بالوں کے مسائل کا آسان حل

12,409

گنج پن ایک سنگین مسلہ بنتا جا رہا ہے۔ لمبے گھنے خوبصورت بال ہونا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور نوجوان لڑکے لڑکیاں اسی چکر میں بہت سے ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں۔ بازاروں میں اس مسائل سے نمٹنے کے لئے مختلف تیل دوائیں اور جیل دستیاب ہے لیکن ان میں سے بہت کم ہی کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ زیادہ تر اس طرح کی اشیا سے منفی اثرات ہی سامنے آئے ہیں۔ کیمیکل والے ان پراڈکٹس کے دیر پا استعمال سے خشکی سوجن اور الرجی کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اور لینے کے دینے پر جاتے ہیں۔

بالوں کے مسائل سر کی جلد میں ہونے والی تبدیلی کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں جب آپکی سر کی جلد سکڑنا شروع ہو جاتی ہے تو بال بھی کمزور ہو کے ٹوٹنے لگتے ہیں۔ ان سے بچنے کے لئے کچھ حفاظتی ٹوٹکے ہم آپکو بتاتے ہیں:

بالوں کے مسائل کا آسان حل:

*بالوں کی حفاظت اور خشکی دور کرنے اور بالوں کوگرنے سے بچانے کے لئے نہانے سے پہلے بالوں میں سرسوں کے تیل کی مالش کریں یا رات کو سونے سے پہلے تیل لگا کے سوئیں.

*دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات بھر پانی میں بھگو دیں صبح اسکا لیپ بنا کے سرمیں لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد ریٹھا اور سیکاکائی کے محلول سے دھو لیں خشکی کا بہترین علاج ہے۔

*ٹھنڈے پانی سے سر دھو کے پانچ سے دس منٹ تک انگلیوں کے پوروں سے مساج کریں گنج پن کا بہترین علاج ہے.

*خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کے سر اور بالوں میں لگائیں اور شیمپو سے دھو لیں۔

*خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں ملا کے مساج کریں۔

*سر کی خشکی دور کرنے کے لئے ناریل کا تیل اور مہندی کا تیل ہم وزن لے کر بالوں میں لگائیں۔

*مہندی میں لیموں کے چند قطرے اور انڈا ملا کے بالوں میں لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں خشکی ختم ہو جائے گی۔

*سر میں میل جمع ہونے کی صورت میں سرکے کو تیل یہ پانی میں ملا کے لگائیں سر صاف ہو جائے گا۔

*کلونجی کو پانی میں ملا کے سر میں لگانے سے بال مضبوط ہو جاتے ہیں گرنے سے روک جاتے ہیں۔

ان سب ٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ اپنی غذا کا بھی خیال رکھیں۔

مزید جانئے :مایوں کی دلہن کیلئے کیمیکل سے پاک ابٹن

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...