ہڈیوں کو کیلثیم مہیا کرنے والی8غذائیں
جسم کی بہترین نشونما کے لئے ہڈیوں کا مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے ۔عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیاں کمزور ہونا ایک قدرتی امرسمجھا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ چند غذاؤں کا باقائدگی سے استعمال بڑھتی عمر میں بھی ہڈیوں کو مضبوط رکھ سکتا ہے ۔ مضبوط ہڈیوں کے لئے وٹامن ڈی اور کیلشیم اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ چند سادہ غذائیں ایسی ہیں جو وٹامن ڈی اور کیلشیم کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہیں۔
دہی:
دہی ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلثیم کے ساتھ وٹامن ڈی بھی کثیر تعداد میں موجود ہوتی ہے۔ ایک کپ دہی میں 30فیصد کیلشیم اور 20فیصد وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے، جوان دونوں غذائی کی ایک دن کی جسمانی ضرورت کو پورا کر دیتا ہے۔
سامن مچھلی:
سامن مچھلی آپکی ہڈیوں کے لئے ایک اور بہترین غذا ہے۔ سامن مچھلی میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔اسکے علاوہ مچھلی میں اومیگا 3 بھی موجود ہوتا ہے جو آپکے دل کی صحت کے لئے نہایت مفید مانا جاتا ہے۔
دودھ:
کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور دودھ کو ایک مکمل غذا کہا جاتا ہے۔ 8اونس دودھ میں 30فیصد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے نہایت نفع بخش ہے۔
بادام:
بادام کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے آپ صحت مند ومضبوط ہڈیاں پا سکتے ہیں۔ کیلثیم کے علاوہ آپ بادام سے سکے علاوہ بادام سے صحت (health) بخش چکنائی بھی حاصل کر سکتے ہیں جو آپکی مجموئی صحت کے لئے نہایت فائدے مند ہے۔
پنیر:
پنیر کیلشیم سے بھرپور ہوتاہے لیکن اس کا معتدل استعمال ہی صحت مند ہڈیوں کی ضمانت بن سکتا ہے۔ ڈیڑھ اونس پنیر میں 30فیصد سے زائد کیلشیم موجود ہوتا ہے، جو ایک دن کی کیلشیم کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔
انڈہ:
اگرچہ ایک انڈے میں صرف 6فیصد وٹامن ڈی ہوتا ہے لیکن یہ وٹامن کے حصول کا نہایت آسان ذریعہ ہے، دوسرا انڈے کی زردی وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتی ہے۔
پالک:
ہڈیوں کو ضروری کیلثیم مہیا کرنے کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار پالک جرور کھائیں ۔پالک میں نہ صرف 25فیصد کیلشیم ہوتا ہے بلکہ یہ فائبر، آئرن اور وٹامن اے سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔
مالٹے کا جوس:
مالٹے کے تازہ جوس میں براہ راست کیلشیم یا وٹامن ڈی تو نہیں ہوتا لیکن یہ ان اجزا کے حصول کو آسان بنا دیتا ہے۔ متعدد تحقیقات یہ ثابت کر چکی ہیں کہ مالٹے کے جوس میں موجود اسکوربک نامی ایسڈ جسم میں کیلیشم کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتا ہے۔
مزید جانئے :مصروف ماؤں کے لئے آسان ورک آؤٹ