مایوں کی دلہن کیلئے کیمیکل سے پاک ابٹن

3,280

شادی ہو اور دلہن کوابٹن نہ لگے عموماً ایساہوتانہیں ۔صدیوں سے چلی یہ روایت آج بھی برقرار ہے۔شادی سے پہلے مایوں کی رسم اور شادی تک دلہن کے ابٹن ملناضروری سمجھاجاتاہے۔ لیکن آجکل ابٹن کے استعمال سے جلد پر دانے اور دیگر اسکن الرجی کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔شادی کے موقع پر ایسے خطرات بڑی پریشانی کاباعث بنتے ہیں۔لہٰذا اگر آپکے گھر میں شادی ہونے والی ہے توبازار سے بنے بنائے ابٹن لینے کے بجائے تھوڑی محنت کریں اور ابٹن خود گھر پرتیار کریں۔

ابٹن بنانے کاطریقہ

بیسن چار کھانے کے چمچ
ملتانی مٹی ایک چمچ
صندل کابرادہ دس گرام
حسنِ یوسف دس گرام
آکاش بیل دس گرام
ہلدی ایک چمچ
گلِ انار دس گرام
گلاب کی پتیاں سوکھی ہوئی دس گرام
روغنِ خص ایک تولہ
تمام اجزاء لے کر اچھی طرح باریک پیس کر مکس کرلیں۔استعمال سے پہلے ضرورت کے مطابق لیں اور دوقطرے لیموں کارس،ایک ایک چمچ دودھ ،شہد،بالائی اورآدھاچمچ گلیسرین ملاکر ضرورت کے مطابق عرق گلاب ملاکر پیسٹ بنائیں اور اپلائی کریں ۔اس ابٹن کو پورے جسم پرمل سکتے ہیں۔
یہ تمام اجزاء آپکو کسی بھی پنسار کے پاس آرام سے مل جائیں گے۔ہلدی بھی آپ ثابت لیں اور خود گھر میں پیس لیں۔جلد پر کبھی بھی کچن میں موجود بازار کی پسی ہلدی استعمال نہ کریں۔
عموماً ابٹن میں چنبیلی کاتیل شامل کیاجاتاہے۔بازار میں عام ملنے والاچنبیلی کاتیل ایسنس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔اسکے لئے آپ چنبیلی کے پھول کسی بھی تیل چاہے ناریل کاتیل ہواسمیں ڈال کررکھ لیں ۔اس تیل میں چنبیلی کی خوشبو آجائے گی۔آپ وہ تیل ابٹن میں استعمال کرسکتی ہیں۔
ابٹن لگانے کے بعد اگر وہ سوکھ جائے تو اسے رگڑ رگڑ کر نہ اتاریں ورنہ اسکن خراب ہوجائے گی۔ہاتھ گیلاکریں چاہے پانی ،عرق گلاب یادودھ سے پھر اس سے آہستہ آہستہ سرکولر موشن میں ملتے ہوئے اتاریں۔

مزید جانئے :بالوں کے مسائل کا آسان حل


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...