ورزش اور ایک کیلا

30,356

کیلا اس دنیا کے کونے کونے میں ملنے والا عام پھل ہے، اس پھل کا صرف ذائقہ ہی مزیدار نہیں ہوتا بلکہ اس میں بھرپور غذائیت بھی ہوتی ہے۔عام طور پر ڈاکٹرز بھی بھرپور غذائیت کے لیے لوگوں کو کیلا کھانے کی تجویز کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ دنیا بھر کے باورچی کیلے کا استعمال کرتے ہوئے کئی لذیز پکوان بھی تیار کرلیتے ہیں، چاہے شیک ہو یا پھر کیک، کھیر ہو یا پھر کسٹرڈ، کیلا ان تمام ڈشز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کیلا صبح ناشتے میں بھی کھانا نہایت مفید ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ افراد جو روزانہ جم جاتے ہیں اور پابندی سے ورزش کرتے ہیں ان کے لیے کیلا ایک ایسا پھل ہے جو سب سے بہتر انتخاب مانا جاسکتا ہے۔کیلے میں فائبر کی تعداد نہایت زیادہ ہوتی ہے جبکہ کیلوریز اس میں بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہیں۔اگر جم جانے کے بعد ورزش سے قبل یا اس کے بعد کیلے کھایا جائے تو یہ جسم میں وہ توانائی پیدا کرے گا، جس کی اس وقت باڈی کو بےحد ضرورت ہوتی ہے۔ورزش سے قبل کیلا کھالینا اس لیے مفید مانا جاتا ہے، تاکہ آپ دورانے ورزش جلدی تھکاوٹ محسوس نہ کریں اور دیر تک ورزش کرسکیں۔

کیلے میں موجود فائبر وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔رپورٹس کے مطابق جم جاکر ورزش کرنے والے افراد کو روزانہ 4 ہزار 700 ملی گرام پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے اور کیلا اس کے لیے بہترین مانا جاتا ہے۔


پروسٹیٹ کینسر کے بارے میں جاننا ضروری ہے

کیلا کھانے دوسرے فائدے بھی جان لیجئے

۔ جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا
۔معدےکے لئے فائدہ مند ہے
۔جسم کوپوٹاشیئم فراہم کرتا ہے
۔جسم کو وٹامن بی 6فراہم کرتا ہے
۔خون کی کمی سے تحفظ دیتا ہے
۔ذہنی امراض سے بچاتا ہے
۔گردوں کی صحت بہتر بناتا ہے


سستی بھگانے اور توانائی لانے والی 8 غذائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...