گرمی میں پمپلز اور دانوں سے بچنے کے لئے دہی کھائیں

1,829

جون کا مہینہ ختم ہوچکا ہے لیکن گرمی اب بھی اپنے عروج پر ہے ۔شائد ہی ایسا کوئی شخص ہو جو گرمی سے متاثر نہ ہوا ہو۔ شدید گرمی جسم پر اثر انداز ہوتی ہے اور بہت سے مسائل کا باعث بنتی ہے اور ہم سوزش ،بے چینی ،سردرد،ہاضمے کی خرابی،تیزابیت،گیس بدہضمی اور موڈ سوئنگ جیسے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں ۔جسم میں ہونے والی گرمی سب سے زیادہ دانوں اور پمپلز کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے ۔جلد کا یہ مسئلہ زیادہ دنوں تک نہیں رہتا اور چند ہی دنوں میں ختم بھی ہو جاتا ہے ۔گرمی کے موسم میں چہرے پر دانے نکلنے کی وجہ گرد ،پسینہ اور چکنائی کا زیادہ اخراج ہوتا ہے ۔لہٰذا جسم کو ٹھنڈا رکھنے اور دانوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ

سے زیادہ پانی پیا جائے ۔اس کے علاوہ جلد کو دانوں سے پاک رکھنے میں غذا بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
گرمیوں میں پمپلز سے بچنے کے لئے زیادہ پانی پینے اور دھوپ سے واپس آکر چہرے کی صفائی کے علاوہ اپنی غذا میں بھی کچھ چیزیں شامل کرنا بھی ضروری ہیں۔ان غذائوں میں ایک غذا دہی ہے جو جلد کو صحت مند رکھنے کے لئے نہایت ضروری ہے ۔دہی میں پروبائیوٹک کی موجودگی جلد کو پمپلز سے پاک اور تر وتازہ رکھتی ہے۔دہی کھانے اور جلد پر لگانے ،دونوں طرح سے جلد کو سکون ملتا ہے اور جلد صاف رہتی ہے۔


اس بارے میں جانئے :بچوں کا انجیکشن کا ڈر دور کرنے کے لئے یہ تراکیب آزمائیں

دہی پمپلز سے کیسے بچاتی ہے؟

دہی یا اس سے بنی ہوئی چیزوں میں قدرتی طور پر پروبائیوٹک موجود ہوتے ہیں ۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ دہی معدے کو صحت مند رکھنے والے بیکٹیریاکی افزائش میں اضافہ کرتی ہے۔جو معدے کے مسائل سے نجات دلانے کے ساتھ جلد کو بھی صحت مند رکھتے ہیں ۔دہی ناصرف جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے بلکہ یہ توانائی سے بھی بھرپور ہے اس میں وٹامن بی ،وٹامن ڈی،پروٹین اور کیلشیئم وافر مقدار میں موجود ہیں جو انسانی صحت کے لئے نہایت ضروری ہیں۔دہی جلد کو نمی فراہم کرکے اسے اندر سے باہر تک بہتر بناتی ہے۔روزانہ دوپہر کے وقت ایک پیالہ دہی کھانے سے جسم ٹھنڈا رہے گا ،ہاضمہ بہتر ہوگا اور جلد صاف رہے گی۔دہی کا ذائقہ اور غذائیت کو بڑھانے کے لئے آپ اس میں سبزیاں اور زیرہ پائوڈر بھی ملا کر کھا سکتے ہیں ۔
پمپلز سے نجات حاصل کرنے کے لئے دہی میں بیسن،شہد اور ہلدی ملا کر چہرے پر لگائیں ۔یہ تمام چیزیں ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں انھیں ملا کر لگانے سے جلد کی جلن اور سوزش سے نجات ملتی ہے اور جلد دانوں سے محفوظ رہتی ہے۔لہٰذا گرمی کے موسم میں پمپلز اور دانوں سے بچنے کے لئے اپنے فریج میں دہی ضرور رکھئے ۔


مزید جانئے :گرمیوں میں جلد کے عام مسائل

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...