ہڈیوں کادرد دور کرنے کے لئے مختلف لیپ بنانے کے طریقے
وقت چاہے کتناہی آگے بڑھ جائے لیکن دیسی طریقہ علاج آج بھی کامیاب رہتاہے۔پرانے وقتوں میں پین کلر لینے کے بجائے دردوں سے نجات کیلئے مختلف طرح کے لیپ لگائے جاتے تھے جس سے درد میں افاقہ ہوتاتھا۔لیپ درد کھینچ لیتاتھا اورمریض کوآرام آجاتا تھا۔ بہت سے حکماء آج بھی اس طریقہ علاج کومانتے ہیں۔یہ طریقہ کار استعمال کرنے والے لوگ آج بھی اس سے مستفید ہورہے ہیں۔اگر آپ چاہیں تو درد سے نجات پانے کے لئے اس دیسی طریقہ علاج کو آزماسکتے ہیں۔
۱۔چوٹ کے لئے لیپ
آمبہ ہلدی
میدہ لکڑی
چوٹ سجی
تینوں اجزاء ہم وزن لے کرتھوڑاساسرسوں کاتیل ملاکرہلکاساگرم کرکے کاٹن پرپھیلالیں۔چوٹ پررکھ کربینڈج باندھ دیں۔
۲۔جوڑوں کے درد کیلئے لیپ
چوٹ سجی دس گرام
ہالون دس گرام
آمبہ ہلدی دس گرام
سرسوں کے تیل میں ملاکرپانچ سے ساتھ منٹ تک پکاکرململ کے کپڑے پرپھیلاکرباندھ لیں۔جوڑوں ،ہڈیوں،اوراندرونی چوٹ سب تین دن میں ٹھیک ہوجائیں گے۔
۳۔جسم کی گھٹلیوں اورپس کیلئے لیپ
نیم کے تازہ پتے
بہمان سرخ
چریلہ
ان تینوں میں ایک چمچ سرسوں کاتیل ملاکرلیپ کریں اورچوڑی جالی والی پٹی باندھ لیں تاکہ ہوا پاس ہوسکے۔
۴۔ایکسیڈنٹ سے ہونے والادرد
آمبہ ہلدی
ارجن کی چھال
سرسوں کاتیل
انکوگرم کرکے پٹی پرڈالیں۔ایکسیڈنٹ کادردہو یاپاؤں کی کوئی ہڈی ایکسیڈنٹ سے متاثر ہوئی ہو وہاں لگائیں۔پٹی باندھ لیں۔ایک دفعہ کے استعمال سے ہی آرام آئے گا۔
۵۔گھٹنوں کے درد کیلئے
دوانڈے
سرسوں کاتیل
انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر ایک چٹکی لاہوری نمک ملالیں۔ایک چمچ سرسوں کاتیل فرائی پین میں ڈال کرہلکاگرم ہونے پر انڈے ڈال کرروٹی کی طرح دونوں طرف سے پکالیں۔اتار کر جتناگرم آپ برداشت کرسکیں گھٹنے پر رکھ کر کریپ بینڈج کرلیں۔انڈے میں موجود پروٹین اورغذائیت دواکاکام کرتی ہے اوردرد کھینچ لیتی ہے۔
مزید جانئے :مولی سے کریں پتھری کا علاج