سلاد پتے کے طبی فوائد

4,476

بہار کا موسم ہریالی لے کر اآتا ہے۔ یہی موسم سلاد کا ہوتا ہے ۔ سلاد کے پتوں سے ناصرف برگر اور سلاد کوسجاتے ہیں بلکہ طبی لحاظ سے بھی اس کے بہت سے فائدے ہیں۔ ان فوائد میں کولیسٹرول کم کرنا ، کینسر سے حفاظت ، نیند کو بڑھانا اور جسم کو اینٹی اوکسی ڈنٹ فراہم کرنا شامل ہے۔ ان طبی فوائد کی جدید سائنس بھی تصدیق کر چکی ہے۔

نیورونز کی حفاظت کرتا ہے:

نیورونز دماغ کے سیلز ہوتے ہیں جن کا تعلق یاد داشت سے ہوتا ہے۔ نیورونز کی ٹوٹ پھوٹ سے یادداشت پر اثر پڑتا ہے اگر یہ ختم ہونے لگیں تو الزائمر جیسی بیماریاں ہوسکتی ہیں ۔ سلاد میں موجود گلوکوز اور سیرم نیورونز کو ختم ہونے سے روکتا ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرتا ہے:

سلاد کے پتے کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے بہترین ہیں ۔ ہائی کولیسٹرول خاص طور پر LDL کولیسٹرول بہت نقصان دہ ہے جو دل کے دورے اور اسٹروک کا باعث بنتا ہے ۔ فیٹس اور کولیسٹرول کے لیے سلاد کے پتوں پر ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سلاد کھانے والوں کا کولیسٹرول لیول سلاد نہ کھانے والوں کے کولیسٹرول لیول سے کم ہوتا ہے۔

اینٹی اوکسی ڈنٹ:

سلاد میں اینٹی اوکسی ڈنٹ ہونے کے ساتھ فری ریڈیکلز ختم کرنے کی خصوصیات موجود ہیں۔اینٹی اوکسی ڈنٹ ہماری اکثر غذاؤں میں پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

جلن کو دور کرنے کے لیے :

سلاد میں anti inflamateryخصوصیات موجود ہیں جو جلن اور سوزش کو ختم کرتی ہیں سلاد کے پتوں میں موجود پروٹین سوزش کو ختم کرتا ہے۔

کینسر سے حفاظت:

سلاد کے پتوں میں وٹامن اے موجود ہے۔ کئی قسم کے کینسر سے بچاتا ہے۔ خاص طور پر لیوکیمیا اور بریسٹ کینسر کے سیلز میں سلاد کے پتوں کے استعمال سے کافی کمی آتی ہے۔تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ انسانی وزن کے مطابق 50%تک لیوکیمیا سیلز ختم کرنے کے لیے ۳ کلو سلاد درکار ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ منہ اور پھیپھڑوں کے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔

ہیجان کو روکتاہے:

جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سلاد میں ہیجان کم کرنے کی خصوصیات موجود ہیں۔کچھ جانوروں کو جب سلاد کے پتے کھلائے گئے تو ان کی نقل وحرکت اور بھاگ دوڑ میں کمی آئی اور پرسکون دکھائی دیے یہی وجہ ہے کہ سلاد کے پتے ہیجان کو کم کرکے پر سکون بناتے ہیں۔

اچھی نیند کے لیے :

سلاد کے پتوں کا عرق بے چینی کو ختم کرتا ہے اور پر سکون بناتا ہے۔ یہ عرق پینے سے اچھی نیند آتی ہے۔

وزن کم کرتا ہے:

سلاد کے پتوں میں کیلوریز او رشکر کی مقدار بہت کم ہوتی ہیں اس کے علاوہ اس میں فائبر بھی موجود ہیں یہ دونوں باتیں وزن کو کم کرنے کے لیے بہترین ہیں ۔
سلاد کے پتوں کا استعمال وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

میٹا بولزم کو بڑھاتا ہے:

سلاد کے پتوں میں موجود آئرن ، کیلشیم اور میگنیشیم جسم میں کیمیائی عمل کو تیز کرتا ہے ۔ پوٹاشیم دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ سلاد وٹامن بی حاصل کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔
سلاد کو کس طرح کھائیں:

۱۔ سبزیوں کی سلاد:

ٹماٹر ، کھیرا ، مولی ، گاجر اور سلاد کے پتے کاٹ کر ایک باؤل میں ڈالیں۔
اوپر سے نمک ، پسی ہوئی کالی مرچ ، چند قطرے زیتون کا تیل اور لیموں کا رس ڈال کر ملا لیں۔

۲۔ مکئی اور سلاد:

۔ ایک کپ مکئی کے دانے ابال کر ٹھنڈا کرلیں ۔
۔سلاد کے پتے ، ٹماٹر اور پیاز کاٹ کر باؤل میں ڈالیں ۔
۔ اس میں ابلی ہوئی مکئی شامل کریں ۔
۔ اس مکسچر میں نمک ، کالی مرچ پاؤڈر ، ذیتون کا تیل اور لیموں کا رس ڈال لیں۔
۔اس میں دوسری ابلی ہوئی سبزیاں یعنی آلو ، مٹر وغیرہ بھی ملا سکتے ہیں۔
۔ اس کے علاوہ ابلی ہوئی مچھلی یا مرغی بھی شامل کر سکتے ہیں۔

تبصرے
Loading...