،آپ کی امید قائم رہنی چاہئے۔جو لوگ وزن گھٹانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں وہ ان غذائوں اور عادات کو اپنائے رکھتے ہیں یعنی دوسرے لفظوں میں وہ اس کوشش کو جاری رکھتے ہیں۔
زیادہ ترلوگ ڈائیٹنگ کو بس کی طرح سمجھتے ہیں جب چاہے اس پر چڑھ جاتے ہیں اور جب چاہے اتر جاتے ہیں۔
اپنی مرضی کا وزن کرنے کے بعد وہ دوبارہ بد احتیاطی شروع کردیتے ہیں۔ اور دوبارہ اسی وزن پر آجاتے ہیں۔ ایسے لوگ کوشش کرکے دوبارہ وزن کم کرسکتے ہیں لیکن زیادہ عرصے کے لئے ایسا کرنا اچھی عادت نہیں۔
وزن کو کامیابی کے ساتھ کم کرنے کے لئے اپنے طرز زندگی میں پائدار تبدیلیاں لائیں۔ اس کا مطلب صرف یہ نہیں کہ آپ کو کون سی غذا کھانا ہے بلکہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا چیز آپ کے لئے بہتر ہے جسے مستقل اپنا کر آپ اپنے اندر تبدیلی لا سکتے ہیں۔
آئندہ جب بھی آپ وزن گھٹانے کا ارادہ کریں تو اس کے لئے پچھلی باتوں پر غور کریں اور پیدا ہونے والے مسائل کو حل کریں ورنہ آپ کبھی بھی وزن کم کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...