چہرہ ، ہونٹ ، ناخن اور ایڑیاں خوبصوت بنائیں

6,150

ھر عورت چاہتی ہیں کہ وہ خوبصورت لگے ، لیکن خوبصورتی اتنی آسانی سے حاصل نہیں ہوتی ۔تو اگر خوبصورت ہونا ہے تو تھوڑی محنت ضروری ہے۔ جانئے کہ خوبصورت کس طرح بننا ہے۔


چہرہ

موسم سرمامیں جلدکا خشک ہوناایک عام بات ہے، ایسے میں اگر جلد کی حفاظت نہ کی جائے توبے شمارمسئلے مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔
* ایسی صورت میں لوشن اورکریم کا استعمال جلدکوقدرتی نمی فراہم کرتا ہے۔ جلد کوئی بھی ہو سردیوں میں اس کی خاص حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔
*رات سونے سے قبل کسی معیاری کوالٹی کی کریم یا لوشن سے چہرے کا لازمی مساج کریں اورصبح کسی اچھے صابن یا فیس واش سے چہرہ دھولیں۔ جلدنرم وملائم اورتروتازہ رہے گی۔

ہونٹ

سردموسم جہاں صحت کے لیے بہترہے وہیں یہ موسم ہونٹوں کے لیے تکلیف دہ بن جاتا ہے۔ سرد ہوائیں ہونٹوں کی ساری خوبصورتی خراب کردیتی ہیں۔ یہ ہوائیں ہونٹوں پربطورخا ص اثرانداز ہوتی ہیں ۔ اس موسم میں اکثرخواتین ہونٹ پھٹنے سے بہت پریشان رہتی ہیں۔ اگر موسم کے سردہوتے ہی توجہ کی جائے تو خواتین اس مصیبت سے بچ سکتی ہیں۔
* اس مقصد کے لیے کھانا کھانے کے بعد ہونٹوں کو خوب اچھی طرح دھوئیں اور تولیا سے پونچھ لیں۔ اس کے بعد ہونٹوں پر دودھ کی بالائی، یا کولڈ کریم خوب اچھی طرح ملیں۔ دن میں دویاتین مرتبہ اس کا استعمال ہونٹوں کوپھٹنے سے محفوظ رکھتاہے ،جس سے ہونٹ خوبصورت اور حسین نظرآتے ہیں۔
*زیتون کاتیل ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کی تازگی برقرار رہتی ہے۔
*خواتین کو چاہیے کہ ہونٹوں کی خوبصورتی کو برقرا ر رکھنے کے لیے ہونٹوں پرچیپ اسٹک کا استعمال دن میں3 سے4 مرتبہ کریں، تاکہ ہونٹ خشک نہ رہیں۔
* بعض خواتین یا لڑکیاں ہونٹوں کومنہ میں دبانے کی عادی ہوتی ہیں، اس سے ہونٹ موٹے اور بھدے ہوجاتے ہیں، لہٰذا اس سے اجتناب برتنا چاہیے۔
*اس کے علاوہ بہت زیادہ لپ اسٹک کا استعمال بھی ہونٹوں کی خوبصورتی کو ختم کردیتا ہے۔

مزید جانئے:چہرےکوکیل مہاسوں سےبچانے کے منفرد ٹوٹکے

ناخن

ناخن ہمارے ہاتھوں کا انتہائی اہم حصہ ہوتے ہیں، یہ انگلیوں کی نازک پوروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کی دلکشی میں اضافے کاباعث بھی بنتے ہیں، تاہم ان کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے وقتاً فوقتاً انہیں تھوڑابہت وقت دیتے رہنا چاہیے۔
*وٹامن بی ٹو اور فولاد ناخنوں کی صحت او ر خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ازحدضروری ہیں۔ یہ دنوں اجزا ہرے پتوں والی سبزیوں میں بہ کثر ت پائے جاتے ہیں، اس لیے خوراک میں ان دونوں اجزا پرمشتمل غذائیں ضرور شامل کرلیں۔
*کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہر روز کم ازکم ایک گلاس دودھ ضرورپئیں اور انڈے بھی کھائیں۔ناخن ہر ہفتے تقریباً ایک ملی میٹر کی رفتارسے بڑھتے ہیں،
*خوراک پرتوجہ دینے کے علاوہ جب کبھی تھوڑا فارغ وقت ملے تو لہسن کے چند جوئے لے کر انہیں چھیل لیں اور آہستہ آہستہ ناخنوں پر ملتی رہیں۔ یہ عمل تقریباً 20منٹ تک جاری رکھیں۔ کچھ ہی روز بعد آپ کو ناخنوں کی مضبوطی اور دلکشی میں واضح فرق دکھائی دینے لگے گا۔
* ہفتے میں کم ازکم ایک بار ناخنوں کی بھرپورصفائی کریں اور اس کے بعد کسی اچھی کریم یالوشن سے ہاتھوں کی مالش کریں۔ اس دوران ناخنوں پربھی نرم ہاتھ کے ساتھ ہلکا ہلکا سا مساج کریں، اس طرح بہت جلد ناخنوں کی دلکشی میں اضافہ ہونے لگے گا۔

ایڑیاں

موسم سرمامیں ایڑیا ں پھٹنے کی شکایت بھی عام ہے اسے بھی ہرگز نظرانداز نہ کریں۔
*اس مقصدکے لیے رات کوسونے سے قبل پیروں کواچھی طرح دھولیں، پھر ان پرکسی اچھی کولڈکریم سے مساج کریں اورموزے پہن کر سوجائیں اس طرح صبح جب آپ بیدارہوں گی توآپ کے پیرنرم و ملائم نکلیں گے۔
*اس کے علاوہ ہفتے میں ایک مرتبہ پیروں کاپیڈی کیور ضرورکریں یہ آپ پارلرمیں جاکربھی کرواسکتی ہیں اورگھر میں بھی خود کرسکتی ہیں۔
* اگر آپ کی ایڑیاں پھٹ گئی ہیں توکریک کریم استعمال کریں اس طرح آپ کے چہرے اور ہاتھوں کے ساتھ آپ کے پیر بھی خوبصورت نظرآئیں گے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...