گاجر کھانے کے فوائد
سردیوں کی سوغات کہلانے والی سبزی، گاجر (carrot) لاتعداد فوائد سے بھرپور ہے۔ اس کے استعمال سے انسان صحت مند و توانا رہتا ہے۔ آئیے قدرت کے اس انمول تحفے کی مزید خوبیاں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
(carrot) گاجر وٹامنز اور معدنیات سے مالا مال ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان میں کاربز، پروٹین اور شکر بھی موجود ہوتی ہے ۔ گاجر کے باقائدہ استعمال سے بینائی تیز ہوتی ہے ، امراض ِقلب سے بچاؤ ممکن ہو پاتا ہے ، مدافعاتی نظام اورہاضمہ مضبوط ہوتا ہے اور بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے ۔